زندگی نام ہی اینگرمنیجمنٹ کا ہے۔

اتنا impulsive نہیں ہوں لیکن اختلاف کرکے برادرم محمد وارث کا غصہ نہیں مول لینا چاہ رہا تھا۔ وہ بھی جلدی غصہ کر جاتے ہیں۔

غصے پر کنٹرول پر سرچ کریں گے تو لاتعداد آرٹیکل ملیں گے۔ لیکن کہنا آسان ہے اور کرنا الگ معاملہ ہے۔
ایک اہم نکتہ تو یہی ہے کہ ردعمل ظاہر کرنے میں عجلت نہیں کریں چاہے جتنی بھی impulse ہو۔ معاملے کو کچھ وقت دیں تو اکثر خود ہی تحلیل ہو جاتا ہے۔ دوسرا غصے کی وجوہات سے خود کو دور کر لینا چاہیے۔ خاص طور پر ایسے لوگوں سے جنہیں toxic کہا جاتا ہے۔ غصے پر قابو پانے کی نصیحت کو ہم عموما نظر انداز اور داخل دفتر کر دیتے ہیں، لیکن حقیقت میں غصہ اور ڈپریشن بڑی تعداد میں لوگوں کو اندر سے کھوکھلا کر رہا ہے۔ اور یہی بلڈ پریشر اور دل کی بیماریوں کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے۔