کون ہوں میں؟

عرفان سعید — ستمبر 6، 2018 8:37 صبح
اق بھی ہر کوئی ویسا ہی کرتا ہے جیسا اس کا مذاق ہوتا ہے۔ :)
تحسین سمجھوں یا لطیف چوٹ؟
منیب الف — ستمبر 6، 2018 8:46 صبح
تحسین سمجھوں یا لطیف چوٹ؟
چوٹ کسی کو پہنچانا میرا قطعا ہدف نہیں، عرفان بھائی!
بلکہ میرا ایک شعر ہے،
دل شگافی نے عجب رنگ دکھایا ہے منیب
چوٹ اوروں کو لگے ہم ہی سہا کرتے ہیں
اکمل زیدی — ستمبر 6، 2018 8:51 صبح
پروگرامنگ اور شاعری میں بھی گہرا تعلق ہے۔
لیکن کیا تابش بھائی پروگرامنگ میں آمد ہوتی ہے۔۔۔؟
محمد تابش صدیقی — ستمبر 6، 2018 8:56 صبح
لیکن کیا تابش بھائی پروگرامنگ میں آمد ہوتی ہے۔۔۔؟
بالکل ہوتی ہے۔
اکمل زیدی — ستمبر 6، 2018 8:57 صبح
بہت شکریہ، اے بھائی۔ ویسے آپ اے ہیں، میں الف ہوں۔ اے اور الف ایک ہی بات ہے۔ (y)
فرق ہے !!
اے سے ایپل آتا ہے جبکے الف سے انار آتا ہے ۔۔۔تو انار اور ایپل میں فرق ہوا ۔۔نا۔۔۔ :)
اکمل زیدی — ستمبر 6، 2018 8:59 صبح
دوسرے لفظوں میں اولذکر کو دماغی اور بعد والے کو دلی کہہ سکتے ہیں۔ ۔ ۔
یعنی ایک آمد دوسری واردات۔۔۔ :)
محمد تابش صدیقی — ستمبر 6، 2018 9:01 صبح
دوسرے لفظوں میں اولذکر کو دماغی اور بعد والے کو دلی کہہ سکتے ہیں۔ ۔ ۔
یعنی ایک آمد دوسری واردات۔۔۔ :)
دونوں طرح کی ہو سکتی ہے۔ :)
اکمل زیدی — ستمبر 6، 2018 9:03 صبح
دونوں طرح کی ہو سکتی ہے۔ :)
اسکا مطلب ہے جو وائرس والی پرگرامنگ ہوتی ہے اسے غالب کی زبان میں دماغ کا خلل یا فتور کہہ سکتے ہیں۔۔ :)
منیب الف — ستمبر 6، 2018 9:07 صبح
فرق ہے !!
اے سے ایپل آتا ہے جبکے الف سے انار آتا ہے ۔۔۔تو انار اور ایپل میں فرق ہوا نا۔۔۔ :)
میرے خیال میں نہ اے سے ایپل آتا ہے، نہ الف سے انار آتا ہے،
دونوں پیسوں سے آتے ہیں۔
عرفان سعید — ستمبر 6، 2018 9:30 صبح
میرے خیال میں نہ اے سے ایپل آتا ہے، نہ الف سے انار آتا ہے،
دونوں پیسوں سے آتے ہیں۔
آہستہ آہستہ محفل کا رنگ چڑھ رہا ہے!
جب میں نیا نیا یہاں آیا تو خود کو بڑا علامہ دہر سمجھ کر، متانت و سنجیدگی کا پیکر بن کر، مراسلہ لکھا کرتا تھا۔ اب تو کوئی مذاق نہ کرے کوئی سنجیدہ بات ہضم نہیں ہوتی۔
آپ پر یہ بات لاگو نہیں ہوتی
عرفان سعید — ستمبر 6، 2018 9:32 صبح
لیکن کیا تابش بھائی پروگرامنگ میں آمد ہوتی ہے۔۔۔؟

پروگرامنگ کیا، یہ آمد تو کیمسٹری میں بھی ہوا کرتی ہے
خاص طور سے ایم۔ایس۔سی میں ڈھیر ساری لڑکیوں کی
عرفان سعید — ستمبر 6، 2018 9:35 صبح
دل شگافی نے عجب رنگ دکھایا ہے منیب
چوٹ اوروں کو لگے ہم ہی سہا کرتے ہیں
بہت خوب!
آپ اگر یہ نہ فرماتے
میرے خیال میں نہ اے سے ایپل آتا ہے، نہ الف سے انار آتا ہے،
دونوں پیسوں سے آتے ہیں۔
تو یہ شعر سمجھ آنے کا نہیں تھا۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%A9%D9%88%D9%86-%DB%81%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA%D8%9F.100455/page-6