میں کون ہوں؟

محمدصابر — ستمبر 9، 2012 3:20 صبح
کوئی ایسی بات یا عادت جو اگر کسی میں ہو اور وہ آپ کے لیے ناقابلِ برداشت ہو؟
خود کی وہ عادت جو آپ کو بہت پسند ہو؟
خود کی وہ عادت جو بُری لگتی ہو؟
شعیب صفدر — ستمبر 9، 2012 8:06 صبح
کوئی ایسی بات یا عادت جو اگر کسی میں ہو اور وہ آپ کے لیے ناقابلِ برداشت ہو؟
خود کی وہ عادت جو آپ کو بہت پسند ہو؟
خود کی وہ عادت جو بُری لگتی ہو؟

کسی کا دوسرے کو خود سے کمتر سمجھنا مجھے اچھا نہیں لگتا!!!
مجھ میں کوئی اچھی عادت نہیں البتہ اپنی سب سے بُری عادات لاپروائی و منافقت لگتی ہیں ان کی وجہ سے دس اور برائیاں مجھ میں گھر کر بیٹھی ہیں!
محمدصابر — ستمبر 9، 2012 12:48 شام
اگر آپ سے کہا جائے کہ خود کو تین لفظوں میں بیان کریں تو۔۔؟
شعیب صفدر — ستمبر 10، 2012 7:55 صبح
اگر آپ سے کہا جائے کہ خود کو تین لفظوں میں بیان کریں تو۔۔؟
لاپروہ، خوش فہم، خوش قسمت
محمدصابر — ستمبر 10، 2012 9:43 صبح
9.آپ کو غصہ آتا ہے؟ اگر ہاں تو آپ کا شدید غصے میں کیا ردعمل ہوتا ہے؟
10.غصہ کس بات پر آتا ہے ؟
ڈیپریشن میں کیا ردعمل ہوتا ہے؟
شعیب صفدر — ستمبر 11، 2012 5:10 شام
9.آپ کو غصہ آتا ہے؟ اگر ہاں تو آپ کا شدید غصے میں کیا ردعمل ہوتا ہے؟
10.غصہ کس بات پر آتا ہے ؟
ڈیپریشن میں کیا ردعمل ہوتا ہے؟

جی آتا ہے اور جو ہاتھ میں ہو دیوار پر دے مارتا ہوں، غصہ کسی بات پر بھی آ سکتا ہے۔
ڈیپریشن کی صورت میں سو جاتا ہو۔:lol:
محمدصابر — ستمبر 12، 2012 3:08 صبح
کیا آپ عام زندگی میں کم گو ہیں یا …؟
آپ کی خوشی کے اظہار کا کیا طریقہ ہے ؟
اگر خدانخواستہ کبھی کچھ پریشان ہوں تو اس کے اظہار کا کیا طریقہ ہے ؟
شعیب صفدر — ستمبر 13، 2012 7:54 صبح
کیا آپ عام زندگی میں کم گو ہیں یا …؟
آپ کی خوشی کے اظہار کا کیا طریقہ ہے ؟
اگر خدانخواستہ کبھی کچھ پریشان ہوں تو اس کے اظہار کا کیا طریقہ ہے ؟
نہیں میں کم گو نہیں ہوں مگر باتونی بھی نہیں ہوں۔
مسکرا کر خوشی کا اظہار کرتا ہوں، ممکن ہو تو دوسروں سے اپنی خوشی کو شیئر کرتا ہوں!
پریشانی بھی شیئر کرنا ہوں مگر خود پر پر اُسے حاوی نہیں کرتا!!
محمدصابر — ستمبر 13، 2012 10:13 صبح
کیا آپ کے لئے دوسروں کوسمجھانا آسان ہے یا مشکل ؟
کیا چیز آپ کو بہت اداس کر دیتی ہے؟
آپ کا خراب موڈ جلدی سے اچھا کرنا ہو تو اس کے لیے کیا کرنا پڑتا ہے؟
شعیب صفدر — ستمبر 13، 2012 11:30 صبح
کیا آپ کے لئے دوسروں کوسمجھانا آسان ہے یا مشکل ؟
کیا چیز آپ کو بہت اداس کر دیتی ہے؟
آپ کا خراب موڈ جلدی سے اچھا کرنا ہو تو اس کے لیے کیا کرنا پڑتا ہے؟
نہایت مشکل کام ہے کسی کو سمجھنا!!
اپنے کردار کی کمزوریاں مجھے اکثر تنہائی میں اُداس کر دیتی ہیں۔
ایسا کوئی خاص عمل نہین جس سے موڈ اچھا ہو سکے ۔
محمدصابر — ستمبر 13، 2012 1:23 شام
کوئی وہم جو آپ کو پریشان کرتا ہو ؟
آپ کا قیمتی اثاثہ ؟
آپ کی کوئی ایسی خواہش جس کی تکمیل تک زندہ رہنے کو جی چاہیے؟
مشکل حالات میں مایوسی ہوتی ہے یا…؟
شعیب صفدر — ستمبر 13، 2012 3:41 شام
کوئی وہم جو آپ کو پریشان کرتا ہو ؟
آپ کا قیمتی اثاثہ ؟
آپ کی کوئی ایسی خواہش جس کی تکمیل تک زندہ رہنے کو جی چاہیے؟
مشکل حالات میں مایوسی ہوتی ہے یا…؟
وہم یا خیال: اللہ جانے مرنے کے بعد میرا کیا بنے گا؟
کچھ بھی ایسا قیمتی نہیں!
ایسی کوئی خواہش نہیں جس کی تکمیل کے لئے رندگی مانگی جائے!
ایسی مایوسی ہوتی ہے جس سے کچھ کرنے کو دل کرے!! (مشکل بات تو نہیں کہہ دی؟)
محمدصابر — ستمبر 14، 2012 3:05 صبح
آپ کی کس عادت سے گھر والے بیزار رہتے ہیں؟
کون سا موسم دل کو بھاتا ہے؟
شعیب صفدر — ستمبر 15، 2012 7:34 شام
آپ کی کس عادت سے گھر والے بیزار رہتے ہیں؟
کون سا موسم دل کو بھاتا ہے؟
انٹرنیٹ ، کمپیوٹر اور دوستیوں سے گھر والے بیزار رہتے ہیں!!!
جب موڈ اچھا ہو تو سب موسم اچھے لگتے ہیں
محمدصابر — ستمبر 16، 2012 6:32 صبح
آپ کا فیورٹ رنگ؟
آپ کی فیورٹ خوشبو؟
پھولوں میں پسندیدہ پھول ؟
کھانے میں پسند؟
شعیب صفدر — ستمبر 16، 2012 10:21 صبح
آپ کا فیورٹ رنگ؟
آپ کی فیورٹ خوشبو؟
پھولوں میں پسندیدہ پھول ؟
کھانے میں پسند؟
سفید و کالا رنگ پسند ہے۔
تما خوشبوئیں ہی پسند ہیں۔
گلاب و چنبیلی پسند ہے
جو اچھا پکا ہو سوائے سبزیوں کے
محمدصابر — ستمبر 16، 2012 11:42 صبح
پہلی ملاقات میں مقابل شخصیت کی کیا چیززیرغور رہتی ہے؟
زندگی میں کس شخصیت سے آپ سب سے زیادہ متاثر ہیں؟
شعیب صفدر — ستمبر 16، 2012 7:00 شام
پہلی ملاقات میں مقابل شخصیت کی کیا چیززیرغور رہتی ہے؟
زندگی میں کس شخصیت سے آپ سب سے زیادہ متاثر ہیں؟
اُس کی بظاہر شخصیت!! آیا نظر کیسا آتا ہے!!! جاذب نظر فرد مجھے اچھا لگتا ہے۔
اپنے والد کی شخصیت سے متاثر ہوں۔
محمدصابر — ستمبر 17، 2012 3:38 صبح
آپ بہادر ہیں یا ڈرپوک؟
آپ کو پسِ پردہ رہنا اچھا لگتا ہے یا سب کے درمیان اپنی الگ اور نمایاں شناخت کی خواہش موجود ہے؟
جب کوئی آپ کی تعریف کررہا ہو تو کیسا لگتا ہے؟
شعیب صفدر — ستمبر 18، 2012 12:59 شام
آپ بہادر ہیں یا ڈرپوک؟
آپ کو پسِ پردہ رہنا اچھا لگتا ہے یا سب کے درمیان اپنی الگ اور نمایاں شناخت کی خواہش موجود ہے؟
جب کوئی آپ کی تعریف کررہا ہو تو کیسا لگتا ہے؟
ڈر پوک ہوں
پس پردہ رہنے کا ایک اپنا لطف ہے۔
تعریف خواہ جھوٹی ہو کم بخت لگتی سب کو اچھی ہے

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DA%A9%D9%88%D9%86-%DB%81%D9%88%DA%BA%D8%9F.53990/page-7