میرے بارے میں

شکاری — مئی 18، 2008 11:58 صبح
میرا نک نیم شکاری ہے
مجھے افسوس ہے ایک اچھے فورم کے بارے میں مجھے دیر سے پتا چلا۔ خیر کوئی بات نہیں دیر آید درست آید
دوست — مئی 18، 2008 12:12 شام
جی آیاں نوں۔ کچھ اپنے بارے میں بتائیے
ظفری — مئی 18، 2008 2:05 شام
اردو محفل پر خوش آمدید جناب ۔
سیدہ شگفتہ — مئی 18، 2008 2:10 شام
السلام علیکم
خوش آمدید !
عبدالمجید — مئی 18، 2008 2:18 شام
خوش آمدید اگر تفصیل سے تعارف ہوجائے تو کیسا رہےگا
فرخ منظور — مئی 18، 2008 3:05 شام
خوش آمدید شکاری صاحب! لیکن شکاری صاحب آپ تو خود اردو محفل کے شکار ہوگئے - :)
فرخ منظور — مئی 18، 2008 3:06 شام
عنوان تھا "میرے بارے میں" لیکن یہاں آپ کے بارے میں تو کچھ بھی نہیں‌درج -
محمد وارث — مئی 18، 2008 5:49 شام
اردو محفل پر خوش آمدید 'شکاری'
شمشاد — مئی 18، 2008 6:04 شام
ہے تو سہی کہ شکاری ہیں، لیکن یہ نہیں لکھا کہ شکار کس چیز کا کرتے ہیں۔
خوش آمدید شکاری صاحب یا صاحبہ
الف عین — مئی 18، 2008 7:00 شام
خوش آمدید شکاری
شکار کرنے کو آئے شکار ہو کے چلے۔۔
ارے چلے مت جانا۔۔۔ آتے رہیں
بلال — مئی 18، 2008 7:15 شام
اردو محفل پر خوش آمدید جناب۔۔۔ اپنا تعارف تھوڑا وضاحت سے تو کرائیں جناب۔۔۔
شکاری — مئی 18، 2008 7:33 شام
اپنا کیا تعارف کرواؤں آپ پوچھیے میں بتادوں گا ۔
ویسے میں صرف نام کا شکاری ہوں۔
تعبیر — مئی 18، 2008 7:43 شام
السلام علیکم
محفل ہر خوش آمدید :)
ماوراء — مئی 18، 2008 9:20 شام
خوش آمدید شکاری۔ :)
حسن علوی — مئی 19، 2008 4:48 شام
محفل میں خوش آمدید شکاری صاحب۔
شکاری — مئی 20، 2008 6:22 شام
تمام دوستوں کی طرف سے فورم پر خوش آمدید کہنےکا شکریہ۔
شمشاد — مئی 20، 2008 7:08 شام
چلیں آپ نے کہا ہے تو پوچھ لیتے ہیں :
کیا کرتے ہیں؟
تعلیم کہاں تک ہے؟
کتنے بھائی بہن ہیں، آپ کا نمبر؟
اردو محفل پر کیسے پہنچے؟
شکاری — مئی 20، 2008 7:19 شام
چلیں آپ نے کہا ہے تو پوچھ لیتے ہیں :
کیا کرتے ہیں؟
تعلیم کہاں تک ہے؟
کتنے بھائی بہن ہیں، آپ کا نمبر؟
اردو محفل پر کیسے پہنچے؟

کپڑے کی دکان پر کام کرتا ہوں ہول سیل مارکیٹ ٹاور کراچی
تعلیم میڑک پنجاب سے
چار بھائی ایک بہن
میرا نمبر دوسرا ہے۔
اردو محفل کے بارے میں‌ پہلے بھی تھوڑا بہت جانتا تھا لیکن وقت کی کمی کی وجہ سے ادھر نہیں آتا تھا۔ زکریا اجمل کا منظر نامہ میں انڑویو پڑھ کر ادھر آیا تو یہیں کا ہوکر رہ گیا۔
شمشاد — مئی 22، 2008 5:07 شام
پنجاب میں کہاں سے تعلق ہے؟ کہاں سے دسویں جماعت پاس کی؟
کراچی کب سے ہیں؟ کیا ملازمت کے سلسلے میں کراچی آئے یا مستقل سکونت کے لیے یہیں منتقل ہو گئے؟
چھوٹوں پر رعب جھاڑنا کیسا لگتا ہے؟
آخری دفعہ گھر سے مار کب اور کیوں کھائی تھی؟
اردو کی آخری کتاب کون سی پڑھی تھی؟
ابھی کے لیے اتنا ہی، ملتے ہیں بریک کے بعد۔
خاموش مُجاہد — مئی 22، 2008 11:52 شام
خوش آمدید جناب شکاری بھائی
ویسے نک نیم بہت ہی اچھا ہے
میرا سوال یہ ہے کہ آپ کو یہ نک نیم رکھنے کا خیال کیسے آیا ؟؟
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%DB%8C%D8%B1%DB%92-%D8%A8%D8%A7%D8%B1%DB%92-%D9%85%DB%8C%DA%BA.12434/