افتخار راجہ نے کہا:
اسلامُ علیکم، تعارف کے سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے ان سولات کے جوبات دیں، اگر کوئی سوال آپ کے مزاج کے خلاف ہوتو اسکا گول مول جواب دیا جاتا۔
مقصد: ان سوالات کا مقصدآپ کا وقت ضائع کرنا ہے، اگر آپ سے پڑھنے والے کے چہرہ پر ایک مسکراہٹ آجائے تو اسے آپکا مشکور ہونا چاہئے۔ تحریری طور پر۔
سوالات:
11-آپ کیوں زندہ ہیں؟
12-اور کب تک؟
13-آپ کا خیال میں بھاگتے چور کی لنگوٹی کیا کام آ سکتی ہے؟
14-طوطا چشم اور یک چشمِ گُل میں کیا فرق ہے؟
13-لاہور اگرپنجاب میں نہ ہوتا تو کہاں ہوتا؟
14 -فال نکالنے کو طوطے کا ہونا کیوں ضروری ہے؟
15- آپ نے کبھی آبیل میجھے مار پر عمل کیا ہے؟ کیا نتیجہ نکلا؟
16- آخری کتاب کب کونسی پڑھی تھی اور کیوں؟
17۔ “لا علمی ہزار نعمت ہے“ 3 وجوہات بیان کرو؟
18۔ اگر آپ کو ملک کا صدر بنا دیا جائے تو پہلا کام کیا کریں گے؟
19۔ نا پسندیدہ کتاب کا نام بتائیں اور وجہ بھی بیان کریں؟
20۔ آپ کی 1 کروڑ ڈالر کی لاٹری نکل آئی ہے؟ مجھے کتنے پیسے دیں گے اور کیوں؟
جوابات پڑھنے والے پر دو مزید سوالات کرنا لازم ہے۔ لگ پتا جائے گا
سوالات: جوابات ذرا سائنسی ہیں ، سائینس کی بتی جلا کر پڑھیے گا
11-آپ کیوں زندہ ہیں؟
آکسیجن کی وجہ سے
12-اور کب تک؟
جب تک آکسیجن ملتی رہے
13-آپ کا خیال میں بھاگتے چور کی لنگوٹی کیا کام آ سکتی ہے؟
کیمیائی تلاش کے لئے
14-طوطا چشم اور یک چشمِ گُل میں کیا فرق ہے؟
ڈی این اے DNA کا
13-لاہور اگرپنجاب میں نہ ہوتا تو کہاں ہوتا؟
اسی کائنات میں
14 -فال نکالنے کو طوطے کا ہونا کیوں ضروری ہے؟
کیونکہ یہ پروگرام صرف طوطے کو فیڈ کیا گیا ہے
15- آپ نے کبھی آبیل میجھے مار پر عمل کیا ہے؟ کیا نتیجہ نکلا؟
ہاں ، بعد میں ہم نے بیل کو کھا لیا
16- آخری کتاب کب کونسی پڑھی تھی اور کیوں؟
اب تو بھائی E-Book ہی پڑھتے ہیں ، اور آخری پڑھی تھی ۔ ۔ ۔ The Last Day on Earth
17۔ “لا علمی ہزار نعمت ہے“ 3 وجوہات بیان کرو؟
ا - دریافتیں ہوتی ہیں
ب - ہر سال لوگ پی ایچ ڈی کر سکتے ہیں
ج - فیل ہونے کی اصل وجہ بتائی جا سکتی ہے
18۔ اگر آپ کو ملک کا صدر بنا دیا جائے تو پہلا کام کیا کریں گے؟
خود کو تین چار پی ایچ ڈی ڈگری سے نواز دوں گا اور پھر ۔ ۔ ۔
19۔ نا پسندیدہ کتاب کا نام بتائیں اور وجہ بھی بیان کریں؟
کلیات منٹو ۔ ۔ ۔ وجہ ۔ ۔ ۔ اتنا سچ ہضم نہیں ہوتا
20۔ آپ کی 1 کروڑ ڈالر کی لاٹری نکل آئی ہے؟ مجھے کتنے پیسے دیں گے اور کیوں؟
ایک پیسہ آپ کو ۔ ۔ ۔ کیونکہ وہ دینے کے بعد ایک کروڑ ایک کروڑ تو نہیں رہے گا نا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔