کچھ ہمارے بارے میں

گمنام زندگی — جولائی 11، 2012 8:30 شام
بہت خوب۔۔ ہمارے ہی میدان سے تعلق رکھتی ہیں آپ۔ بس ہم اب "سوختہ و ساختہ" ہوچکے ہیں۔۔۔ ۔ :)
اور یہ پڑھ کے بے ساختہ ہو گئے :laugh:
لیکن تم تو الیکٹریشن ہو یار:tongue:
سید تراب کاظمی — جولائی 11، 2012 8:37 شام
السلام علیکم !
بہت بہت ویلکم !​
محمد امین — جولائی 12، 2012 11:21 صبح
لیکن تم تو الیکٹریشن ہو یار:tongue:

ہاں صحیح کہا ۔۔۔ اور اب میں الیکٹریشن-شپ میں تحقیق کرنے جا رہا ہوں :ROFLMAO:
گمنام زندگی — جولائی 12، 2012 12:24 شام
یعنی بحری سفر پر جا رہے ہیں :island:
محمد شعیب — جولائی 21، 2012 8:24 شام
خوش آمدید :)
بھلکڑ — مئی 24، 2013 12:22 شام
خوش آمدید نمرہ
انیس الرحمن — جون 2، 2013 10:26 شام
KwULv.png
انیس الرحمن — جون 2، 2013 10:28 شام
---
منیب احمد فاتح — جون 5، 2013 4:48 صبح
اردو محفل میں وارد ہوئے چند دن ہو چکے ہیں۔ابھی تک تعارف نہ کرانے میں کچھ حصہ بجلی کی ہمہ وقت جاری آنکھ مچولی کا ہے تو باقی سراسر ہماری اپنی کاہلی کا۔
آپ کے جملے، "بجلی کی ہمہ وقت جاری آنکھ مچولی۔۔۔" نے غمگین کر دیا۔ ابھی تک یہی حال ہے۔
بہرحال، امید ہے بجلی کی یہ روش تبدیل ہو یا نہ ہو مگر آپ کی کاہلی کی عادت ضرور بدل ہو چکی ہو گی۔
ایک سالہ خوش آمدید! :)
فارقلیط رحمانی — جون 5، 2013 9:58 صبح
اردو محفل میں وارد ہوئے چند دن ہو چکے ہیں۔ابھی تک تعارف نہ کرانے میں کچھ حصہ بجلی کی ہمہ وقت جاری آنکھ مچولی کا ہے تو باقی سراسر ہماری اپنی کاہلی کا۔
جواب: وجہ معقول معلوم ہوتی ہے لہٰذا درگزر کیا جاتا ہے۔
بہرحال، دیر آید درست آید کے تحت ابھی بھی ہمارے پاس وقت موجود ہے۔
جواب: آپ کے پاس جو وقت یا فرصت ہے اس کو غنیمت جانیے اور اس کی قدر کیجیے۔
دراصل جب ہمیں علم ہوا کہ شاعری میں قافیہ اور ردیف کے علاوہ بھی ایک وزن نامی چیز پاِئ پائی جاتی ہے تو ہم نے اس سے دو دو ہاتھ کرنے کی ٹھان لی۔
جواب : اچھا عزم کیا ہے۔ ہم آپ کے حوصلے کی داد دیتے ہیں اور اُمید کرتے ہیں کہ عزمِ صمیم اور مستقل مزاجی کے ساتھ ردیف، قافیہ، وزن، بحروں اور زِحافات کے ساتھ دو دو ہاتھ کرتی رہیں گی۔
پھر تنافر کے بارے میں ڈھونڈتے ڈھونڈتے ہمیں ادھر کا رستہ، یعنی کہ لنک مل گیا۔ ہمیں اندازہ ہوا کہ یہ کرہِ ارض پر واقع ان گِنی چُنی جگہوں میں سے ایک ہے جہاں ہم سا 'شاعرانہ قد و قامت' رکھنے والی مخلوق کو نہ صرف خندہ پیشانی سے برداشت کیا جائے گا بلکہ سدھار کر معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کی سعی بھی کی جائے گی۔
جواب: بجا فرمایا محترمہ آپ نے۔
ویسے قرطاس و قلم پر ظلم کرنے کے علاوہ ہم ادب (پڑھے جانے والے)سے کچھ شغف رکھتے ہیں اور فارغ اوقات میں کبھی کبھار ویب سائٹیں بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔
جواب: کاش کے پڑھے جانے والے ادب کے ساتھ ساتھ برتے جانے والے یعنی سلوک و برتاؤ والے ادب سے بھی آپ کو کچھ شغف ہوتا!خیر کوئی بات نہیں ۔ محفلین کی صحبت میں آپ وہ بھی پا لیں گی۔
اگر روائتی تعارف کی بات کی جائے تو فی الحال انجینئرنگ میں بیچلرز کر رہے ہیں اورفرنگیوں کی بنائ ہوئ آئ سیز جوڑ جوڑ کر اپنا دل بہلاتے ہیں۔
:AOA::welcome:
نمرہ — جون 6، 2013 6:05 صبح
آپ کے جملے، "بجلی کی ہمہ وقت جاری آنکھ مچولی۔۔۔ " نے غمگین کر دیا۔ ابھی تک یہی حال ہے۔
بہرحال، امید ہے بجلی کی یہ روش تبدیل ہو یا نہ ہو مگر آپ کی کاہلی کی عادت ضرور بدل ہو چکی ہو گی۔
ایک سالہ خوش آمدید! :)
اب تو ڈر ہے کہ اگلی صدی میں بھی اسے دیکھ کر غمگین ہوا جائے گا۔ رہی بات عادتوں کی، تو وہ کہاں بدلتی ہیں، نہ عوام کی، نہ اربابِ بست و کشاد کی۔
خوش آمدید کہنے کا شکریہ۔
نمرہ — جون 6، 2013 6:09 صبح
وعلیکم السلام، اور شکریہ خوش آمدید کا۔
ماہا عطا — جون 6، 2013 6:17 صبح
ویلکم سسٹر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مہدی نقوی حجاز — جون 22، 2013 8:38 صبح
بھئی یہ سال سال پرانے دھاگے کس نے کھول رکھے ہیں یہاں!
محدثہ — جولائی 18، 2013 4:57 شام
اعلیٰ !
آپ سے متعارف ہو کر اچھا لگا۔ :happy:

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%A9%DA%86%DA%BE-%DB%81%D9%85%D8%A7%D8%B1%DB%92-%D8%A8%D8%A7%D8%B1%DB%92-%D9%85%DB%8C%DA%BA.52167/page-3