نوائے پریشاں

طاہر احمد خان — فروری 24، 2017 2:38 شام
اگر خلوص کی دولت کے گوشوارے بنیں
تو شہر بھر میں کوئی صاحب نصاب نہ ہو
طاہر احمد خان — فروری 24، 2017 2:39 شام
یہی ہے نہ تمھیں ہم سے بچھڑ جانے کی جلدی ہے
کبھی ملنا، تمہارے مسئلے کا حل نکالیں گے
طاہر احمد خان — فروری 24، 2017 2:40 شام
ان کا آنا حشر سے کچھ کم نہ تھا
اور جب پلٹے، قیامت ڈھا گئے
طاہر احمد خان — فروری 24، 2017 2:45 شام
یہ سوچ کر تیری محفل میں چلا آتا ہوں
تیری صحبت میں رہوں گا تو سنور جاوں گا
طاہر احمد خان — فروری 24، 2017 2:50 شام
نہ گلہ کرتے کسی سے نہ شکایت کرتے
وقت ملتا تو محبت ہی محبت کرتے
ہم سمندر کی طرح چپ ہیں کہ ہم جانتے ہیں
ہم اگر صبر نہ کرتے تو قیامت کرتے
طاہر احمد خان — فروری 24، 2017 2:59 شام
یہ وفا کی سرد راتیں، یہ تمہارے پاوں نازک
نہ لو انتقام مجھ سے میرے ساتھ ساتھ چل کر
طاہر احمد خان — فروری 24، 2017 3:26 شام
یہ ٹھیک ہے جذبوں کی پذیرائی تو گی
پر جان میری، عشق میں رسوائی تو ہو گی
سایہ تو کجا، خود سے بچھڑ جاؤ گے اک دن
یہ شہر ہے اور شہر میں تنہائی تو ہو گی
طاہر احمد خان — فروری 24، 2017 3:27 شام
درد ایسا کہ ہر اک رنگ میں محشر برپا
اور سکوں ایسا کہ مر جانے کو جی چاہتا ہے
طاہر احمد خان — فروری 24، 2017 3:28 شام
اُس سے اک بار تو روٹھوں میں اسی کی مانند
اور وہ میری طرح مجھ کو منانے آئے
طاہر احمد خان — فروری 24، 2017 3:28 شام
نگاہ پڑنے نہ پائے یتیم بچوں کی
ذرا چھپا کہ کھلونے دکان میں رکھنا
طاہر احمد خان — فروری 24، 2017 4:34 شام
خاک ہی سے اٹھے ہیں خاک ہی میں ملنا ہے
کیوں نہ پھر شروع کر دیں، کاروبار مٹی کا
رومانہ چوہدری — فروری 27، 2017 7:49 صبح
خوش آمدید:)
ڈاکٹرعامر شہزاد — فروری 27، 2017 7:52 صبح
اردو محفل ميں خوش آمديد بھیا ۔
نیرنگ خیال — مارچ 22، 2017 8:31 صبح
خوش عام دید جناااب کثیر الاشواق صاحب۔۔۔۔ پہلی نظر میں اس کو کثیر الاشفاق پڑھا۔۔۔ :)
کلیم گورمانی — مارچ 29، 2017 8:53 صبح
خوش آمدید محترم

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%86%D9%88%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D9%BE%D8%B1%DB%8C%D8%B4%D8%A7%DA%BA.94878/page-3