عبدالحسیب — اپریل 8، 2013 5:43 صبح
بھٹکیں ضرور لیکن شعلوں سے دامن بچا کر۔
آپکا مشورہ سر آنکھوں پر

محسن وقار علی — اپریل 8، 2013 9:37 صبح
عائشہ عزیز — اپریل 8، 2013 9:44 صبح
خوش آمدید بھیا
عبدالحسیب — اپریل 8، 2013 11:41 صبح
عبدالحسیب — اپریل 8، 2013 11:42 صبح
محمد اسامہ سَرسَری — اپریل 8، 2013 3:41 شام
بے شک، یہی نسبت یہاں کھینچھ لائی ہے۔ شکریہ
انہی گمشدہ حروف کی جستجو میں رہتا ہوں۔
کیا ”ھ“ بھی انھی گمشدہ حروف میں سے ہے؟

(ناراض نہ ہونا ، از راہِ مذاق لکھا ہے۔

)
انیس الرحمن — اپریل 8، 2013 3:49 شام
فارقلیط رحمانی — اپریل 8، 2013 3:52 شام

حرف، حرف، حرف کے بارے میں اتنا تو یاد ہےکہ حرف شناسی کے لیے استاد کی قمچی نے ہماری خوب تواضع کی تھی۔ جب قدرے شناسائی ہوئی تو لگ گئے سبق یاد کرنے اور پھرجب سبق یاد ہوا تو"اُس کو چھٹی نہ ملی جس کو سبق یاد ہوا ۔" اب ہم نئی نسل کو حروف شناس بنانے کا فناساتذہ کرام کو سکھاتے ہیں۔ بہر حال اردو محفل میں آپ کا سواگت ہے۔
شوکت پرویز — اپریل 8، 2013 3:53 شام
جناب
عبدالحسیب صاحب! السّلام علیکم
محفل میں خوش آمدید۔۔
عبدالحسیب — اپریل 8، 2013 4:22 شام
کیا ”ھ“ بھی انھی گمشدہ حروف میں سے ہے؟

(ناراض نہ ہونا ، از راہِ مذاق لکھا ہے۔

)

ناراضگی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اسامہ بھائی ۔ شکر گزار ہیں آپکے کہ آپ نے صرف 'حرف' کی آرائش پرہی دھیان نہیں دیا بلکہ 'حرف' پر بھی توجہ رکھی ۔ شکریہ

عبدالحسیب — اپریل 8، 2013 4:25 شام

حرف، حرف، حرف کے بارے میں اتنا تو یاد ہےکہ حرف شناسی کے لیے استاد کی قمچی نے ہماری خوب تواضع کی تھی۔ جب قدرے شناسائی ہوئی تو لگ گئے سبق یاد کرنے اور پھرجب سبق یاد ہوا تو"اُس کو چھٹی نہ ملی جس کو سبق یاد ہوا ۔" اب ہم نئی نسل کو حروف شناس بنانے کا فناساتذہ کرام کو سکھاتے ہیں۔ بہر حال اردو محفل میں آپ کا سواگت ہے۔
وعلیکم سلام رحمانی بھائی ۔ اسی لئے تو یہاں آئے ہیں کہ یہاں اساتذہ کے استاذ ہیں

کچھ یہ احقر بھی سیکھ لے گا ۔ شکریہ ۔
عبدالحسیب — اپریل 8، 2013 4:28 شام
جناب
عبدالحسیب صاحب! السّلام علیکم
محفل میں خوش آمدید۔۔
وعلیکم سلام جناب شوکت پرویز صاحب۔ شکریہ۔ نہیایت مسرت ہوئی یہ جان کر کہ یہاں ہم جیسے اور بھی ہندوستانی ہیں ۔

عبدالحسیب — اپریل 8، 2013 4:30 شام
نظر کمزور ہے خاص کر اشارے سمجھنے میں

اپنی بات تحریر کر دیں تو آسانی ہوگی۔
ملائکہ — اپریل 8، 2013 4:35 شام
بھئی یہ بڑی مشکل باتیں کرتے ہیں خیر خوش آمدید۔۔۔۔
عبدالحسیب — اپریل 8، 2013 4:39 شام
بھئی یہ بڑی مشکل باتیں کرتے ہیں خیر خوش آمدید۔۔۔ ۔
بات تو ویسے یہ بھی مشکل لگی۔

خیر شکریہ

عمراعظم — اپریل 8، 2013 4:43 شام
خوش آمدید عبد ا لحسیب صاحب۔
حرف کہتا ہے مجھے لفظ میں ترتیب کرو
فرد کہتا ہےمیں مل جل کے نہیں رہ سکتا۔
انیس الرحمان بھائی نے آپ کو۔۔۔۔" خوش آم دید" کہا ہے۔
فارقلیط رحمانی — اپریل 8، 2013 4:59 شام
وعلیکم سلام رحمانی بھائی ۔ اسی لئے تو یہاں آئے ہیں کہ یہاں استاذہ کے استاذ ہیں

کچھ یہ احقر بھی سیکھ لے گا ۔ شکریہ ۔
(وعلیکم سلام)

!لئے(لیے)، استاذہ (اَسَاتِذہ=اَ+سَا+تِ+ذَہ) یہ جمع ہے اُستاذ کی۔
عبدالحسیب — اپریل 8، 2013 5:01 شام
خوش آمدید عبد ا لحسیب صاحب۔
حرف کہتا ہے مجھے لفظ میں ترتیب کرو
فرد کہتا ہےمیں مل جل کے نہیں رہ سکتا۔
انیس الرحمان بھائی نے آپ کو۔۔۔ ۔" خوش آم دید" کہا ہے۔
شکریہ عمر بھائی۔
اشارے کی وضاحت کے لئے بھی شکریہ

عبدالحسیب — اپریل 8، 2013 5:05 شام
(وعلیکم سلام)

!لئے(لیے)، استاذہ (اَسَاتِذہ=اَ+سَا+تِ+ذَہ) یہ جمع ہے اُستاذ کی۔
اصلاح کے لیے شکریہ بھائی ۔ یہ ہوئی نا اُستاذ والی بات۔

اب یقین ہو چُکا یہاں اُمید سے زیادہ سیکھنے کے لیے ملے گا۔
نیلم — اپریل 8، 2013 7:01 شام
خوش آمدید