کون ہوں میں؟

منیب الف — مارچ 13، 2018 8:30 شام
اچھا تو آپ اسٹریچر کہتے ہیں.
آپ کچھ اور کہتے ہیں؟
محفل میں کون گھس آیا ہے.
فاخر بھائی، یہ تعارف کی لڑی اسی لیے ہے۔
البتہ میں اپنے داخلے کو گھسنا نہیں کہوں گا۔ گھسنا وہاں پڑتا ہے جہاں جگہ تنگ ہو۔ یہ محفل تو خاصی کشادہ ہے۔
فاخر رضا — مارچ 13، 2018 8:32 شام
آپ کچھ اور کہتے ہیں؟

فاخر بھائی، یہ تعارف کی لڑی اسی لیے ہے۔
البتہ میں اپنے داخلے کو گھسنا نہیں کہوں گا۔ گھسنا وہاں پڑتا ہے جہاں جگہ تنگ ہو۔ یہ محفل تو خاصی کشادہ ہے۔
موگیمبو خوش ہوا
بہت اچھا لگا آپ کے خیالات جان کر
الف نظامی — مارچ 17، 2018 8:52 صبح
بہت شکریہ، نظامی بھائی۔
استاد محترم الف عین کی ایک ویڈیو آپ نے پوسٹ کی ہے۔ اس کے بیک گراؤنڈ میں آپ کی آواز ہے؟
وہ علم اللہ اصلاحی کی آواز ہے۔
سید عمران — مارچ 17، 2018 9:33 صبح
بہت شکریہ، نظامی بھائی۔
استاد محترم الف عین کی ایک ویڈیو آپ نے پوسٹ کی ہے۔ اس کے بیک گراؤنڈ میں آپ کی آواز ہے؟
کہاں پوسٹ کی ہے؟؟؟
لنک پلیز!!!
منیب الف — مارچ 17، 2018 9:50 صبح
کہاں پوسٹ کی ہے؟؟؟
لنک پلیز!!!
یہاں ملاحظہ فرمائیے، عمران بھائی۔
جاسمن — مارچ 31، 2018 4:06 صبح
السلام علیکم
اردو محفل پہ خوش آمدید
منیب الف — مارچ 31، 2018 10:09 صبح
السلام علیکم
اردو محفل پہ خوش آمدید
:waslam:
بہت بہت شکریہ :)
حمیرا عدنان — اپریل 3، 2018 7:00 صبح
خوش آمدید منیب الف اردو محفل فورم میں خوش آمدید
منیب الف — اپریل 3، 2018 9:40 صبح
خوش آمدید منیب الف اردو محفل فورم میں خوش آمدید
بہت شکریہ :)
عرفان سعید — ستمبر 5، 2018 8:09 شام
محفل میں آپ کے عمدہ مراسلہ جات تو نظر سے گزرے ہیں۔ کچھ تجسس ہوا تو آپ کا تعارف بھی دیکھا۔
محفل میں خوش آمدید!
بی۔اے آنرز کرنے کے بعد آجکل کیا کر رہے ہیں؟
ادب کے علاوہ آپ کی دلچسپی کے موضوعات کیا ہیں؟
منیب الف — ستمبر 6، 2018 7:53 صبح
بی۔اے آنرز کرنے کے بعد آجکل کیا کر رہے ہیں؟
بی اے آنرز کرنے کا افسوس!
تو نہیں کر رہا، آگے ایم فل کی تیاری کر رہا ہوں :fingers-crossed:
ادب کے علاوہ آپ کی دلچسپی کے موضوعات کیا ہیں؟
نفسیات / روحانیات یعنی میں کون ہوں؟ کہاں سے آیا ہوں؟ کہاں جاؤں گا؟
ان اجمالات کی تفصیل میری ہر لڑی میں آپ کو ملے گی، عرفان سعید بھائی :)
عرفان سعید — ستمبر 6، 2018 7:57 صبح
بی اے آنرز کرنے کا افسوس!
وہ کیوں؟
عزت راس نہیں آئی؟
عرفان سعید — ستمبر 6، 2018 7:58 صبح
میں کون ہوں؟ کہاں سے آیا ہوں؟ کہاں جاؤں گا؟
اب تک کیا معلوم ہوا؟
ان سوالوں کے جواب ڈھونڈنے کا ذریعہ کسے بنائے ہوئے ہیں؟
وجاہت حسین — ستمبر 6، 2018 8:01 صبح
محفل میں خوش آمدید
منیب الف — ستمبر 6، 2018 8:05 صبح
وہ کیوں؟
عزت راس نہیں آئی؟
جن توقعات کے ساتھ جی سی میں داخلہ لیا تھا، وہ منہدم ہو گئیں۔
وہ لوگ میسر نہیں آئے جن کو ڈھونڈ رہا تھا۔
منیب الف — ستمبر 6، 2018 8:09 صبح
اب تک کیا معلوم ہوا؟
جو مجھے معلوم ہوا، وہ میں آپ کو بتا نہیں سکتا۔
ہر ایک کو اپنے سوالوں کے جواب خود ڈھونڈنے پڑتے ہیں۔
ان سوالوں کے جواب ڈھونڈنے کا ذریعہ کسے بنائے ہوئے ہیں؟
اپنے آپ کو!
اپنے تجربات و مشاہدات کو۔ اپنے سمع، بصر اور فؤاد کو۔
عرفان سعید — ستمبر 6، 2018 8:15 صبح
جو مجھے معلوم ہوا، وہ میں آپ کو بتا نہیں سکتا۔
بہت دلچسپ جواب ہے!
ہم اصرار بھی نہیں کر رہے
اگر آپ زکوٹا جن ہوئے تو کہیں ہمیں کھا ہی نہ جائیں
امید ہے آپ مذاق کا برا منانے والوں میں سے نہیں ہوں گے
عرفان سعید — ستمبر 6، 2018 8:16 صبح
جن توقعات کے ساتھ جی سی میں داخلہ لیا تھا، وہ منہدم ہو گئیں۔
وہ لوگ میسر نہیں آئے جن کو ڈھونڈ رہا تھا۔
یہ مایوسی اساتذہ کی طرف سے ہوئی؟
منیب الف — ستمبر 6، 2018 8:29 صبح
بہت دلچسپ جواب ہے!
ہم اصرار بھی نہیں کر رہے
اگر آپ زکوٹا جن ہوئے تو کہیں ہمیں کھا ہی نہ جائیں
امید ہے آپ مذاق کا برا منانے والوں میں سے نہیں ہوں گے
مذاق کا برا نہیں مناتا، لیکن اکثر مذاق مجھے مذاق لگتے نہیں۔
مذاق بھی ہر کوئی ویسا ہی کرتا ہے جیسا اس کا مذاق ہوتا ہے۔ :)
سردار محمد نعیم — ستمبر 6، 2018 8:30 صبح
خوش آمدید منیب الف صاحب

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%A9%D9%88%D9%86-%DB%81%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA%D8%9F.100455/page-5