الف عین — اپریل 17، 2012 4:18 شام
خوش آمدید پرویز۔ بہت دیر کی یہاں آنے میں، ورنہ عزیزم گوگل تو کسی بھی اردو لفظ کی تلاش کے پہلے یا دوسرے ہی صفحے پر اردو محفل کا کوئی ربط پیش کر دیتے ہیں۔
شہزاد احمد — اپریل 17، 2012 4:30 شام
چوہدری صاحب ڈرتے کیوں ہیں، ذرا کھل کھلا کے بات کریں۔
اس "کھل کھلا" سے ذہن پی ٹی وی کے ڈرامہ "آنگن ٹیڑھا" کے چودھری صاحب کی طرف چلا گیا ۔۔۔
ابن سعید — اپریل 17، 2012 4:38 شام
شمشاد — اپریل 17، 2012 4:45 شام
اس "کھل کھلا" سے ذہن پی ٹی وی کے ڈرامہ "آنگن ٹیڑھا" کے چودھری صاحب کی طرف چلا گیا ۔۔۔
آداب عرض ہے۔ لیکن گزشہ صفحے پر میرے کچھ سوال ابھی تک تشنہ طلب ہیں۔
شمشاد — مئی 7، 2012 4:32 شام
اگر کسی کو
cp34 کا علم ہو تو اردو محفل کے تھانے میں اطلاع دے کر ثواب دارین کمائیں۔ خود پڑھیں تو واپس آ جائیں، انہیں کچھ نہیں کہا جائے گا۔
گمنام زندگی — مئی 8، 2012 6:16 صبح

شمشاد — مئی 8، 2012 7:42 صبح
یہ چوری چھپے آ کر چلے جانا اچھی بات نہیں ہے۔
گمنام زندگی — مئی 8، 2012 11:33 صبح
چوہدری صاحب اپنے بارے میں مزید بھی کچھ ارشاد فرمائیں۔
دلچسپیاں کیا کیا ہیں؟
ملازمت کس قسم کی ہے؟
وغیرہ وغیرہ
دلچسپی صرف اور انٹرنیٹ ہے اور ملازمت اکاونٹس سے متعلق ہے ۔
وغیرہ وغیرہ

شمشاد — مئی 8، 2012 11:47 صبح
شادی شہداؤں میں شامل ہوئے کتنا عرصہ گزر گیا؟
محب علوی — مئی 8، 2012 11:51 صبح
چوہدری صاحب لگتا ہے آجکل گجرات کے چوہدریوں کی سیاسی سرگرمیاں تلاش کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔
خوش آمدید جناب۔
گمنام زندگی — مئی 9، 2012 5:57 صبح
چوہدری صاحب لگتا ہے آجکل گجرات کے چوہدریوں کی سیاسی سرگرمیاں تلاش کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔
خوش آمدید جناب۔
بہت شکریہ ، ویسے ان کے سوالات دیکھ کے مجھے بھی کچھ ایسا ہی لگ رہا ہے ،

شمشاد بھائی ، شما چاہتا ہوں
شادی شہداؤں میں شامل ہوئے کتنا عرصہ گزر گیا؟
کیا پوچھتے ہو غالب،

دل جلانے والے سوالات پر مکمل پابندی ہونی چاہئے ،
ویسے کچھ ہی سال ہوئے ہیں ۔

شمشاد — مئی 9، 2012 6:03 صبح
کچھ سالوں میں دنیا کی آبادی میں کتنا اضافہ کیا؟
گمنام زندگی — مئی 9، 2012 10:10 صبح

شمشاد بھائی ، شما چاہتا ہوں
صرف تین
شمشاد — مئی 9، 2012 10:37 صبح
ماشاء اللہ ماشاء اللہ
کراچی میں رہتے ہوئے کتنا عرصہ ہو گیا؟
محمد بلال اعظم — مئی 9، 2012 10:40 صبح
جی آیا نوں سرکار محفل پہ
گمنام زندگی — مئی 9، 2012 12:18 شام
ماشاء اللہ ماشاء اللہ
کراچی میں رہتے ہوئے کتنا عرصہ ہو گیا؟
پیدائش ہی کراچی کی ہے جناب ۔
ویسے میرا این آئی سی کب تک مل جائے گا ؟؟؟

شمشاد — مئی 9، 2012 12:20 شام
ابھی تو جمعہ جمعہ چار دن ہوئے آپ کو محفل میں آئے اور آپ این آئی سی کی بات کرنے لگے۔
اپنا بچپن تو گزرنے دیں۔
گمنام زندگی — مئی 9، 2012 12:22 شام
ابھی تو جمعہ جمعہ چار دن ہوئے آپ کو محفل میں آئے اور آپ این آئی سی کی بات کرنے لگے۔
اپنا بچپن تو گزرنے دیں۔
سوال تو آپ نے اتنےےےےےےےے کئے کہ میں سمجھا اب گرین کارڈ ملنے لگا ہے

شمشاد — مئی 9، 2012 12:23 شام
بلوغت تک پہنچنے میں ابھی وقت لگے گا۔
ابھی تو آپ کے تعارف کے دو صفحے بھی مکمل نہیں ہوئے۔
شمشاد — مئی 9، 2012 12:27 شام
شام کا وقت تھا۔ ایک آدمی دیوار سے کان لگائے کھڑا تھا۔
پاس سے گزرتے ہوئے چوہدری صاحب نے پوچھا، "کیا سُن رہے ہو؟"
اس نے کہا "خود ہی سُن لو۔"
چوہدری صاحب بھی کان دیوار سے لگا کر کھڑے ہو گئے۔
پانچ منٹ گزر گئے، دس منٹ گزر گئے، چوہدری صاحب کو کچھ سُنائی نہ دیا تو بولے "مجھے تو کچھ سُنائی نہیں دے رہا۔"
"میں صبح سے دیوار سے کان لگائے کھڑا ہوں، مجھے ابھی تک کچھ سُنائی نہیں دیا، تو آپ کو دس منٹ میں بھلا کیا سُنائی دے گا۔" اس آدمی نے جواب دیا۔
ہُن تُسی تے سمجھ ای گئے ہووو گے۔