کچھ ہمارے بارے میں

ساجد — جون 21، 2012 9:05 شام
ہمیں اندازہ ہوا کہ یہ کرہِ ارض پر واقع ان گِنی چُنی جگہوں میں سے ایک ہے جہاں ہم سا 'شاعرانہ قد و قامت' رکھنے والی مخلوق کو نہ صرف خندہ پیشانی سے برداشت کیا جائے گا بلکہ سدھار کر معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کی سعی بھی کی جائے گی۔
ویسے قرطاس و قلم پر ظلم کرنے کے علاوہ ہم ادب (پڑھے جانے والے)سے کچھ شغف رکھتے ہیں اور فارغ اوقات میں کبھی کبھار ویب سائٹیں بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔
اگر روائتی تعارف کی بات کی جائے تو فی الحال انجینئرنگ میں بیچلرز کر رہے ہیں اورفرنگیوں کی بنائ ہوئ آئ سیز جوڑ جوڑ کر اپنا دل بہلاتے ہیں۔
نمرہ کو اردو محفل میں خوش آمدید۔
بالکل ٹھیک کہا شاعرانہ قد قامت رکھنے والوں کے لئے یہ بہت مناسب جگہ ہے ۔ شاعری کے فورم میں نہ صرف آپ کو خندہ پیشانی سے برداشت کیا جائے گا بلکہ اساتذہ کی رہنمائی بھی دستیاب ہو گی اور اگر اساتذہ کی کاوش ناکافی رہے تو تشریف لائیے مذہب و سیاست کے زمرے میں جہاں آپ کو معاشرے کا کارآمد شہری بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی:)۔
فرخ منظور — جون 23، 2012 8:46 صبح
خوش آمدید نمرہ صاحبہ!
محب علوی — جون 23، 2012 10:08 صبح
خوش آمدید نمرہ
نیلم — جون 23، 2012 10:10 صبح
خوش آمدید نمرہ
پپو — جون 23، 2012 10:18 صبح
السلام علیکم
جی آیاں نوں
امید ہے آپکا ساتھ خوش آئین ہوگا اور محفل کی رونق کو دوبالا کرے گا
گمنام زندگی — جون 23، 2012 10:33 صبح
السلام علیکم
جی آیاں نوں
امید ہے آپکا ساتھ خوش آئین ہوگا اور محفل کی رونق کو دوبالا کرے گا
پھر آئین کی بات کر کے میرا دل چھلنی نہ کریں ۔ :rollingonthefloor:
:welcome: نمرہ :)
پپو — جون 23، 2012 11:26 صبح
پھر آئین کی بات کر کے میرا دل چھلنی نہ کریں ۔ :rollingonthefloor:
آپکا مرض دوا سے گزر گیا
گمنام زندگی — جون 23، 2012 11:31 صبح
آپکا مرض دوا سے گزر گیا
چلو اچھا ہوا:)
بقول خود
نہ درد رہا نہ ملال رہا
مہدی نقوی حجاز — جون 23، 2012 11:39 صبح
خوش آمدید!
ویسے یہ محفل غالب کے اس شعر کا مصداق ضرور ہے:
بوئے گل، نالئہ دل، بوئے چراغ محفل
جو ترے بزم سے نکلا سو پریشاں نکلا
نمرہ — جون 24، 2012 4:07 شام
امید کہ آپ کو تمام محفلین کا تعاون حاصل رہے گا نیز کسی مشکل کی صورت میں محفل انتظامیہ سے بلا تکلف رابطہ کر سکیں گی۔ :)
ضرور، شکایتیں ہم بڑے شوق سے لگایا کریں گے۔
ابن سعید — جون 24، 2012 4:16 شام
ضرور، شکایتیں ہم بڑے شوق سے لگایا کریں گے۔
جی بصد شوق! :)
کاشف اکرم وارثی — جون 24، 2012 6:06 شام
دیر آید درست آید
بٹیا رانی، اردو محفل میں خوش آمدید۔
محمد امین — جولائی 10، 2012 4:28 شام
السلام علیکم۔ آپ کا تعارف پڑھ کر خوشی ہوئی کہ انجنیئرنگ کی طالبہ ہیں پھر بھی اردو شاعری سے لکھنے کی حد تک شغف۔۔۔ نایاب ہے یہ صفت ۔۔۔ جیتی رہیے، بہت سی نیک تمنائیں۔ کونسی جامعہ میں کونسی انجنئیرنگ کر رہی ہیں؟
چھوٹاغالبؔ — جولائی 10، 2012 5:30 شام
ہانپتے کانپتے ہم بھی آ پہنچے خوش آمدید کہنے
لیکن آپ کو مژدہ ہو
کہ چھوٹے غالبؔ کا خوش آمدید رسمی نہیں ہوتا
تعارف پڑھ کر ہی اندازہ ہو گیا کہ وکھری ٹائپ دے لوگ آئے ہیں
اس لیے
پیشِ خدمت ہے وکھری ٹائپ دا خوش (آم کی دید آپ کو خود سے ارینج کرنی پڑے گی)
گر قبول افتد زہے عزو شرف
عمر سیف — جولائی 11، 2012 5:44 صبح
خوش آمدید
نمرہ — جولائی 11، 2012 7:31 صبح
السلام علیکم۔ آپ کا تعارف پڑھ کر خوشی ہوئی کہ انجنیئرنگ کی طالبہ ہیں پھر بھی اردو شاعری سے لکھنے کی حد تک شغف۔۔۔ نایاب ہے یہ صفت ۔۔۔ جیتی رہیے، بہت سی نیک تمنائیں۔ کونسی جامعہ میں کونسی انجنئیرنگ کر رہی ہیں؟
وعلیکم السلام۔۔نیک تمنائوں کا شکریہ، ہم ایک نجی جامعہ کے شعبہ برقی میں زیرِ تعلیم ہیں۔
محمد امین — جولائی 11، 2012 5:42 شام
وعلیکم السلام۔۔نیک تمنائوں کا شکریہ، ہم ایک نجی جامعہ کے شعبہ برقی میں زیرِ تعلیم ہیں۔

بہت خوب۔۔ ہمارے ہی میدان سے تعلق رکھتی ہیں آپ۔ بس ہم اب "سوختہ و ساختہ" ہوچکے ہیں۔۔۔۔ :)
فہیم — جولائی 11، 2012 5:44 شام
بہت خوب۔۔ ہمارے ہی میدان سے تعلق رکھتی ہیں آپ۔ بس ہم اب "سوختہ و ساختہ" ہوچکے ہیں۔۔۔ ۔ :)
لیکن تم تو الیکٹریشن ہو یار:tongue:
فہیم — جولائی 11، 2012 5:45 شام
اور محترمہ کو تہہ دل سے خوش آمدید :)
گمنام زندگی — جولائی 11، 2012 8:28 شام
لیکن تم تو الیکٹریشن ہو یار:tongue: عزت دل میں ہونی چاہیے، صرف لفظوں میں نہیں
:rollingonthefloor::laughing::rollingonthefloor::laughing::rollingonthefloor::laughing::rollingonthefloor:

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%A9%DA%86%DA%BE-%DB%81%D9%85%D8%A7%D8%B1%DB%92-%D8%A8%D8%A7%D8%B1%DB%92-%D9%85%DB%8C%DA%BA.52167/page-2