میں ہی میں

نایاب — جون 23، 2012 8:37 صبح
شارق جمال۔ حلقہ شعراء میں زیادہ معروف نہیں۔ لیکن عروض دانوں میں انتہائی معروف۔ کئی نئی بحروں کے موجد ہیں اور یہی وجہ شہرت ہے۔

ماہیا
غمناک گھڑی آئی
درد نے دنیا کے
لی ہنس کے پھر انگڑائی
قلمی نام
شارق جمال
نام
جمال الدین
نام والد
عبدالعلیم
ادیب, شاعر
ناگپور , بھارت
پیدائش
1942-08-13 ناگپور - بھارت
وفات
2003-09-13 ناگپور - بھارت
محمد وارث — جون 23، 2012 8:37 صبح
خوش آمدید محمد شعیب صاحب۔
مہدی نقوی حجاز — جون 23، 2012 8:43 صبح
جی شعیب الصارم صاحب، خوش آمدید آپنے آگاہ نہیں کیا کہ آپ نثر لکھتے ہیں یا نظم یا دونوں کو مار رکھا ہے۔
محمد شعیب — جون 23، 2012 8:44 صبح
ماہیا
غمناک گھڑی آئی
درد نے دنیا کے
لی ہنس کے پھر انگڑائی
قلمی نام
شارق جمال
نام
جمال الدین
نام والد
عبدالعلیم
ادیب, شاعر
ناگپور , بھارت
پیدائش
1942-08-13 ناگپور - بھارت
وفات
2003-09-13 ناگپور - بھارت
آپ نے کہاں سے حاصل کیا؟؟
محمد شعیب — جون 23، 2012 8:46 صبح
خوش آمدید محمد شعیب صاحب۔
شکریہ وارث صاحب، آپ سے غائبانہ تعارف تھا۔ آج اپنے نام آپ کا پیغام دیکھ کر بے پناہ مسرت ہو رہی ہے۔ :)
محمد شعیب — جون 23، 2012 8:48 صبح
جی شعیب الصارم صاحب، خوش آمدید آپنے آگاہ نہیں کیا کہ آپ نثر لکھتے ہیں یا نظم یا دونوں کو مار رکھا ہے۔
فی الحال تو نثر نگاری بر اردو ویکیپیڈیا۔ ہوسکتا ہے کبھی کلام بھی موزوں کرنے لگوں۔
محمد وارث — جون 23، 2012 8:48 صبح
شکریہ وارث صاحب، آپ سے غائبانہ تعارف تھا۔ آج اپنے نام آپ کا پیغام دیکھ کر بے پناہ مسرت ہو رہی ہے۔ :)

جی مجھے بھی خوشی ہو رہی ہے شعیب صاحب یہ جان کر کہ آپ کا تعلق ایک علمی خانوادے سے ہے اور یہ کہ آپ اس محفل کا حصہ بنے :)
محمد شعیب — جون 23، 2012 8:53 صبح
جی مجھے بھی خوشی ہو رہی ہے شعیب صاحب یہ جان کر کہ آپ کا تعلق ایک علمی خانوادے سے ہے اور یہ کہ آپ اس محفل کا حصہ بنے :)
وارث بھائی آپ کے نام ایک پیغام ارسال کیا ہوں۔ ملاحظہ فرمالیں۔
مہدی نقوی حجاز — جون 23، 2012 8:53 صبح
جناب یہاں تو اردو نا پسندوں نے دہشتگردی مچا رکھی ہے، لیکن پھر بھی مسرت اس بات کی ہے کہ جہاں لوگ اردو تحریر کو پڑھنے سے بھی اکتاتے ہیں وہاں اتنے اردو شائقین فضا میں منڈلاتے نظر آتے ہیں جنہیں جد و پشتی یہ بیماری لاحق ہے۔ :lol:
محمد شعیب — جون 23، 2012 8:55 صبح
جناب یہاں تو اردو نا پسندوں نے دہشتگردی مچا رکھی ہے، لیکن پھر بھی مسرت اس بات کی ہے کہ جہاں لوگ اردو تحریر کو پڑھنے سے بھی اکتاتے ہیں وہاں اتنے اردو شائقین فضا میں منڈلاتے نظر آتے ہیں جنہیں جد و پشتی یہ بیماری لاحق ہے۔ :lol:
ہمیں تو جنون ہے۔ :)
نایاب — جون 23، 2012 8:59 صبح
آپ نے کہاں سے حاصل کیا؟؟

فیس بک پر کچھ ماہر عروض کی گفتگو جو کہ بحر و عروض پر تھی ۔ اس میں کسی محترم نے ان کی تحریر کو کاپی کیا تھا ۔
وہاں سے گوگل پر سرچ کیا تھا ۔ لیکن ان کا کلام ہائیکوز اور غزلیات نہ مل سکیں ۔
""
نئی بحروں میں غیر عنائیت والی بحروں میں وزن کو الفاظ دینے کیلئے شاعر کو مفہوم کے مطابق الفاظ تلاش کرنے میں
وقت تو ہوتی ہی ہے، لیکن خاطر خواہ مضمون بھی نہیں بن پاتا اختراعی اوزان میں صاف زبان میں فصاحت و سلاست کو
قائم رکھ کر وہی شاعر شعر کہہ سکتا ہے۔ جو ارکان اختراعی کو لے بنا کر کسی حد تک گنگنانے والے انداز میں لے آتا ہو
اور قادر الکلام شاعر بھی ہو۔
"
محمد شعیب — جون 23، 2012 9:05 صبح
ان شاء اللہ میں مہیا کروں گا۔
http://www.urduyouthforum.org/biography/Allama_Shariq_Jamal_biography.php
مہدی نقوی حجاز — جون 23، 2012 9:05 صبح
جناب ہماری تو عروض دانوں اور اس کے دیوانوں سے کبھی بن نہ پائی اور نہ ہی وہ کبھی ہمارے ضعیف و نحیف بھیجے میں سما سکی۔۔ اس کی پرواز مرے سر سے کئی بالا ہے۔۔ کا مصداق ہے۔
مہدی نقوی حجاز — جون 23، 2012 9:14 صبح
ہم بس ایسے ہی شعر لکھ چھوڑتے ہیں موزوں شد کہ شد نہ شد نہ شد۔
بقول رومی:
شعر می گویم بہ از آب حیات
من نہ دانم فاعلاتن فاعلات
مقدس — جون 23، 2012 1:20 شام
میرا تعلق بھارت سے ہے۔ اردو سے محبت اور جذباتی وابستگی نے مجھے پہلے اردو ویکیپیڈیا پھر اردو محفل کا راستہ دکھایا۔ آپ دوستوں اور محفلین کی توجہ، رہنمائی اور محبت کا طالب ہوں۔
ویلکم بھائی
سیدہ شگفتہ — جون 23، 2012 1:34 شام
السلام علیکم ، اردو محفل فورم میں خوش آمدید !
اردو محفل کے ابتدائی عرصہ میں آپ کے ہم نام (شعیب) ایک رکن یہاں تھے ان کا تعلق بھی انڈیا سے ہے ۔
محمد شعیب — جون 23، 2012 2:16 شام
اللہ آپ کوخوش رکھے۔ آمین :)
عثمان — جولائی 7، 2012 7:09 شام
کیا آپ کی مادری زبان اردو ہے یا مراٹھی ؟
محمد شعیب — جولائی 7، 2012 7:11 شام
کیا آپ کی مادری زبان اردو ہے یا مراٹھی ؟
اردو۔ مراٹھی بعد میں سیکھے۔
عثمان — جولائی 7، 2012 7:19 شام
اردو۔ مراٹھی بعد میں سیکھے۔
یعنی آپ مراٹھی نہیں ؟

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DB%81%DB%8C-%D9%85%DB%8C%DA%BA.52213/page-2