کیا آپ مجھے جانتےہیں؟

زین — نومبر 11، 2009 3:22 شام
وہی والے جن کی بات یہ پری صاحبہ کررہی ہیں :rolleyes:
شمشاد — نومبر 11، 2009 5:26 شام
لیکن پریوں کے ساتھ تو غالباً دیو کا ذکر ہوتا ہے۔
ناز پری — نومبر 11، 2009 7:26 شام
بٹیا رانی کے ہنگامے اچھے لگے اس دھاگے پر۔ بہت بہت خوش رہئیے۔
دعا کرنے کا بہت بہت شکریہ ابن سعید بھائی آج اپنا تعارف کروا دوں گی اگر بجلی نے ساتھ دیا تو
اردو محفل میں خوش آمدید ناز پری صاحبہ!
بہت شکریہ سخنور بھائی بلکے فرخ بھائی
واؤ یہ دھاگہ تو ماشاءاللہ سے پر لگاکر اڑ رہا ہے۔
ایک ہی دن میں کہاں سے کہاں پہنچ گیا۔

کہاں پہنچ گیا ہے مجھے تو یہی نظر آ رہا ہے جہاں‌کل تھا
ناز پری — نومبر 11، 2009 7:30 شام
ثابت تو کچھ بھی نہیں کرنا چاہ رہا۔ لیکن ڈھونڈنا جہلم سے شروع کروں گا۔
آپ کو ڈھونڈنے کی کیا ضرورت ہے آپ کو تو پتہ ہے
اور اگر پتہ ہے تو خاموش رہیں باقیوں کو تلاش کریں دیں
زینب کا بھائی ۔۔۔۔۔۔ او اچھا خرم کی بات ہو رہی ہے کیونکہ وہی اس کے قریب ہے۔
فیصل بھائی تو پھر سے مشہور چوپائے کے سینگوں کی طرح غائب ہیں۔
:rolleyes::rolleyes::rolleyes::rolleyes:
یہ ہماری اتنی خبر رکھتی ہیں تو زینب کے بھائی کی تو پل پل کی خبریں رکھتی ہوں گی :eek:

:rolleyes::rolleyes::rolleyes::rolleyes:
ابن سعید — نومبر 11، 2009 7:31 شام
جی بٹیا آپ نے ہمارے شوق کو اتنی ہوا دے دی کہ ہم بیٹھے آپ کے یہاں بجلی نہ جانے کی دعا کر رہے ہیں۔
ناز پری — نومبر 11، 2009 7:33 شام
لیکن پریوں کے ساتھ تو غالباً دیو کا ذکر ہوتا ہے۔

اسی لیے تو آپ کا ذکر بار بار ہو رہا ہے (بقول ؟؟؟؟)
اوپر والا جواب میری طرف سے نہیں ہے شمشاد بھائی
ناز پری — نومبر 11، 2009 7:36 شام
جی بٹیا آپ نے ہمارے شوق کو اتنی ہوا دے دی کہ ہم بیٹھے آپ کے یہاں بجلی نہ جانے کی دعا کر رہے ہیں۔

جی ابنِ سعید بھائی ضرور آج لکھ دوں گی
خرم شہزاد خرم — نومبر 11، 2009 8:06 شام
زینب کا بھائی ۔۔۔۔۔۔ او اچھا خرم کی بات ہو رہی ہے کیونکہ وہی اس کے قریب ہے۔
فیصل بھائی تو پھر سے مشہور چوپائے کے سینگوں کی طرح غائب ہیں۔

شمشاد بھائی میرا ذکر ہی کیوں زینب آپی کے تو بہت سے بھائی ہیں
بلال — نومبر 11، 2009 10:02 شام
شکریہ ایم بلال بھائی
آپ کے بارے میں میں نے اگر تھوڑا سا بھی بتایا تو ہو سکتا ہے آپ مجھے پہچھان جائیں بس اتنا ہی بتاتی ہوں کے آپ گجرات شہر کے نہیں بلکے قریب کسی گاؤں کے ہیں

اس مراسلے سے پہلے تک تو واقعی میں آپ کو نہیں جانتا تھا۔ لیکن اس مراسلے کو پڑھنے کے بعد مجھے تقریبا 90فیصد یقین ہو گیا تھا اور مزید مراسلے پڑھنے کے بعد 99فیصد یقین ہو گیا ہے کہ آپ کون ہو۔ اب میں 1فیصد کو کنفرم کرنے کے لئے جا رہا ہوں یاہو میسنجر پر۔۔۔ کیونکہ حضرت صاحب سے ہی کنفرم کر لیتا ہوں۔۔۔
ڈھونڈنا پڑے گا ناں تمہیں، تو جہلم سے شروع کرتا ہوں۔

جہلم سے شروع کریں اور جہلم پر ہی تلاش ختم ہو جائے گی۔۔۔
شمشاد — نومبر 12، 2009 3:18 صبح
شمشاد بھائی میرا ذکر ہی کیوں زینب آپی کے تو بہت سے بھائی ہیں

وہ اس لیے کہ تم اس کے زیادہ قریب ہو۔
شمشاد — نومبر 12، 2009 3:21 صبح
اسی لیے تو آپ کا ذکر بار بار ہو رہا ہے (بقول ؟؟؟؟)
اوپر والا جواب میری طرف سے نہیں ہے شمشاد بھائی

یہ بقول کس کے ہے؟ ذرا مجھے بھی تو معلوم ہو۔ پھر دیکھتا ہوں کہ ظالم دیو والا کردار ادا کرنا ہے یا جان بخشنی ہے۔
فرخ منظور — نومبر 12، 2009 9:09 صبح
بہت شکریہ سخنور بھائی بلکے فرخ بھائی

ارے آپ تو واقعی محفل کے ہر خورد و کلاں سے واقف ہیں۔ اچنبھے کی بات ہے۔ :)
محب علوی — نومبر 12، 2009 9:18 صبح
یہ یقینا مخبری ہوئی ہے
جیہ — نومبر 12، 2009 10:27 صبح
میں دعوے سے کہتی ہوں یہ مجھے نہیں جانتیں۔
خیر مجھے جانے یا نہ جانے، میں ان کو تہہ دل سے خوش آمدید کہتی ہوں
شمشاد — نومبر 12، 2009 10:40 صبح
یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ وہ تمہیں نہ جانتی ہو۔
dxbgraphics — نومبر 12، 2009 10:50 صبح
ایک ایسا بیچارہ بھی ہے اس محفل پر جس کو چند ایک کے سوا کوئی نہیں جانتا۔
جیہ — نومبر 12، 2009 10:52 صبح
صدیق بھائی پشتو کا وہ کونسا ضرب المثل ہے۔۔۔۔ کہ مشہور نہ ئے نو پہ جمات کے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:grin:
میر انیس — نومبر 12، 2009 11:09 صبح
ساری تحریریں پڑھ کرمجھے اندازہ ہورہا ہے کہ آپ یا تو کوئی پنہچی ہوئی بزرگ ہیں یا نام دیکھ کرزائچہ نکال لیتی ہیں جبھی ہرایک کو جانتی ہیں بہرحال میری طرف سے خوش آمدید، نوٹ میرا زائچہ مت نکالئے گا میں نے اپنا نام اور پتہ صحیح نہیں لکھا
شمشاد — نومبر 12، 2009 11:10 صبح
پشتو کا تو مجھے معلوم نہیں، البتہ اردو کا بتا دیتا ہوں۔
بدنام نہ ہوں گے تو کیا نام نہ ہو گا۔
جیہ — نومبر 12، 2009 11:17 صبح
ہاہاہا۔ تقریبا اسی مفہوم کا ہے مگر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D8%A2%D9%BE-%D9%85%D8%AC%DA%BE%DB%92-%D8%AC%D8%A7%D9%86%D8%AA%DB%92%DB%81%DB%8C%DA%BA%D8%9F.26501/page-5