یہاں یہ ہوتا ہے چاند بابو کہ آئیندہ آنے والے رکن کو گمان کرنا ہوتا ہے۔ بس۔ ویسے آپ اپنا تعارف تو کرا دیں۔ اور کچھ نہیں تو بورے والا کے متعلق ہی لکھ دیں۔
السلام علیکم۔ شمشاد بھائی اور تمام دیگران۔
بھئی ناراض کیوں ہوتے ہیں کسی کو نہیں بھی پتہ ہوتا کہ کیا کرنا ہے۔ اور پھر ایویں ہی ٹانگ اڑا دے تو سر تو پھوٹے گا نا!
تو جناب میں اس فورم پر کبھی کبھی ہی آ پاتا ہوں اس لئے میری کوئی خاص جان پہچان تو نہیں ہے اس لئے پہلے تعارف ہی ہو جائے تو اچھا ہے۔
میرا نام محمد تنویر ماجد ہے اور دوست احباب میں ماجد کے نام سے پکارا جاتاہوں۔ کمپیوٹر سے منسلک جاب ہے اگلی بات پہ سب کو غصہ آ جائے گا کے جاب واپڈا کے ساتھ ہے۔ فری لانس صحافت کا شوق بھی ہے۔ اردو سے پیا ر کرتا ہوں۔ اردو زبان کی ایک ویب سائیٹ بھی چلا رہا ہوں۔ اردو سے پیار کی وجہ سے ہی اس فورم پر آنا جانا رہتا ہے۔
رہا بورے والا تو جناب بورےوالا جنوبی پنجاب کی ایک تحصیل ہے جسکا ضلع وہاڑی ہے اور یہ ملتان ڈویژن کا حصہ ہے۔دہلی ملتان روڈ پر واقع اس خوبصورت شہر کی عالمی سطح پر شہرت مشہور کرکٹر وقاریونس کی وجہ سے ہے۔اس کے جنوب میں دریائے ستلج ہے شمال میں ضلع ساہیوال مشرق میں ضلع پاکپتن اور مغرب میں ملتان واقع ہے۔ یہ شہر بوڑا سنگھ نامی ایک سکھ کے نام پر بورےوالا کہلایا۔ اس شہر کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ اس کو "تعلیم کا شہر" کا ٹائیٹل بھی حاصل ہے۔ یہاں کی اسی فیصد آبادی خواندہ ہے۔ لوگ محنتی اور جفاکش ہیں۔ کپاس یہاں کی سب سے زیادہ پیداوار ہے اور کاٹن انڈسٹری کا علاقہ ہے۔ بوریوالا میں ایک پوسٹ گریجویٹ ڈگری کالج لڑکوں کے لئے اور ایک لڑکیوں کے لئے ہے۔ پولی ٹیکنیکل کالج بھی ہے۔ ایشیا کی سب سے بڑی ٹیلیفون ایکسچیج بھی بوریوالا میں ہے۔
2004 میں اس کی آبادی تقریبا دو لاکھ نفوس پر مشتمل تھی۔
بس یار اب تو میں لکھتے لکھتے تھک گیا ہوں۔
امید ہے کہ آپ سب کو مجھ سے مل کر خوشی ہوئی۔
kutkutariyaan — فروری 6، 2008 2:03 شام
ہمممم.
بہت اچھے جناب
ویلکم جناب
محمد وارث — فروری 6، 2008 2:08 شام
اردو محفل پر خوش آمدید محمد تنویر ماجد صاحب۔
ابن سعید — فروری 6، 2008 3:56 شام
یوں تو آپ ہمارے سینیئر ہیں پر مرحبا کہنے میں غالباً کوئی مضائقہ نہیں!
شمشاد — فروری 6، 2008 5:03 شام
بہت خوب چاند بابو۔ یہ ہوئی ناں بات۔ اور کیا بہترین تعارف کروایا ہے آپ نے بورے والہ کا۔
آتے رہا کریں، کبھی کبھار ہی سہی۔ تا کہ حاضری لگتی رہے۔ ابھی تو آپ سے اور بھی باتیں ہوں گی۔
الف عین — فروری 6، 2008 5:46 شام
خوش إٓدید ماجد عرف چاند بابو۔۔۔
بلال — فروری 6، 2008 6:52 شام
چاند بابو محفل پر خوش آمدید بہت اچھا تعارف کروایا ہے آپ نے ۔ آپ کے تعارف کے ساتھ ساتھ بوریوالا کا بھی کافی بہتر تعارف ہو گیا ہے۔۔ امید ہے آپ کا محفل پر اچھا وقت گزرے گا۔۔۔ اللہ تعالٰی آپ کو خوش رکھے۔۔۔
دوست — فروری 6، 2008 6:55 شام
جی آیاں نوں
چاند بابو — فروری 10، 2008 1:44 شام
تمام احباب کا بہت بہت شکریہ کہ میری ہمت افزائی کی۔
زینب — فروری 10، 2008 7:42 شام
خوش آمدید چاند بابو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اپ نے اپنا کم اپنے شہر کا زیادہ تعارف کروا دیا
ارے واہ بہن جی آپ نے دیکھا نہیں کہ شمشاد بھائی نے کیا کہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے نہیں تو اپنے شہر کے بارے میں ہی لکھ دیں۔تو لکھ دیا۔ ویسے بھی اپنے بارے میں اب میں خود لکھوں بھئی مجھے تو شرم آ رہی ہے اپنی تعریف کرتے ہوئے۔ آپ لوگ لکھیں نا!!!!!
شمشاد — فروری 13، 2008 4:18 شام
ماجد بھائی آپ واہ پھڈہ کو چھوڑیں، اپنی صحافت کے بارے میں کچھ بتائیں۔
تعبیر — فروری 13، 2008 9:02 شام
وعلیکم سلام اور خوش آمدید
شمشاد — فروری 13، 2008 9:20 شام
لیکن ہم آپ کو کہاں و علیکم السلام اور خوش آمدید کہاں کہیں؟
پپو — فروری 14، 2008 2:09 شام
ماجد بھائی مجھے اس فورم کے حوالے کرکے کدھر نکل گئے آج مہمانوں کو ہی وقت دو گے یا ہم بھی انتظار کے دیپ جلائے رکھیں
محب علوی — فروری 14، 2008 2:21 شام
خوش آمدید چاند بابو اور بوریوالہ کا مفصل تعارف کروانے کا شکریہ ۔
ارے واہ شمشاد بھائی آپ نے کیا سمجھا کہ میں کوئی واقعی بڑا صحافی ہوں، نہیں بھائی میں کوئی صحافی وحافی نہیں ہوں بس تھوڑا سا شوق پورا کر لیتا ہوں۔ پریس سے صرف اتنا تعلق ہے کہ صحافت میں ڈگری لی، ایک لوکل اخبار کا کارڈ ہے اور پریس کلب بوریوالا میں کچھ لوگوں سے ناطہ ہے۔ باقی کچھ نہیں۔اگر کچھ ہے تو واہ پھڈا ہے یا میرا کمپیوٹر ہے۔
شمشاد — فروری 17، 2008 10:22 صبح
ان اراکین کے متعلق تو یقیناً زیادہ ہی جانتے ہوں گے صحافت کے متعلق جو بالکل بھی نہیں جانتے۔ بس اسی لحاظ سے پوچھا تھا۔