بہت شکریہ محمّد وارث صاحب!
بہت شکریہ محمّد وارث صاحب!
اللہ آپ کی دعا کو مقامِ قُبولیت عطا کرے ۔ آمین!
شکریہ جناب!
فہد اشرف صاحب بہت شکریہ!



ہاہاہاہاہاہا! بہت خوب جناب بہت خوب ۔ آپ کا تعارف بھی پڑھا تھا اور اس سے خوب لطف اندوز ہوا۔ آپ سے مل کر مجھے وہ جو ایک حقیقی والی خوشی ہوتی ہے نہ وہ ہوئ۔



میاں اتنی خاکساری؟ ایسی تعریفیں ہضم کرنا ذرا مشکل ہو جاتی ہے اس لیے قطع نظر میرے "حسن نظر سے" مجھے اس لیے ایسی خوشی ہوئ کہ زندگی میں ڈیڑھ سال کے وقفے سے ایسی خوبصورت باتیں کرنے والی دوسری شخصیت سے ملاقات ہوئ اور مزے کی بات یہ ہے کے آپ بھی لاہور سے ہیں۔
ارے جناب!! ہم تو خود یہاں ایک متعلم ہیں
"محفل گردی" کا لفظ آپ نے خوب استعمال کیا محترمہ ۔ آپ کے مشورے پر عمل پیرا ہونے کی بھرپور کوشش کروں گا انشاءاللہ!



جی جناب بالکل لاہور لاہور ہے۔
اب بھلا جناب میاں ہونے کے لیے شادی شدہ ہونا ضروری ہے کیا ؟
ان محترمہ کا اسمِ گرامی "صبا" ہے۔ وہ یہاں موجود نہیں ہیں ورنہ آپ کا بھی تعارف ہو جاتا اور ایسا ہوتا کے بس پھر آپ تعارف کو حرف با حرف یاد رکھتے۔
بہت بہت شکریہ جناب!
Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%A2%D9%BE.94465/page-2