کون ہوں میں؟؟؟؟؟؟

الف عین — مارچ 11، 2012 9:28 شام
اردو محفل میں خوش آمدید۔ ماشاء اللہ چاند بھی ہیں اور مہر بھی۔ امید ہے یہاں اپنی تابانی سے مستفید کریں گے۔
میاں چاند — مارچ 12، 2012 4:05 صبح
خوش آمدید چاند مہر صاحب۔
شکریہ
میاں چاند — مارچ 12، 2012 4:43 صبح
ماشاء اللہ یہاں تو چاند ہی چاند ہو گئے ہیں۔
نام آپ کا چاند مہر لیکن پہچان آپ نے میاں چاند رکھی، اس کی کیا وجہ ہے؟
جی نام میرا چا ند مہر ہے لیکن دوستوں میں چاند میاں، میاں چاند کہہ کے پکارا جا تا ہوں۔ اسلئیے سوچا کہ یہاں بھی میاں کیوں نہیں :idea:
میاں چاند — مارچ 12، 2012 4:47 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید لالہ :)
امید ہے یہاں آپ کا وقت اچھا گزرے گا :)
اپنے بارے میں کچھ بتائیں آپ کیا کرتے ہیں ؟؟ تعلیم کہاں تک حاصل کی ؟؟
پہلے تو شکریہ
میں قانون کا طالبعلم ہوں۔ ایل ایل بی ( پارٹ 2)
میاں چاند — مارچ 12، 2012 4:50 صبح
ویلکم بھائی جی ۔ آرام سے سیکھو اردو ہم کونسا کمپنی سے انسٹال کرا کر دنیا میں آئے تھے :laugh: یہیں سیکھی ہے بھئی :D
شکریہ
یہ بھی ٹھیک :applause:
میاں چاند — مارچ 12، 2012 4:51 صبح
شکریہ زین
میاں چاند — مارچ 12، 2012 4:59 صبح
دھاگے کا عنوان ہے "کون ہوں میں؟؟؟؟"
ارے بھائی جب آپ کو خود سے نہیں معلوم کہ آپ کون ہیں تو ہمیں کیسے علم ہو سکتا ہے کہ آپ کون ہیں؟
:mogambo:
میاں چاند — مارچ 12، 2012 8:39 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید۔ ماشاء اللہ چاند بھی ہیں اور مہر بھی۔ امید ہے یہاں اپنی تابانی سے مستفید کریں گے۔
شکریہ
میاں چاند — مارچ 12، 2012 8:41 صبح
السلام علیکم ، اردو محفل میں خوش آمدید
شکریہ
شمشاد — مارچ 12، 2012 9:47 صبح
چاند میاں اب "شکریہ" سے آگے بھی بڑھیں اور اپنے متعلق کچھ اور بھی بتائیں۔
میاں چاند — مارچ 13، 2012 5:55 صبح
چاند میاں اب "شکریہ" سے آگے بھی بڑھیں اور اپنے متعلق کچھ اور بھی بتائیں۔
آداب :p
میاں چاند — مارچ 13، 2012 5:57 صبح
شکریہ کے بعد آداب سیکھنا ہے نہ۔۔
شمشاد — مارچ 13، 2012 6:09 صبح
اور پھر آداب کے بعد کس کا نمبر آئے گا؟
میاں چاند — مارچ 13، 2012 6:29 صبح
اور پھر آداب کے بعد کس کا نمبر آئے گا؟
سر! اتنی ہی آتی ہے اردو۔۔ اس سے آگے نہیں آتی۔۔:unsure:
شمشاد — مارچ 13، 2012 7:04 صبح
چاند میاں اب اتنی بھی کسر نفسی اچھی نہیں۔ گلے میں میڈل پہن رکھا ہے اور کہتے ہیں کہ اردو کے صرف دو ہی الفاظ آتے ہیں۔
کہیں ایسے تو نہیں :
میاں کہاں تک پڑھے ہوئے ہو
جی میں BA تک پڑھا ہوا ہوں
صرف دو لفظ اور وہ بھی الٹے، BA نہیں ہوتا، ABہوتا ہے۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%A9%D9%88%D9%86-%DB%81%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA%D8%9F%D8%9F%D8%9F%D8%9F%D8%9F%D8%9F.50198/page-2