انٹرویوگل یاسمیں سے انٹرویو

محمد عبدالرؤوف — اگست 3، 2021 5:31 شام
یہ عاطف بھائی شاید پنجابی بول رہے ہوں گے
زیک — اگست 3، 2021 5:31 شام
شاہانہ مزاج کی وجہ سے :)

ملکۂ عالیہ کی بارگاہ میں گستاخی ؟؟؟
یہ رایل وی ہے بھئی :)
افسوسناک!
ویسے کبھی کبھی لگتا ہے کہ محفل پر “ہم” زیادہ ہیں اور “میں” کم
محمد عبدالرؤوف — اگست 3، 2021 5:34 شام
افسوسناک!
ویسے کبھی کبھی لگتا ہے کہ محفل پر “ہم” زیادہ ہیں اور “میں” کم
افسوسناک نہیں، بعض اوقات "ہم" کا استعمال بہت اچھا لگتا ہے
سید عاطف علی — اگست 3، 2021 5:35 شام
ویسے کبھی کبھی لگتا ہے کہ محفل پر “ہم” زیادہ ہیں اور “میں” کم
اور ہم تو ویسے بھی میں کی جمع ہے ۔
لیکن بھئی ہم جیسے پلیبس میں کیا میں اور کیا ہم ۔
زیک — اگست 3، 2021 5:36 شام
اور ہم تو ویسے بھی میں کی جمع ہے ۔
لیکن بھئی ہم جیسے پلیبس میں کیا میں اور کیا ہم ۔
“ہم” والے تو پکی بات ہے عوام میں سے نہیں۔
زیک — اگست 3، 2021 5:37 شام
بعض اوقات "ہم" کا استعمال بہت اچھا لگتا ہے
مجھے تو “ہم” سن کر guillotine کی یاد ستاتی ہے
محمد عبدالرؤوف — اگست 3، 2021 5:41 شام
مجھے تو “ہم” سن کر guillotine کی یاد ستاتی ہے
آپ نے شاید ہسٹری اوور ڈوز کر لی :)
سید عاطف علی — اگست 3، 2021 5:43 شام
“ہم” والے تو پکی بات ہے عوام میں سے نہیں۔
بر سبیل تذکرہ ایک پرانی بات یاد آئی ۔اسکول میں ہم طلَبہ میں استاد وں کے جواب میں "ہم" کہا کرتے تھے۔ اکثر اساتذہ اس پر توجہ نہیں دیتے تھے ۔ لیکن ایک استاد اسے محسوس کرتے تھے ۔ ایک لڑکے سے انہوں نے پوچھا کاپی کیوں نہیں لائے تو اس نے کہا کہ سر ہم کل لے آئیں گے۔ اس پر استاد صاحب نے کہا "تیرا باپ بھی ساتھ آئے گا کیا ؟ " یوں کہو کہ سر میں کل لے آؤں گا۔
ویسے میں اور ہم میں کیفیات میں تعین کا معاملہ کچھ پیچیدہ سا ہے ۔
گُلِ یاسمیں — اگست 3، 2021 5:55 شام
ایک اور سوال: صیغہ جمع متکلم کا استعمال کیوں؟
میاں محمد بخش فرما گئے
مَیں میری دی کِتے مَیں مر جاوے ، تے فیر مُڑ مَیں نہ جمَے
تے مرن توں پہلاں موت دے مینوں ، تے مُک جان ایہہ پینڈئے لمّے
ہم نے بس اپنی" میں " کو مار ڈالا ہے۔ زیادہ میں میں بھی تو اچھا نہیں نا۔۔۔
ہم کہنے سے احساس ہوتا ہے کہ دوسرے بھی شامل ہیں اس میں۔ جیسے ہم کبھی اپنی ذاتی گاڑی کے لئے بھی نہیں کہتے " میری گاڑی؟ ہمیشہ یہی کہتے ہیں کہ " ہماری گاڑی"
سمجھ گئے یا سمجھائیں عثمان بھائی؟
یہ جمع کے صیغہ کے طور پر استعمال نہیں کرتے۔۔۔ اتفاق کی علامت بناتے ہوئے کرتے ہیں ۔بمعنی ہم سب ایک ہیں ۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
پنجابی کی سمجھ نہ آئے تو بتائیے گا۔
گُلِ یاسمیں — اگست 3، 2021 5:57 شام
شاہانہ مزاج کی وجہ سے :)
نہیں الحمد للہ مزاج تو فقیرانہ ہے بھائی۔۔۔۔ البتہ ایک حصار ہے ارد گرد۔
زیک — اگست 3، 2021 6:00 شام
ہم نے بس اپنی" میں " کو مار ڈالا ہے۔
ایک “میں” کو مار کر کئی “میں” پیدا کر دیئے!
گُلِ یاسمیں — اگست 3، 2021 6:00 شام
ملکۂ عالیہ کی بارگاہ میں گستاخی ؟؟؟
یہ رایل وی ہے بھئی :)
شہزادی کہئیے نا۔۔۔۔ ملکہ والا تاج نہیں ہے سر پر ۔۔۔ اب الفاظ کو آگے پیچھے مت ہلائیے گا عاطف بھائی ۔۔ جملہ کچھ کا کچھ ہو جانا فیر۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
گُلِ یاسمیں — اگست 3، 2021 6:02 شام
افسوسناک!
ویسے کبھی کبھی لگتا ہے کہ محفل پر “ہم” زیادہ ہیں اور “میں” کم
اسی لئے تو اقلیتیں ۔۔۔۔ میں ہی میں گم ہیں۔۔۔ ہم کا خیال ہی نہیں۔ سب اپنی اپنی میں کے دائرے سے نکل آئیں تو اچھا نہیں ہو کیا؟؟؟
محمد عبدالرؤوف — اگست 3، 2021 6:02 شام
نہیں الحمد للہ مزاج تو فقیرانہ ہے بھائی۔۔۔۔ البتہ ایک حصار ہے ارد گرد۔
نہیں نا بہنا! میں تو محض مذاق کر رہا تھا۔ محسوس کر گئیں؟
زیک — اگست 3، 2021 6:02 شام
کہاں کی؟ ڈنمارک؟ اگر پاکستان کی ہیں تو جلاوطن کیوں ہیں؟
گُلِ یاسمیں — اگست 3، 2021 6:02 شام
ایک “میں” کو مار کر کئی “میں” پیدا کر دیئے!
وہ "مَیں" نہیں " میں میں " ہوں گے جن کی آپ بات کر رہے ہیں بھائی۔
سید عاطف علی — اگست 3، 2021 6:03 شام
شہزادی کہئیے نا۔۔۔۔ ملکہ والا تاج نہیں ہے سر پر ۔۔۔ اب الفاظ کو آگے پیچھے مت ہلائیے گا عاطف بھائی ۔۔ جملہ کچھ کا کچھ ہو جانا فیر۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
چلو بٹیا۔ تاج تو خیر وہ بھی آجائے گا اللہ کے فضل سے انشاءاللہ ۔ لیکن جاہ و جلال اور سطوت و طمطراق تو وہی ہے نا ۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
گُلِ یاسمیں — اگست 3، 2021 6:04 شام
کہاں کی؟ ڈنمارک؟ اگر پاکستان کی ہیں تو جلاوطن کیوں ہیں؟
اپنی فیملی کی۔۔۔۔ اپنے پیاروں کی۔۔۔
اب ہیں شہزادی تو ہیں نا۔۔۔ بنا تخت و تاج والی۔ :ROFLMAO:
جلا وطن تو نہیں۔۔۔ ورنہ پاکستان کی سرحدیں ہماری آمد کی منتظر نہ ہوتیں۔ :D
گُلِ یاسمیں — اگست 3، 2021 6:06 شام
چلو بٹیا۔ تاج تو خیر وہ بھی آجائے گا اللہ کے فضل سے انشاءاللہ ۔ لیکن جاہ و جلال اور سطوت و طمطراق تو وہی ہے نا ۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
ہاں ہاں ۔۔۔ رتی ماسہ کا بھی فرق نہیں۔۔۔ سب برابر برابر۔۔۔ جیسے ایک ہی سانچے میں ڈھلا ہوا۔۔۔ ما شاء اللہ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
ہم جان سکتے ہیں کہ آپ نے وہی سمجھا جو ہم نے کہا۔ :lol:
گُلِ یاسمیں — اگست 3، 2021 6:09 شام
بر سبیل تذکرہ ایک پرانی بات یاد آئی ۔اسکول میں ہم طلَبہ میں استاد وں کے جواب میں "ہم" کہا کرتے تھے۔ اکثر اساتذہ اس پر توجہ نہیں دیتے تھے ۔ لیکن ایک استاد اسے محسوس کرتے تھے ۔ ایک لڑکے سے انہوں نے پوچھا کاپی کیوں نہیں لائے تو اس نے کہا کہ سر ہم کل لے آئیں گے۔ اس پر استاد صاحب نے کہا "تیرا باپ بھی ساتھ آئے گا کیا ؟ " یوں کہو کہ سر میں کل لے آؤں گا۔
ویسے میں اور ہم میں کیفیات میں تعین کا معاملہ کچھ پیچیدہ سا ہے ۔
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
ہم مینیج کر لیتے ہیں بھائی۔۔۔۔
ہماری امی جان ہماری "خود " سے بہت چڑا کرتی تھیں۔ جب بھی ہم کہتے کہ ہم نے "خود" اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے یا کسی بھی طرح اس خود کو استعمال کرتے۔۔۔ انھوں نے کچھ نہ کچھ کہنا ہوتا تھا اور ہم خود ہی خود خاموشی سے سمجھنے کی کوشش کرتے مگر نہ سمجھ پائے۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%AF%D9%84-%DB%8C%D8%A7%D8%B3%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%B3%DB%92-%D8%A7%D9%86%D9%B9%D8%B1%D9%88%DB%8C%D9%88.117080/page-22