میں ہوں بنت صغیر

بنت شبیر — فروری 26، 2013 5:16 شام
خوش آمدید بنت صغیر اور میں ہوں بنت شبیر
خوب گزرے گی جب مل بیٹھے گے گھر والے سو :p
ملائکہ — فروری 26، 2013 5:25 شام
شکر ہے کوئی تو ایسی لڑکی آئی جسے میک اپ اور مہندی پسند ہے:love::bighug:
ملائکہ — فروری 26، 2013 5:25 شام
خوش آمدید بنت صغیر اور میں ہوں بنت شبیر
خوب گزرے گی جب مل بیٹھے گے گھر والے سو :p
ہاہاہاہاہا ویری فنی
شمشاد — فروری 26، 2013 5:49 شام
100 تک تو ٹھیک ہے لیکن اگر سب ہی سو گئے تو کیا ہو گا؟
بنت شبیر — فروری 28، 2013 9:47 صبح
شکر ہے کوئی تو ایسی لڑکی آئی جسے میک اپ اور مہندی پسند ہے:love::bighug:
مجھے بھی یہ سب پسند ہے جی:)
شمشاد — فروری 28، 2013 9:49 صبح
شکر ہے کوئی تو ایسی لڑکی آئی جسے میک اپ اور مہندی پسند ہے:love::bighug:
کوئی ایسی لڑکی بھی ہوتی ہے جسے میک اَپ پسند نہیں ہوتا؟
موجو — فروری 28، 2013 10:40 صبح
السلام علیکم
محترمہ بنت صغیر صاحبہ خوش آمدید
باباجی — فروری 28، 2013 10:50 صبح
وعلیکم السلام
خوش آمدید بنت صغیر :welcome:
لالہ رخ — فروری 28، 2013 11:09 صبح
خوش آمدید
فارقلیط رحمانی — فروری 28، 2013 11:14 صبح
خوش آمدید++:welcome: +بنتِ صغیر+++
ملائکہ — فروری 28، 2013 2:15 شام
کوئی ایسی لڑکی بھی ہوتی ہے جسے میک اَپ پسند نہیں ہوتا؟
محفل میں ہیں کچھ لڑکیاں جو کہتی ہیں چچا جی
شمشاد — فروری 28، 2013 2:24 شام
محفل میں ہیں کچھ لڑکیاں جو کہتی ہیں چچا جی
تو پھر صرف کہتی ہوں گی لیکن میک اَپ کرتی ضرور ہوں گی۔
ملائکہ — فروری 28، 2013 2:25 شام
تو پھر صرف کہتی ہوں گی لیکن میک اَپ کرتی ضرور ہوں گی۔
جی:)
امجد میانداد — فروری 28، 2013 2:26 شام
مکمل تعارف تب دے گی جب یہ اکیڈمی آئے گی یعنی کل دن دو بجے:p
ہیں!!!!
آپ نے اکیڈمی شروع بھی کر دی؟؟؟
اور محفلین بھی بھرتی کرنا شروع ہو گئے۔۔۔ واہ بھائی
امجد میانداد — فروری 28، 2013 2:43 شام
السلام علیکم​
میں ہوں بنت صغیر​
مکمل تعارف (کمنگ سون)
ٹھک ٹھک ٹھک خدا کا شکر ہے کہ دروازہ تو کھلا ہم تو نا امید ہو کر پلٹنے ہی والے تھے
السلام علیکم!
لیکن یہ کیا آپ تو پریشان ہی ہوگئے کہ یہ کون سی ہستی ہے جو بن بلائے مہمان کی طرح نازل ہوگئی تو آپ کہاں جا رہے ہیں خوش آمدید نہیں کہے گے۔ ہمیں یقین تھا کہ آپ ہمیں خوش آمدید ضرور کہے گے۔ مجھے بنت صغیر کہتے ہیں ہم بے شمار بہن بھائی ہیں:p اور میرا نمبر تیسرا ہے۔ میرا اسٹار سرطان ہے جس کی تمام خامیاں ہم میں موجود ہیں۔ بقول ہماری سسٹرز کے خیر سات جولائی کو اس دنیا میں رونق بکھرنے کے لیے اپنی پوری آب و تاب اور چمک دمک کے ساتھ جلوہ افروز ہوئے۔ میں نے بی ۔ اے بہت اچھے نمبروں سے پاس کیا ہے (لیکن نمبر بتا نہیں سکتی)
مجھے سلائی کا بہت شوق ہے۔ سلائی ، کٹائی اور کڑھائی کے علاوہ مختلف اور اعلیٰ قسم کے ڈیزائن خود تخلیق کرتی ہوں۔ ہاتھ یں نفاست اور صفائی بھی بہت ہے۔ایسی صفائی ہے کہ کچھ لوگوں کے کپڑے ہی نہیں ملتے۔ صاف ہو جاتے ہیں:Dمہندی لگانے کا بے حد شوق ہے۔ میک اپ نارمل سا پسند ہے۔ کلر میں زیادہ بلیک کلر پسند ہے اس کے علاوہ ہر اچھا کلر پہن لیتی ہوں۔ بلکہ جب کلر پہنتی ہوں تو وہ اچھا ہو جاتا ہے۔ کھانے میں بریانی شوق سے کھاتی ہوں خود کوکنگ کا شوق ہے لیکن مصروفیت کی وجہ سے کوکنگ بہت کم کرتی ہوں۔ دوغلےپن سے نفرت ہے اپنی غلطی جلد تسلیم کرلیتی ہوں۔ باتونی ہوں تھوڑی سی لیکن دوسروں کی باتوں کو بھی غور سے سنتی ہوں۔ شرارتی بالکل نہیں ہوں۔ غصہ آتا ہے تو بہت زیادہ ورنہ کم ہی آتا ہے اور میں غصے پر کنڑول کر لیتی ہوں اور غصے میں اکثر چُپ ہو جاتی ہوں۔ مجھے گانے فل والیوم میں سننے کا بے حد شوق ہے۔ ایک خامی یہ بھی ہے کہ میں دوسروں پر بہت جلد اعتبار کر لیتی ہوں اور اکثر انجام بہت بُرا ہوتا ہے۔ سردی کا موسم بہت پسند ہے جی چاہتا ہے کہ تمام عمر سردی ہی رہے کبھی گرمی نہ آئے۔ ہماری ساری کزنز بہت ہی اچھی ہیں جب ہم اکھٹے بیٹھتے ہیں تو ماحول خوشگوار ہو جاتا ہے اور وقت گزرنے کا پتہ ہی نہیں چلتا۔
ایڈمن سے درخواست ہے اس تعارف کو پہلے مراسلے میں پوسٹ کر دیں شکریہ
آتے ہیں بھئی، دروازہ توڑنا ہے کیا، رک جاؤ کچھ سیکنڈ، اب دروازے تک پہنچنے میں کچھ وقت تو لگتا ہے نا۔
و علیکم اسلام،
نہیں پریشان کیوں ہونا ہے پتر،آؤ آؤ، " ہر کدے آؤ" ماشاءاللہ۔
پھر تو آرٹسٹ ہوئیں نا۔ باتونی ہو لیکن دوسروں کی بات بھی غور سے سنتی ہو، یہاں تو قیصرانی بھائی کا ایک تازہ تازہ استعمال کیا لفظ یاد آ رہا ہے "بوالعجبی" یعنی دو الگ الگ باتیں یا تضاد۔
خیر ہو سکتا ہے ایسا بھی ہو سکتا ہے لڑکیوں سے کچھ بھی بعید نہیں۔ :)
خوش رہو ہمیشہ
بنت صغیر — مارچ 1، 2013 10:23 صبح
؁خوش آمدید کرنے پر آپ سب کا بہت شکریہ۔ غیر حاضری کا سبب یہ ہے کہ ہمارے ہاں واپڈا کی بہت کرم نوازی تھی کہ جب بھی اردو محفل پر آتی تو بجلی چلی جاتی تھی
بنت صغیر — مارچ 1، 2013 10:25 صبح
ہیں!!!!
آپ نے اکیڈمی شروع بھی کر دی؟؟؟
اور محفلین بھی بھرتی کرنا شروع ہو گئے۔۔۔ واہ بھائی
محفلین بھرتی نہیں ہوئے ہم اکیڈمی میں بھرتی ہو کر محفل پر آ گے ہیں
بنت شبیر — مارچ 1، 2013 10:41 صبح
؁خوش آمدید کرنے پر آپ سب کا بہت شکریہ۔ غیر حاضری کا سبب یہ ہے کہ ہمارے ہاں واپڈا کی بہت کرم نوازی تھی کہ جب بھی اردو محفل پر آتی تو بجلی چلی جاتی تھی
شاید کے آپ کا دباو کچھ زیادہ ہے;)
سندس صغیر — مارچ 1، 2013 10:48 صبح
ہم بھی آگے ہیں اب ہمیں بتائیں ہم کیا کریں
شمشاد — مارچ 1، 2013 11:01 صبح
خوش آمدید۔ آؤ جی آؤ۔ جی آیاں نوں۔ لنگ آؤ۔
تم یہ کرو کہ تمہارے خاندان کے جتنے اراکین محفل کے رکن بنے ہیں۔ ان کی حاضری لگاؤ۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DB%81%D9%88%DA%BA-%D8%A8%D9%86%D8%AA-%D8%B5%D8%BA%DB%8C%D8%B1.60244/page-3