میں اور آپ!

Khuram Shahzad — جنوری 28، 2017 1:55 شام
ان محترمہ کا اسمِ گرامی "صبا" ہے۔ وہ یہاں موجود نہیں ہیں ورنہ آپ کا بھی تعارف ہو جاتا اور ایسا ہوتا کے بس پھر آپ تعارف کو حرف با حرف یاد رکھتے۔
باد ِصبا کا سن کر تو امن و اما ن، راحت و سکون کا احساس ہوتا ہے..... لیکن آپ جس صبا کا ذکر کر رہے ہیں اور جس انداز سے کر رہے ہیں اس سے تو محترمہ کوئی بہت ہی خطر ناک قسم کی ہستی معلوم ہوتی ہے..... :noxxx:کہیں وہ ماضی قریب میں القا عدہ کی سرگرم رکن تو نہیں رہیں...... یا آج کل داعش کی کوئی کمانڈر تو نہیں ہیں؟ :confused2:
حماد علی — جنوری 28، 2017 1:55 شام
جن مھترمہ صبا سے زیادہ تر محفلین کی شناسائی ہے وہ صبا ایزی لوڈ والی ہے :D:D:D:D
جی جناب لیکن ایک اور صبا بھی موجود ہے جسے غالباً سب لوگ ہی جانتے ہیں اور یہ صبا ہے صبح کی تازہ ہوا اور بعض دفع یہ تازہ ہوا انسان کے چودہ طبق بھی روشن کر دیتی ہے
حماد علی — جنوری 28، 2017 1:59 شام
:curse::mrgreen::mrgreen:
باد ِصبا کا سن کر تو امن و اما ن، راحت و سکون کا احساس ہوتا ہے..... لیکن آپ جس صبا کا ذکر کر رہے ہیں اور جس انداز سے کر رہے ہیں اس سے تو محترمہ کوئی بہت ہی خطر ناک قسم کی ہستی معلوم ہوتی ہے..... :noxxx:کہیں وہ ماضی قریب میں القا عدہ کی سرگرم رکن تو نہیں رہیں...... یا آج کل داعش کی کوئی کمانڈر تو نہیں ہیں؟ :confused2:
القاعدہ اور داعش کے علاوہ بھی کوئ خفیہ تنظیم موجود ہو سکتی ہے!:mrgreen: اور جناب بے فکر رہیے آپ کی طرح پر امن ہی ہیں یہ۔
زیک — جنوری 28، 2017 2:03 شام
خوش آمدید حماد
Khuram Shahzad — جنوری 28، 2017 2:06 شام
القاعدہ اور داعش کے علاوہ بھی کوئ خفیہ تنظیم موجود ہو سکتی ہے!:mrgreen:
یا الله خیر......:praying:
اور جناب بے فکر رہیے آپ کی طرح پر امن ہی ہیں یہ۔

یا الله آپ کا لاکھ لاکھ شکر ہے...... میں تو مورچہ زن ہونی کی تیاری کرنے لگاتھا......:sad2:
ظہیر عباس ورک — جنوری 28، 2017 3:40 شام
خوش آمدید حماد بھائی
عبدالقیوم چوہدری — جنوری 28، 2017 3:42 شام
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ
جی آیاں نوں
کسی مشین محلے میں رہتے ہیں ؟
حماد علی — جنوری 28، 2017 5:01 شام
بہت شکریہ زیک بھائ!
حماد علی — جنوری 28، 2017 5:03 شام
خوش آمدید حماد بھائی
بہت شکریہ برادرم!
حماد علی — جنوری 28، 2017 5:05 شام
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ
جی آیاں نوں
کسی مشین محلے میں رہتے ہیں ؟
سب سے پہلے تو آپ کے خلوص کا شکریہ!
جناب مشین محلہ میں تو نہیں ہے رہائش میری البتہ بلال ٹاؤن میں ہے۔
حماد علی — جنوری 28، 2017 5:07 شام
جی جناب اب آپ اللہ کے حضور سجدہ شکر بجا لائیے کے اس پاک ذات نے خیر کردی!
عبدالقیوم چوہدری — جنوری 28، 2017 5:33 شام
جناب مشین محلہ میں تو نہیں ہے رہائش میری البتہ بلال ٹاؤن میں ہے۔
بلال ٹاؤن چک دولت جانے والی سڑک پر ہے نا ؟
حماد علی — جنوری 28، 2017 5:37 شام
بلال ٹاؤن چک دولت جانے والی سڑک پر ہے نا ؟
جی جناب ٹاہلیانوالہ روڈ پر ہی ہے ۔
بلال ٹاؤن وہ علاقہ جہاں ایف-ایم 95 واقع ہے۔
عثمان — جنوری 28، 2017 5:44 شام
محفل میں خوش آمدید! :)
اگر تو کوائف میں دی گئی آپ کی تاریخ پیدائش درست ہے تو آپ غالباً اس محفل کے کم عمر ترین رکن ہیں۔ :)
عثمان — جنوری 28، 2017 5:44 شام
جن مھترمہ صبا سے زیادہ تر محفلین کی شناسائی ہے وہ صبا ایزی لوڈ والی ہے :D:D:D:D
ایزی لوڈ سے آپ کی کیا مراد ہے ؟
عبدالقیوم چوہدری — جنوری 28، 2017 5:47 شام
جی جناب ٹاہلیانوالہ روڈ پر ہی ہے ۔
ہاں جی ٹاہلیانوالہ تو وہاں سے نزدیک ہی ہے لیکن میرے لیے اس کی پہچان 'چک دولت' والی سڑک ہی رہے گی کہ دورپار کے کچھ رشتےدار وہاں رہا کرتے تھے اور بہت عرصہ پہلے دو یا تین بار کسی خوشی غمی پر وہاں جانا ہوا تھا۔
حماد علی — جنوری 28، 2017 5:48 شام
محفل میں خوش آمدید! :)
اگر تو کوائف میں دی گئی آپ کی تاریخ پیدائش درست ہے تو آپ غالباً اس محفل کے کم عمر ترین رکن ہیں۔ :)
جی کوائف میں درج میری تاریخ پیدائش بالکل درست درج ہے ۔ میں نے اب تک تمام ارکان کے کوائف نہیں دیکھے اس لیے نہیں جانتا سب کی عمریں کیا ہیں؟
عثمان — جنوری 28، 2017 5:49 شام
جی کوائف میں درج میری تاریخ پیدائش بالکل درست درج ہے ۔ میں نے اب تک تمام ارکان کے کوائف نہیں دیکھے اس لیے نہیں جانتا سب کی عمریں کیا ہیں؟
مزید یہ کہ آپ غالباً پہلے محفلین ہیں جن کی پیدائش اسی صدی کی ہے۔ :)
عبدالقیوم چوہدری — جنوری 28، 2017 5:49 شام
ایزی لوڈ سے آپ کی کیا مراد ہے ؟
عثمان
سچی نہیں پتا ؟
محمد ریحان قریشی — جنوری 28، 2017 5:49 شام
خوش آمدید جناب!
محفل کے کم عمر ترین رکن ہونے کا اعزاز اب آپ کے نام ہو چکا ہے۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%A2%D9%BE.94465/page-3