عبیدتھہیم — ستمبر 15، 2014 10:36 شام
میرا نام میری پروفائل تصویر کے نیچے دیا گیا ہے۔ میں شہر ٹنڈوآدم سندھ کا رہنے والا ہوں اس فورم پر نیا ہونے کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا کر رہا ہوں ۔ انشاءَ اللہ جلد اس فورم کو سمجھ لوں گا۔
زیک — ستمبر 15، 2014 10:40 شام
خوش آمدید عبید
عبدالقیوم چوہدری — ستمبر 15، 2014 10:52 شام
السلام علیکم و رحمتہ اللہ
جی آیاں نوں،
بھلی کرے آیو
عبیدتھہیم — ستمبر 15، 2014 10:54 شام
السلام علیکم و رحمتہ اللہ
جی آیاں نوں،
بھلی کرے آیو
شکریہ برادر
مہربانی ادا ۔

الف عین — ستمبر 16، 2014 1:34 صبح
خوش آمدید ۔ کیا مشکل پیش آ رہی ہے؟
محمداحمد — ستمبر 16، 2014 8:28 صبح
خوش آمدید عبید صاحب
اپنا اور ٹنڈو آدم کا تعارف پیش کیجے ذرا۔

سید عاطف علی — ستمبر 16، 2014 8:53 صبح
خوش آمدید
عبیدتھہیم صاحب ۔
آپ تو ہمارے پڑوسی نکلے ۔بہت خوشی ہوئی۔
عبیدتھہیم — ستمبر 16، 2014 8:56 صبح
خوش آمدید ۔ کیا مشکل پیش آ رہی ہے؟
شکریہ۔
مجھے سب سے پہلے لکھائی میں مشکل پیش آرہی تھی، جو کہ میں نے ایم۔بی اردو انسٹال کرنے کے بعد ٹھیک کردی ہے۔ مجھے اردو کا کیبورڈ یاد نہیں ہے جوکہ ویبسائیٹ میں ڈفالٹ طور پر سیٹ ہے۔
خوش آمدید عبید صاحب
اپنا اور ٹنڈو آدم کا تعارف پیش کیجے ذرا۔
شکریہ برادر۔
میں اک معمولی شاگرد ہوں، اور تحصیل ٹنڈوآدم ضلع سانگھڑ میں رہتا ہوں، ٹنڈوآدم صوبہ سندھ کا آٹھواں بڑا شہر ہے، ٹنڈوآدم شہر کافی چیزوں کی وجہ سے مشہور ہے، ٹنڈوآدم کی سب سے مشہور چیز سجّی ہے جوکھانے میں بہت لذیذ ہوتی ہے۔ ٹنڈوآدم شہر کی آبادی ۴ لاکھ سے زیادہ ہے۔۔
عبیدتھہیم — ستمبر 16، 2014 8:56 صبح
خوش آمدید
عبیدتھہیم صاحب ۔
آپ تو ہمارے پڑوسی نکلے ۔بہت خوشی ہوئی۔
شکریہ برادر
بھائی آپ کہاں سے ہیں ؟
سید عاطف علی — ستمبر 16، 2014 8:58 صبح
شکریہ برادر
بھائی آپ کہاں سے ہیں ؟
شہدادپور۔

عبیدتھہیم — ستمبر 16، 2014 9:00 صبح
شہدادپور۔
واہ بھئی واہ
شاہ صاحب آپ شہدادپور شہر میں رہتے ہیں ؟
محمداحمد — ستمبر 16، 2014 9:03 صبح
شکریہ۔
مجھے سب سے پہلے لکھائی میں مشکل پیش آرہی تھی، جو کہ میں نے ایم۔بی اردو انسٹال کرنے کے بعد ٹھیک کردی ہے۔ مجھے اردو کا کیبورڈ یاد نہیں ہے جوکہ ویبسائیٹ میں ڈفالٹ طور پر سیٹ ہے۔
شکریہ برادر۔
میں اک معمولی شاگرد ہوں، اور تحصیل ٹنڈوآدم ضلع سانگھڑ میں رہتا ہوں، ٹنڈوآدم صوبہ سندھ کا آٹھواں بڑا شہر ہے، ٹنڈوآدم شہر کافی چیزوں کی وجہ سے مشہور ہے، ٹنڈوآدم کی سب سے مشہور چیز سجّی ہے جوکھانے میں بہت لذیذ ہوتی ہے۔ ٹنڈوآدم شہر کی آبادی ۴ لاکھ سے زیادہ ہے۔۔
بہت خوب ۔۔۔۔! اور شکریہ کہ آپ نے ہماری فرمائش پر تعارف پیش کیا۔
میں بہت چھوٹا تھا جب ایک بار ٹنڈو آدم جانا ہوا تھا۔ وہاں "ٹیڈم اسکول" کے نام سے ایک اسکول تھا۔ اسکول کے احاطے میں ہی کچھ عزیز رہتے تھے ہمارے۔
سید عاطف علی — ستمبر 16، 2014 9:03 صبح
واہ بھئی واہ
شاہ صاحب آپ شہدادپور شہر میں رہتے ہیں ؟
تھہیم صاحب ۔اب تو سعودی عرب ریاض میں ہوں ۔ سال میں ایک آدھ مرتبہ کراچی اور شہدادپور آنا ہوتا ہے۔
عبیدتھہیم — ستمبر 16، 2014 9:09 صبح
اصل میں TADAM اسکول نام سے تھا، جو کہ ٹنڈوآدم کا شارٹ کٹ سمجھا جاتا تھا۔ ٹ۔آدم T.Adam موجودہ ضیاءُ الدین پرائمری اسکول ہے۔
عبیدتھہیم — ستمبر 16، 2014 9:10 صبح
تھہیم صاحب ۔اب تو سعودی عرب ریاض میں ہوں ۔ سال میں ایک آدھ مرتبہ کراچی اور شہدادپور آنا ہوتا ہے۔
یہ بھی اچھا۔ کہ ہمارے پڑوسی کہیں دور سے ہم سے محو گفتگو ہیں۔۔
بیسیکلی میں سندھی ہوں، ارو اگر کہیں میری اردو لکھائی میں کوئی خامی نظر آئے تو اطلاع کردیں۔
سید عاطف علی — ستمبر 16، 2014 9:14 صبح
یہ بھی اچھا۔ کہ ہمارے پڑوسی کہیں دور سے ہم سے محو گفتگو ہیں۔۔
بیسیکلی میں سندھی ہوں، ارو اگر کہیں میری اردو لکھائی میں کوئی خامی نظر آئے تو اطلاع کردیں۔
بہت خوب ۔ آپ نے شاہ جو رسالو اور کچھ سندھی ادب پڑھتے ہیں ؟ یا اردو شعر و ادب سے دلچسپی ہے ؟
عبیدتھہیم — ستمبر 16، 2014 9:17 صبح
بہت خوب ۔ آپ نے شاہ جو رسالو اور کچھ سندھی ادب پڑھتے ہیں ؟ یا اردو شعر و ادب سے دلچسپی ہے ؟
جی ہاں، شاہ جو رسالو پڑھتا ہوں، اور میں سندھی میں شاعری بھی کرتا ہوں اور کچھ کہانیاں بھی لکھیں ہیں۔۔ جوکہ
میرے سندھی بلاگ پر ہیں۔
میں نے جوملہ میں
اک ویبسائیٹ بنائی ہے، جس کا اردو ترجمہ جاری ہے، آپ بھی ایک نظر دیکھ لیں۔
x boy — ستمبر 16، 2014 9:24 صبح
خوش آمدید
بڑی خوشی ہوئی، ٹنڈو آدم میں میرے رشتہ دار پچھلے ۴۰ سال سے رہ رہے ہیں اور باغات کا کام کرتے رہے ہیں
محمداحمد — ستمبر 16، 2014 10:08 صبح
اصل میں TADAM اسکول نام سے تھا، جو کہ ٹنڈوآدم کا شارٹ کٹ سمجھا جاتا تھا۔ ٹ۔آدم T.Adam موجودہ ضیاءُ الدین پرائمری اسکول ہے۔
شکریہ ۔ اس معلومات کا۔
غالبا یہ اسکول اونچائی پر بنا ہوا تھا اور اُس زمانے میں اس کے احاطے میں ایک مندر بھی تھا شاید۔
عبیدتھہیم — ستمبر 16، 2014 10:11 صبح
شکریہ ۔ اس معلومات کا۔
غالبا یہ اسکول اونچائی پر بنا ہوا تھا اور اُس زمانے میں اس کے احاطے میں ایک مندر بھی تھا شاید۔
مندر ابھی بھی ہے۔ مندر بہت عرصے سے بند تھا ، جس کو کچھ عرصہ قبل عبادت کے لیے کھولا گیا ہے۔