ملائکہ — مارچ 5، 2009 3:08 شام
علی ذاکر — مارچ 5، 2009 3:40 شام
آپ کو محفل میںخوش آمدید کہا جاتا ہے
الف عین — مارچ 5، 2009 5:01 شام
لو میں نے ہی خوش آمدید نہیں کہا۔۔۔ دانیال، میں ہندوستان واپس آ چکا ہوں، آپ سے ملاقات نہیں ہو سکی، پھر کبھی سہی۔ ادھر آپ ہندوستان میں کہیں رہے۔ کیسا لگا ہندوستان، ضرور لکھیے گا۔
ف۔قدوسی — مارچ 5، 2009 5:24 شام
خوش آمدید دانیال صاحب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شمشاد — مارچ 5، 2009 6:26 شام
لیکن دانیال صاحب تو گزشتہ تین سال سے زیادہ عرصہ گزر گیا، محفل میں ہی نہیں آئے، اور آپ انہیں خوش آمدید لیے جا رہے ہیں۔
ساجد — مارچ 5، 2009 7:34 شام
آداب! میرا نام دانیال ہے۔ سب سے پھلے میں اعتراف کروں کہ اہل زبان تھوڑی ہی ہوں۔ یعنی کہ میری اردو ایک ننھے سے بچہ سے بھی بدتر ہے۔ اس امید کو لے کے پوسٹ کرتا ہوں کہ محترمین احباب محفل میری تخریب کردہ اردو کو برداشت کر سکیں۔
خیر میں کون ہوں اور کیوں ہوں پھر؟ میرا تعالق امریکہ سے ہے اور حالیہ میں یونورسٹی میں پڑھ رھا ھوں۔ مجھے اردو سکھتے ہوے ۲۔۳ سال ہو گے ہیں۔ امید وار ہوں کہ چند سال کے بعد میں روانے سے گفتگو و تحریری کر سکوں۔
اردو ادب، تاریخ، و خاص طور پہ شعر و شاعری میری دلچسپی کے ہیں۔ میں نے اس سلسلے میں رجسٹر کروایا ہے۔ یہ بھی امید ہے کہ ایسی صحبت سے کہیں میری اردو اور بھی صحیح و نفیس ہو جاےگا۔
دانیال ، اردو محفل پر آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں ۔
بندہ پرور ، آپ کسرِ نفسی سے کام نہ لیں۔ بحمدللہ آپ کی اردو کافی اچھی ہے۔ ہاں یہ محسوس کیا جا رہا ہے کہ اردو لکھنے میں آپ کو دشواری ہو رہی ہے۔ یہ تکنیکی مسئلہ نبیل صاحب بہت اچھے طریقے سے حل کرنے کے لئیے آپ کی مدد کو ہمہ وقت تیار بیٹھے ہیں اور اس کی پیش کش بھی کر چکے ہیں۔
ساجد — مارچ 5، 2009 7:37 شام
دانیال بھائی میں آپکو اردو محفل پر خوش آمدید کہتا ہوں ایسے ہی جیسے کہ باقی اراکینِ محفل نے آپکو کہا ہے۔ امید ہے آپ ہمارے ساتھ 40 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرتے ہوئے حظ اٹھائیں گے اور بار بار اس محفل میں قدم رنجہ فرمائیں گے۔
اگے تیرے پھاگ لچئیے۔
شمشاد بھائی ، آپ تو حد سے بھی پانچ ہزار فٹ اوپر گزر گئے۔

شمشاد — مارچ 5، 2009 8:25 شام
اس وقت حد یہی تھی۔ ویسے دانیال کا آخری پیغام 15 فروری 2006ء کو آیا تھا۔
ملائکہ — مارچ 6، 2009 6:41 صبح
daniel نے کہا:
مجھ سے فیصلہ نہیں ہو پا رہا ہے کہ سب سے پہلے کیا کروں، تشکر یا معذرتخواہی! خیر، میں واقعہ میں آپ سب کا ممنون ہوں جنھوں نے مجھ کو اتنی پر خلوس محبت سے خوش آمدید کی تھی، باوجویںکہ میری غزل نا قابل برداشت تھی!! مجھے کئی دن سے شرمندگی کا احساس ہو رہا ہے کہ میں نے ابھی تک کوی جواب نہ دیا۔ الزام سچ ہے، اور بھاری بھی ہے، لیکن اپنے حق میں یہ عرض کروں کہ اپنا غزل پیش کرنے کے فورا بعد میں ہندوستان کے لئے روانہ ہوا اور واپسی پر پڑھای نے ایسی یورش کی کہ فراغت کا نشان تک نہیں رہا۔ امید ہے کہ میرے یہ لغزش کے باوجود آپ سب کی خوش استقبالی بر قرار ہے!
یہ دیکھ لیں چچا جی وہ تشریف لائے ہیں اور ہمارے خوش آمدید کے منتظر بھی ہیں


شمشاد — مارچ 6، 2009 8:58 صبح
بھتیجی ہیرا پھیری نہیں چلے گی۔ ان کا نام بڑی ڈی D سے شروع ہوتا ہے، تم اقتباس میں چھوٹی ڈی d سے لکھ گئیں۔
مغزل — مارچ 6، 2009 9:38 صبح
صاحب محفل میں صمیم ِ قلب سے خوش آمدید ،