چاند بابو کا تعارف

شمشاد — مارچ 2، 2008 4:36 صبح
تو میں کب ڈرنے والوں میں سے ہوں۔ میں نہیں ڈرتا ورتا کسی سے چاہے گھنے جنگل میں اکیلے ہی جانا پڑے۔
زینب — مارچ 2، 2008 4:44 صبح
ہی ہی ہی پہا جی ابھی اپ کہ رہے تھے کچھ اور ابھی مکر گئے ہیں کمال ہے
شمشاد — مارچ 2، 2008 4:49 صبح
سمجھا کرو ناں، ابھی حکومت نہیں بنی، پل پل بدلنا پڑتا ہے۔
چاند بابو — مارچ 3، 2008 6:35 صبح
کیوں بھئی چاند بابو فکشن پر کام کرتے ہوئے آپ کو عمران سے ڈر لگتا ہے یا اس کے حواریوں سے؟

بھائی مجھے عمران سے بھی ڈر لگتا ہے اور پاکشیا فورس سے بھی اب کیا کروں ٹھہرا جو ڈرپوک۔
زینب — مارچ 3، 2008 6:51 صبح
کمال ہے اج کل محفل میں بھی کمال لوگ آجارہے ہیں کوئی ڈرپوک تو کوئی معصوم۔۔۔۔۔۔۔۔یا اللہ میں‌کہاں جاؤن۔۔۔۔۔۔۔۔
شمشاد — مارچ 3، 2008 10:15 صبح
تم ڈرپوک ہو یا معصوم تا کہ تمہیں بتاؤں کہ تم کہاں جاؤ؟
چاند بابو — مارچ 24، 2008 11:25 صبح
کمال ہے اج کل محفل میں بھی کمال لوگ آجارہے ہیں کوئی ڈرپوک تو کوئی معصوم۔۔۔۔۔۔۔۔یا اللہ میں‌کہاں جاؤن۔۔۔۔۔۔۔۔

سوری سوری میری نظر اس پوسٹ پر کافی دیر بعد گئی اس لئے جواب میں تاخیر ہو گئی۔ بھئی ہم تو ڈرپوک ہیں اسی لئے اردو محفل کے سکول میں داخلہ لے لیا ہے اب آپ کیا ہیں یہ شمشاد بھائی کو بتا دیں تاکہ آپ کو بھی کسی مناسب جگہ بھیجا جا سکے۔ ویسے لڑکیاں سنا ہے بہت بہادر ہوتی ہیں چھپکلی کو دیکھ کر تو بالکل نہیں ڈرتی ہیں‌ بھئی میں تو ڈر جاتا ہوں:grin:
زینب — مارچ 25، 2008 4:14 صبح
میں تو نہیں ڈرتی چھپکلی سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مار بھی لیتی ہوں۔۔۔۔۔۔۔طریقہ بتاؤں۔۔۔۔۔
شمشاد — مارچ 25، 2008 5:36 صبح
بہادری کے زیادہ قصے نہ سناؤ، یہ سب تمہارے اپنے بیان کردہ ہیں۔ اور اپنی گواہی قابل قبول نہیں ہوتی۔
زینب — مارچ 25، 2008 8:32 صبح
یہ کیا بات ہوئی بھائی جی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شمشاد — مارچ 25، 2008 10:17 صبح
مطلب یہ کہ یہ جو تم اپنی بہادری کے قصے سنا رہی ہو، اس کا کوئی ثبوت؟
چاند بابو — مارچ 26، 2008 1:47 شام
میں تو نہیں ڈرتی چھپکلی سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مار بھی لیتی ہوں۔۔۔۔۔۔۔طریقہ بتاؤں۔۔۔۔۔

جی ہاں جی ہاں بالکل نہیں ڈرتیں چھپکلی سے۔ اور آپ طریقہ کیوں بتائیں گی میں بتاتا ہوں آپ کا چھپکلی مارنے کا طریقہ۔
جونہی چھپکلی دیکھی فورا چارپائی پر اور لگیں چلانے بچاو بچاو۔ کوئی اندر آیا تو بس چھپکلی مر گئی ۔ کیوں جی ایسا ہی ہے نا!!!!!!!!!!!!!!!!:)
ابن سعید — مارچ 26، 2008 2:44 شام
آپ نے چھپکلی کس کو کہا؟
شمشاد — مارچ 26، 2008 3:46 شام
کسی کے بچپن کی " چھیڑ " لگتی ہے۔
ویسے چاند بابو کسی کے اندر آنے سے چھپکلی اپنے آپ مر جائے گی کیا؟
زینب — مارچ 27، 2008 5:56 صبح
چاند بابو عقل سے"پورے" ہی ہیں بس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ویسے بہت ہی آزمودہ نسخہ ہے جو میرا بھائی آزماتا ہے میں بقل خود گواہ ہوں اس بات کی چھپکلی منٹوں میں ڈھیر ہو جاتی ہے۔۔۔۔۔
زینب — مارچ 27، 2008 5:56 صبح
آپ نے چھپکلی کس کو کہا؟

مجھے ہر گز نہیں کہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ابن سعید — مارچ 27، 2008 10:25 صبح
مجھے ہر گز نہیں کہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مجھے اس بات کا شبہہ بھی نہیں تھا آپ صفائی دینے کیوں دوڑ پڑیں :)
شمشاد — مارچ 27، 2008 11:34 صبح
چاند بابو عقل سے"پورے" ہی ہیں بس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ویسے بہت ہی آزمودہ نسخہ ہے جو میرا بھائی آزماتا ہے میں بقل خود گواہ ہوں اس بات کی چھپکلی منٹوں میں ڈھیر ہو جاتی ہے۔۔۔۔۔

اور وہ نسخہ ہے کیا؟ وہ بھی بتاؤ گی کہ نہیں، جس سے چھپکلی ڈھیر ہو جاتی ہے۔
ابن سعید — مارچ 27، 2008 12:10 شام
اور وہ نسخہ ہے کیا؟ وہ بھی بتاؤ گی کہ نہیں، جس سے چھپکلی ڈھیر ہو جاتی ہے۔

غالباً چونا کھلا کر مارنے والی ترکیب کی بات کر رہی ہونگی۔
جھاڑو کے تنکے کی نوک پر بھیگے ہوئے چونے کی گولی اٹکا کر چھپکلی کے سامنے دھیرے دھیرے کھسکائیے وہ اسے کیڑا سمجھ کر نگل جاتی ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے کام تمام۔ :)
ویسے چھپکلی بھگانے کا بھی ایک نسخہ مشہور ہے پر میرا آزمودہ نہیں ہے پھر بھی بتا دیتا ہوں۔
انڈے کے چھلکے میں ذرا سا سوراخ کر کے اس کی سفیدی اور زردی نکال لیجئے اس چھلکے کو باریک کیلی کے سہارے دیوار پر آویزاں کر دیجئے انشاء اللہ آس پاس چھپکلیاں نہیں آئیں گی۔ ویسے آپ چاہیں تو زیبائش کے لئے انڈے کے چھلکے پر خوش رنگ ڈیزائن بھی بنا لیں۔ اور ہاں سفیدی اور زردی کو پھینک مت دیجئے گا اس کا آملیٹ بن سکتا ہے، بال بھی دھلے جا سکتے ہیں یا اور کوئی مصرف جو آپ مناسب سمجھیں۔
چاند بابو — مارچ 27، 2008 3:43 شام
چاند بابو عقل سے"پورے" ہی ہیں بس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ویسے بہت ہی آزمودہ نسخہ ہے جو میرا بھائی آزماتا ہے میں بقل خود گواہ ہوں اس بات کی چھپکلی منٹوں میں ڈھیر ہو جاتی ہے۔۔۔۔۔

جی شمشاد بھائی میں وضاحت کرتا ہوں‌اس نسخے کی۔ جناب جب زینب بہنا کے بھائی اندر آئیں گے تو ظاہری سی بات ہے وہ خود ہی چھپکلی مار دیں گے۔ کیوں‌مر گئی نہ چھپکلی خود بخود نہ۔۔۔۔۔۔:grin:

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%86%D8%A7%D9%86%D8%AF-%D8%A8%D8%A7%D8%A8%D9%88-%DA%A9%D8%A7-%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81.10667/page-3