کس قسم کا کھانا پکانا زیادہ پسند ہے؟ نئی ریسپیز ٹرائی کرتی ہیں یا صرف پسندیدہ کھانے ہی پکاتی ہیں؟ پاکستانی کھانوں کے علاوہ اور کن علاقوں کے کھانے پکائے ہیں؟بیکنگ اور میٹھا بنانے کا بھی شوق ہے؟
پاکستانی کھانا پکانا زیادہ پسند ہے۔ اس میں جو بھی قسم ہو۔ کچھ نہیں بھی آتے ہوں گے جو عام نہ پکتے ہوں گے گھر میں۔
ہاں نئی ریسیپیز وقتاً فوقتاً ٹرائی کرتے رہتے ہیں۔
پسندیدہ ہی پکائیں تو ہفتے میں 7 دن کسی نہ کسی صورت پالک ہی پکتی رہے۔
چائنیز ہمیں کچھ خاص پسند نہیں لیکن اچھی ریسیپی ہو تو پکانا مشکل نہیں لگا کبھی۔
چیچینیا کی کچھ سوئیٹس ٹرائی کی ہیں۔ بیکنگ بہت پسند ہے۔ محفل میں شئیر بھی کی ہیں کپ کیکس اور چاکلیٹ کوٹڈ سٹرا بیریز کی تصاویر۔
میٹھا میں جلیبیاں، گلاب جامن، رس گلے بنا لیتے ہیں۔ گاجر کا حلوہ، کھیر تو اکثر بناتے رہتے۔ کیک وغیرہ بھی۔
جیسی ضرورت ہو اس کے مطابق بے دھڑک بنا لیتے ہیں۔