ایک نجی سوال، جو آپ کے سلیبرٹی سٹیٹس کی وجہ سے پوچھنا نامناسب نہیں۔ آپ کی مرضی جواب دیں یا نظر انداز کریں۔
معلوم ہوتا ہے کہ آپ غیر شادی شدہ اور کم عمر ہیں۔ کیا میں درست سمجھا؟
ایک نجی سوال، جو آپ کے سلیبرٹی سٹیٹس کی وجہ سے پوچھنا نامناسب نہیں۔ آپ کی مرضی جواب دیں یا نظر انداز کریں۔
دیارِ غیر تو نہیں سمجھتے کیونکہ جب ہم یہاں نہیں بھی ہوتے تو ہمارے اپنے تو یہیں ہوتے ہیں نا۔ "پردیس" البتہ ہمیشہ سے سمجھتے ہیں اور سمجھتے رہیں گے۔
ہمارے لیے تو گل کا ملک دیار غیر ہی ہے ۔
جی بھائی آپ کا اندازہ درست ہے۔ لیکن کم عمری کا مطلب اگر "کم عقل" سمجھیں گے تو وہ درست نہیں ہو گا۔ ہمارے آس پاس ہمیشہ سے بڑے ہی رہے ہیں تو ان کی تمام "بزرگانہ" صفات اور اکثر کلمات ہم میں آ گئے ہیں۔ جیسے کہ جیتے رہو ۔ خوش رہو۔
کچھ کھانے پینے کی اجازت ہے۔۔۔ بس گرم کر کے ہی لانا ہے۔

کھائیں پئیں تاکہ سوالات نہ کھانے پڑیں
عثمان کا مطلب یہ ہے کہ اگر محفل کی شخصیات پر کسوٹی ہو تو آپ کا بھی پوچھا جا سکتا ہے
نہیں نہیں۔۔۔ سوال ہمیں اس وقت تک ہضم نہیں ہوتے جب تک جواب نہ دے لیں۔
جمعہ جمعہ آئے آٹھ دن ہوئے ابھی ہمیں۔۔۔ جبکہ یہاں پہلے سے بہت نامور شخصیات موجود ہیں۔
لیکن ہمارا دل اور دماغ تو ہمیشہ اپنے وطن میں ہوتا ہے صابرہ آپا۔۔۔ پھر بھی؟
محبت ایک طرف اور حقائق ایک طرف ۔ کیا کیجیے ۔ ویسے آپ نے بتایا نہیں کب سے وہاں ہیں ۔

)ویسے کم عمری کی عمر کہاں تک ہوتی ہے ۔ ہم الجھن میں ہیں۔
ذاتی تجربے کی بنا پر کہہ سکتا ہوں کہ 50 سے پہلے ختم ہو جاتی ہے۔
ایک ساتھ اتنے سوال اور وہ بھی "نو فلسفہ" کے ساتھ۔۔۔
اس میں الجھن کیسی صابرہ آپا۔۔۔
یہ بات ہر ایک پر لاگو نہیں ہو سکتی ۔۔ 50 سے آگے بھی چل سکتی ہے۔ ڈیپنڈ کرتا ہے کہ "معاملہ" کیا ہے۔
یہ لڑی آپ کے لیے ہی بنائی گئی ہے یہاں اختصار سے کام نہیں چلے گا
ہاں تو تفصیلی جواب ہی دے رہے ہیں ہم بھائی۔