میں ابوشامل ہوں

ابوشامل — اگست 29، 2012 1:47 شام
کوئی بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا؟ فیس بک پر تقریبا روز ہی کرک نامہ پر کمنٹس یا لائکس کرنے کا اتفاق ہوتا ہے اور آپ کہہ رہے ہیں میں کہاں غائب ہوں؟ باقی رہی سلام دعا کی بات تو فیس بک پر تو فارمل سلام دعا کا رواج نہیں۔ آپ کہتے ہیں تو روز کرک نامہ پر السلام علیکم لکھ دیا کروں گا! :)
ارے نہیں بھائی، اصل میں اُس کام کی فرمائش کے بعد سے آپ سے سلام دعا نہیں ہوئی، اس لیے کہہ رہا تھا، بہرحال، آپ پریشان مت ہوں۔ ”سلام صاحب“ کو روزانہ پریشان کرنا اچھی بات نہیں ہے :)
حسیب نذیر گِل — اگست 29، 2012 1:49 شام
خوش آمدید:newbie:
ابوشامل — اگست 29، 2012 1:50 شام
یہ 3 ہزار سے زائد پیغامات والا آدمی ’نواں‘ کیسے ہو سکتا ہے؟ :)
شمشاد — اگست 29، 2012 1:51 شام
رسم دنیا کی طرح رسم محفل ہی سہی، میری طرف سے بھی اردو محفل میں خوش آمدید
حسیب نذیر گِل — اگست 29، 2012 1:51 شام
یہ 3 ہزار سے زائد پیغامات والا آدمی ’نواں‘ کیسے ہو سکتا ہے؟ :)
میں نے تو ازراہِ تفنن کہا تھا
ابوشامل — اگست 29، 2012 2:03 شام
میں نے تو ازراہِ تفنن کہا تھا
شکر ہے ’ازراہِ تعفن‘ نہیں کہا :D
حسان خان — اگست 29، 2012 2:11 شام
چشم ما روشن، دل ما شاد
خوش آمدید بھائی :)
ابوشامل — اگست 29، 2012 2:13 شام
چشم ما روشن، دل ما شاد
خوش آمدید بھائی :)
شکریہ ’استادِ گرامی‘، ترک زبان میں کہتے تو مجھے زیادہ خوشی ہوتی :)
محب علوی — اگست 29، 2012 2:20 شام
ترکی سکھا لیں دونوں بھائی یہاں۔
ویسے میں نے کافی لطف اٹھایا تھا حسان کی ترکی ادب اور زبان پر تحریر سے۔
سیدہ شگفتہ — اگست 29، 2012 2:32 شام
میرا نام ابو شامل ہے۔ لیکن یہ تعارف پیش کرنے کی ضرورت کیا پیش آئی ہے؟ دراصل ایک تلوار اتنے دنوں سے میرے سر پر لٹک رہی ہے کہ "محفل فورم میں بہترین شمولیت کے لیے تعارف پیش کریں۔" اور میرے پاس اس ”حرکت“ کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں ہے۔ بہرحال، اسی بہانے بہت سارے نئے لوگوں سے ناچیز کا تعارف ہو جائے گا :)

السلام علیکم ،
خیریت سے ہیں فہد بھائی؟ کیا کچھ مصروفیات جمع کر لی ہوئی ہیں آپ نے؟
اشتیاق علی — اگست 29، 2012 2:33 شام
ترکی سکھا لیں دونوں بھائی یہاں۔
ویسے میں نے کافی لطف اٹھایا تھا حسان کی ترکی ادب اور زبان پر تحریر سے۔
علوی بھائی ذرا وہ لنک ہمیں بھی عنائیت کیجئے گا۔
سیدہ شگفتہ — اگست 29، 2012 2:34 شام
خوش آمدید بھی تو کہنا تھا :happy:
اردو محفل فورم میں خوش آمدید، تلوار اور بہترین شمولیت کے ساتھ :happy: :happy:
اشتیاق علی — اگست 29، 2012 2:39 شام
خوش آمدید بھی تو کہنا تھا :happy:
اردو محفل فورم میں خوش آمدید، تلوار اور بہترین شمولیت کے ساتھ :happy: :happy:
تلوار کی کیا ضرورت ہے؟:grin1:
حسان خان — اگست 29، 2012 2:45 شام
شکریہ ’استادِ گرامی‘، ترک زبان میں کہتے تو مجھے زیادہ خوشی ہوتی :)

خوش گلدڭز قارداشم/hoş geldiniz kardeşim = خوش آمدید برادرم
ترکی سکھا لیں دونوں بھائی یہاں۔
ویسے میں نے کافی لطف اٹھایا تھا حسان کی ترکی ادب اور زبان پر تحریر سے۔

بہت شکریہ علوی بھائی۔ پر یقین مانیے میں خود ترکی زبان و ادب کا طالب علم ہوں، جب عبور حاصل کر لوں گا تو انشاءاللہ ضرور سکھاؤں گا۔
محب علوی — اگست 29، 2012 2:47 شام
سکھانے کی ہی بات نہیں حسان ، کچھ بھی شیئر کریں تو پڑھنے والا تو لطف اٹھاتا ہے نہ۔
اب میں نے بھی پائتھون پر ایک دھاگہ شروع کیا ہے جس میں سیکھ رہا ہوں اور لوگ سمجھ رہے ہیں کہ سکھا رہا ہوں۔ :)
سیدہ شگفتہ — اگست 29، 2012 2:47 شام
تلوار کی کیا ضرورت ہے؟:grin1:

اس پر تو فہد بھائی :idea2: ڈال سکیں گے شاید :happy:
محمد بلال اعظم — اگست 29، 2012 2:47 شام
اس کو چھٹی نہ ملی جس نے ۔۔۔

جس نے پانچ سال بعد آ کے تعارف پیش کیا:D
زین — اگست 29، 2012 2:49 شام
خوش آمدید فہد بھائی :)
اب جلدی سے صابر بھائی کے سوالات کے جواب دیجئے
اشتیاق علی — اگست 29، 2012 2:50 شام
اس پر تو فہد بھائی :idea2: ڈال سکیں گے شاید :happy:
ٹھیک کہا۔ مگر اوپر تو آپ نے لکھا ہے تلوار ؟ تو آپ بھی یہ بتا سکتی ہیں؟ اور ڈھیر ساری :idea2:ڈال سکتی ہیں۔ :):):):)
محب علوی — اگست 29، 2012 2:52 شام
السلام علیکم ،
خیریت سے ہیں فہد بھائی؟ کیا کچھ مصروفیات جمع کر لی ہوئی ہیں آپ نے؟

جی ابو شامل اب ہمہ وقت کرک نامہ پر کرکٹ پر سیر حاصل تبصرے اور تجزیے کرتے پائے جاتے ہیں۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D8%A8%D9%88%D8%B4%D8%A7%D9%85%D9%84-%DB%81%D9%88%DA%BA.53865/page-3