اجتماعی انٹرویوپہلا سوال

یاز — مارچ 24، 2008 5:13 شام
کیا میں سوال پوچھ سکتا ہوں
damsel — مارچ 24، 2008 5:28 شام
:confused: بلیک بورڈ پہ چاک کی آواز تو سنی تھی یہ ناخن کون کھرچتا ھے بلیک بورڈ پہ:confused:

کبھی لکھ کر دیکھیں بلیک بورڈ پر ایسے حآدثے ہو جاتے ہیں اکثر اور ناخن میں بھی درد ہوتا ہے اور عجیب سی فیلنگ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
زیک — مارچ 24، 2008 5:29 شام
یاز: پلیز اپنا سوال مجھے ذاتی پیغام کے ذریعہ بھیجیں۔
damsel — مارچ 24، 2008 5:41 شام
نیند میں کوئی اگرمیرے سر پرکھڑے ہو کر بولے تو سخت برا لگتا ہے لیکن ایسا کبھی کبھار ہی ہوتا ہے اور اس سے موڈ خراب ہو جاتا ہے
شوکت کریم — مارچ 24، 2008 6:16 شام
اک نئے سوال کا سوال ہے بابا !!!
یاز — مارچ 24، 2008 6:38 شام
واہ جی واہ۔ کیا سوال ہے جناب
تعبیر — مارچ 24، 2008 8:39 شام
واہ زیک آپ اور یہاں۔ اچھا سلسلہ شروع کیا ہے۔
میری لسٹ ذرا لمبی ہے ;) چلیں مختصر کرنے کی کوشش کرتی ہوں
1۔جب لوگ کھلے عام شون شون کر کے ناک صاف کرتے ہین نا تو وہ گندی آواز
2۔خراٹون کی آواز
3۔کسی بھی چیز کو گھسیٹنے کی آواز
4۔چپڑ چپڑ کر کے کھانے کی آواز
5۔چیخنے چلانے کی آواز
6-دکاندار جب ہاتھ سے کپڑا پھاڑتے ہین نا وہ آواز بلکل برداشت نہین ہوتی
میرا خیال ہے اتنا کافی ہے
سارا — مارچ 24، 2008 9:02 شام
نیند میں ہلکی سی آواز سے بھی نیند ٹوٹ جاتی ہے اس لیے میں اگر سو رہی ہوں ٹیلی فون کی گھنٹی بجے یا کوئی دروازہ کھٹکٹائے یا کوئی اونچی آواز میں باتیں کرے۔۔ کسی دوسرے کے خراٹے بھی رات کے وقت بہت برے لگتے ہیں۔۔:rolleyes:
بعض لوگ بہت اونچی آواز میں باتیں کرتے ہیں کبھی کبھار وہ آوازیں بھی بہت بری لگتی ہیں
چاند بابو — مارچ 28، 2008 2:53 شام
پاوں کے نیچے چرچرانے والی ریت کی آواز
ساجداقبال — مارچ 28، 2008 3:02 شام
جس کا فاروق بھائی نے ذکر کیا۔
خرم — مارچ 28، 2008 7:41 شام
الحمد للہ ایسی تو کوئی نہیں فی الحال۔
امن ایمان — اپریل 9، 2008 6:19 شام
ہمم جوتے گھیسٹ کر چلنے کی آواز
پپو — جون 24، 2008 7:48 صبح
مجھے پختہ فرش پر پڑی ہوئی ریت کو بیلچہ کے کنارے سے رگڑ کر اٹھانے کی آواز برداشت نہیں ہوتی۔ صرف تصور کرنے سے ہی بہت خراب محسوس کرتا ہوں۔
یہ جواب بھائی فاروق سرور خان صاحب کا ہے میرا بھی 100 فیصد یہی جواب ہے صرف اس میں اتنا اضافہ کروں گا اسطرح کی صورت حال سے جب مجھے سامنا ہو تو میرے ناخنوں میں عجیب سا کچھ ہوتا ہے جسے میں بیان نہیں کر سکتا
ابو کاشان — جون 24، 2008 7:54 صبح
بے شک سب سے بری آواز گدھے کی ہے - لیکن زیک یہ تو معاملہ ہے ذہنی حالت کا - بعض اوقات ایک ہلکی سی آواز برداشت نہیں ہوتی اور بعض اوقات آپ ہرقسم کی آواز برداشت کر لیتے ہیں -
بہت بہترین جواب ہے جو کہ میرا بھی ہے۔
گرو جی — جون 24، 2008 7:56 صبح
بلیک بورڈ پر ناخن کھرچنے کی آواز۔۔۔ اف توبہ

دیوار پر ناخن کھرچنے کی آواز بھی تنگ کرتی ہے۔
ابو کاشان — جون 24، 2008 8:03 صبح
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عزیزامین — ستمبر 11، 2008 9:32 شام
مجھے بلی کی آواز سنتے ھی پسینہ آجاتا ھے بے شک سردی ھو شکل سے بھی ڈر لگتا ھے شور پسند نھیں کوی بہت ہلکی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آواز میں بولے تو بھی موڈ خراب ھو جاتا ھے
مغزل — ستمبر 12، 2008 10:04 صبح
یہ بکٹ‌وومن کا آئیڈیا تھا اور اس کی میں نقل کر رہا ہوں۔
سوچا یہ ہے کہ یہاں تمام ارکان کو جاننے کا کوئی طریقہ اپنایا جائے۔ سو اس فورم میں باقاعدگی سے نیا تھریڈ شروع کیا جائے گا جس میں ایک سوال پوچھا ہو گا۔ اور تمام ممبران کو اس کا جواب دینا ہے۔ آپ کی شرکت ہی اس سلسلے کو کامیاب بنا سکتی ہے۔ لہذا پلیز سوال کا جواب ضرور دیں۔ اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہے جو آپ اس سیریز میں شامل کرنا چاہتے ہیں تو مجھے ذاتی پیغام بھیجیں تاکہ اگلا سوال آپ پوسٹ کر سکیں۔
جی تو پہلا سوال:
ایسی کونسی آواز ہے جو آپ کے کانوں پر شدید گراں گزرتی ہے اور آپ سے برداشت نہیں ہوتی؟

مجھے خود میری آواز بہت شد و مد سے تکلیف دیتی ہے۔۔ وگرنہ ۔۔۔ سفر پر عقب میں آنے والی گاڑی کے بدنما ہارن کی آواز۔
فاروقی — ستمبر 12، 2008 11:57 صبح
میں جب کچھ پڑھ رہا ہوتا ہوں اور خوب مگن ہوتا ہوں پڑھائی میں تو کوئی مجھے آواز دے تو . . . . میں کیا بتاوں آپ کو...... مجھے کیا ہو جاتا ہے. . .
عزیزامین — ستمبر 12، 2008 7:08 شام
گھاس کاٹنے والی مشین کی آواز بھی بہت ناگاو گزرتی ھے مجھ کو

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%BE%DB%81%D9%84%D8%A7-%D8%B3%D9%88%D8%A7%D9%84.11353/page-2