میں ہوں چوہدری پرویز

گمنام زندگی — مئی 10، 2012 12:21 شام
اردو کی آخری کتاب کون سی پڑھی تھی؟
خوشبو کون سی پسند ہے؟
آخری کتاب ۔ وقت میں سفر ۔ محمد علی مکی
خوشبو تو سب ہی اچھی ہوتی ہیں ۔ ویسے ڈیلیشیا میں جان اٹکتی ہے ;)
شمشاد — مئی 10، 2012 4:28 شام
یہ محمد علی مکی کون ہیں؟
پھول کون سا پسند ہے؟
شادی کے وقت شرما رہے تھے یا آنکھیں کھول کھول کر ادھر ادھر دیکھ رہے تھے؟
گمنام زندگی — مئی 11، 2012 6:20 صبح
یہ محمد علی مکی کون ہیں؟
پھول کون سا پسند ہے؟
شادی کے وقت شرما رہے تھے یا آنکھیں کھول کھول کر ادھر ادھر دیکھ رہے تھے؟
ھممم ، محمد علی مکی ۔ بلاگنگ کی دنیا کا ایک متنازع نام ۔(کیوں عثما ن صاحب :grin: )
پھول بھی سبھی اچھے ہوتے ہیں ،
شادی کے وقت بھنایا ہوا تھا :grin:
شمشاد — مئی 11، 2012 10:54 صبح
جواب دینے میں لفظوں کی اتنی کنجوسی کیوں کرتے ہیں؟
گمنام زندگی — مئی 11، 2012 11:04 صبح
نہیں بھائی ، ایسی تو کوئی بات نہیں ۔ میں ذرا شرمیلا ہوں ناں ۔:smile-big:
نایاب — مئی 11، 2012 11:10 صبح
چوہدری پرویز صاحب
خوش آمدید
جی آیاں نوں
اچھا لگا آپ کے بارے جان کر ۔
گمنام زندگی — مئی 11، 2012 11:18 صبح
شکریہ !:act-up:
عثمان — مئی 11، 2012 12:28 شام
ھممم ، محمد علی مکی ۔ بلاگنگ کی دنیا کا ایک متنازع نام ۔(کیوں عثما ن صاحب :grin: )

مکی بھائی اس کتاب کے مترجم ہیں۔ مصنف نہیں۔ :)
گمنام زندگی — مئی 11، 2012 12:37 شام
وہی وہی (y)
سعید احمد عباسی — مئی 11، 2012 12:52 شام
شام کا وقت تھا۔ ایک آدمی دیوار سے کان لگائے کھڑا تھا۔
پاس سے گزرتے ہوئے چوہدری صاحب نے پوچھا، "کیا سُن رہے ہو؟"
اس نے کہا "خود ہی سُن لو۔"
چوہدری صاحب بھی کان دیوار سے لگا کر کھڑے ہو گئے۔
پانچ منٹ گزر گئے، دس منٹ گزر گئے، چوہدری صاحب کو کچھ سُنائی نہ دیا تو بولے "مجھے تو کچھ سُنائی نہیں دے رہا۔"
"میں صبح سے دیوار سے کان لگائے کھڑا ہوں، مجھے ابھی تک کچھ سُنائی نہیں دیا، تو آپ کو دس منٹ میں بھلا کیا سُنائی دے گا۔" اس آدمی نے جواب دیا۔
ہُن تُسی تے سمجھ ای گئے ہووو گے۔
بہت خوب
شمشاد — مئی 11، 2012 5:29 شام
نہیں بھائی ، ایسی تو کوئی بات نہیں ۔ میں ذرا شرمیلا ہوں ناں ۔:smile-big:

شرمائے تو اس وقت بھی نہیں تھے جب شرمانے کا وقت تھا، میرا مطلب ہے اپنی شادی پر۔
[

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DB%81%D9%88%DA%BA-%DA%86%D9%88%DB%81%D8%AF%D8%B1%DB%8C-%D9%BE%D8%B1%D9%88%DB%8C%D8%B2.50925/page-4