کس بات سے طبیعت بیزار ہوتی ہے؟ بوریت کی کیفیت وقتی ہوتی ہے یا کئی کئی دن تک طاری رہتی ہے؟
کہنے کو تو میں انٹرویو کرنے والے پینل کا حصہ ہوں لیکن گھر کی مصروفیات اور چھوٹے بیٹے کی طبعیت خراب ہونے کی وجہ سے وقت نہیں دے پائی اس لیے اپنے سوالات اب کر رہی ہوں.
دو لوگ ایک پُل پر کھڑے ہیں، ان میں سے ایک دوسرے شخص کے بیٹے کا باپ ہے۔کیا آپ بتا سکتے ہیں ان دونوں اشخاص کا آپس میں کیا رشتہ ہے؟
پراٹھے کوچائے میں ڈبو کر کھانا بہتر ہے یا نوالہ لے کر چُسکی لینا بہتر ہے؟
آسمان کا حسن تو چاند اور ستاروں سے ہے لیکن عورت کا حسن کس چیز میں ہے؟
کہتے ہیں جس نے عجلت میں شادی کی وہ فرصت میں پچھتاتا ہے، لیکن جس نے فرصت میں شادی کی ہے وہ کیوں پچھتاتا ہے؟
اگر کبھی بھابھی کی کسی بات سے بہت زیادہ ناراض ہوں تو ناراضگی کا اظہار کیسے کرتے ہیں اور ناراضگی کتنے ٹائم تک چلتی ہے ؟
بلاشبہ اسلام ایک زندہ مذہب ہے لیکن اگر آج کی امت مسلمہ کے حکمرانوں اگر مردہ کہا جائے تو غلط نہیں ہو گا ان حکمرانوں کو کوئی پیغام دینا چاہیں تو وہ پیغام کیا ہوگا؟
ہم تعلیم سے ذہنی تغیر تو لا سکتے ہیں لیکن بطن سے آئے ہوئے اثرات تعلیم سے کیوں دور نہیں کئیے جا سکتے؟
کیا عرفان بغیر ایمان کے ہوسکتا ہے؟
ہم ماں اور بچے کی محبت پر تو یقین کر لیتے ہیں لیکن عورت اور مرد کی محبت پر شبہ کیوں کرتے ہیں؟
دنیا میں کوئی مسرت ایسی نہیں جو تجربے میں آ کر حماقت ثابت نہ ہوتی ہو، لیکن محبت ان حماقتوں میں سب سے بڑی حماقت ہے، آپ کی نظر میں محبت کیا ہے؟

