انٹرویوگل یاسمیں سے انٹرویو

سیما علی — جولائی 29، 2021 7:45 صبح
بی ایڈ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے۔
یہ ہوئی نا بات صحیح معنوں میں آپ ہماری بٹیا ہیں ہم نے بھی بی بی اے کبوتری کیا اور آپ نے بی ایڈ کبوتری کیا :):):):):)
گُلِ یاسمیں — جولائی 29، 2021 7:47 صبح
میرے والد بھی آٹھ بھائی بہن تھے اور والدہ بھی آٹھ۔ لہذا میرے کزن کافی تعداد میں ہیں۔ اسی لئے جب بھی یہ سنتا ہوں تو ضرور پوچھتا ہوں کہ آپ کے فرسٹ کزن کتنے ہیں؟
کل ملا کر 33 جمع 38 ہیں بھائی۔ یعنی کہ 71 ۔ 73 ہوتے لیکن 2 کی ڈیتھ ہو گئی تھی بچپن میں۔
اور جب سب مل بیٹھتے ہیں تو "محفل" سے زیادہ دھماچوکڑی ہوتی ہے۔
گُلِ یاسمیں — جولائی 29، 2021 7:50 صبح
آہ!
غم ہستی کا اسد کس سے ہو جز مرگ علاج
شمع ہر رنگ میں جلتی ہے سحر ہوتے تک

بہت زبردست۔۔۔ سلامت رہئیے وقار بھائی۔
گُلِ یاسمیں — جولائی 29، 2021 7:51 صبح
یہ ہوئی نا بات صحیح معنوں میں آپ ہماری بٹیا ہیں ہم نے بھی بی بی اے کبوتری کیا اور آپ نے بی ایڈ کبوتری کیا :):):):):)
خوش رہئیے سیما آپا۔ :in-love:
ہم ہیں ہی آپ کی بٹیا۔ اور پتہ ہے نا کہ یہ احساس کتنا گہرا ہے۔
گُلِ یاسمیں — جولائی 29، 2021 7:52 صبح
سوزوکی تجھے قسم ہے ہمت نہ ہارنا جتنے بھی جمپ آئیں ہنس کریں گذارنا:hot::hot::hot::hot::hot:
مکرر مکرر
صابرہ امین — جولائی 29، 2021 8:00 صبح
اسکی گواہ ہماری سماعتیں ہیں ۔۔۔۔۔
ہم سماعت کو ہتھیلی پہ لئے پھرتے ہیں
تیری آواز میں کوئی تو پکارے ہم۔ کو!!!

بس دوچار آپ جیسے اور مل جائیں تو زندگی میں کوئی کمی نہ رہے ۔
سیما علی آپا سلامت رہیں ۔ کیا ہی سونے کا دل پایا ہے آپ نے
عبدالصمدچیمہ — جولائی 29، 2021 8:09 صبح
بھائی ایک اور بھابیاں کئی؟
چار کی گنجائش تو ہوتی ہے جناب۔ اس حساب سے ٹھیک ہی لکھا ہے بھابھیاں
گُلِ یاسمیں — جولائی 29، 2021 8:11 صبح
چار کی گنجائش تو ہوتی ہے جناب۔ اس حساب سے ٹھیک ہی لکھا ہے بھابھیاں
اف توبہ۔۔۔ آپ بھی ۔
ہم نے اپنی بات واضح کر دی تھی ۔
یا تو کوئی بتائے نا درست کر کے ہمارا جملہ۔
اب آپ کو ہی بتانا ہو گا تا کہ اگلی بار ہم غلطی نہ کریں۔
گُلِ یاسمیں — جولائی 29، 2021 8:12 صبح
پہلے اتنی لمبی لڑی پڑھوں؟
تو کیا یہ سمجھا جائے کہ آپ کے خیال میں کسی اور نے کوئی کام کا سوال نہ پوچھا ہو گا جسے آپ پڑھنے کا شرف بخش دیں؟
گُلِ یاسمیں — جولائی 29، 2021 8:13 صبح
:coffeecup::coffeecup::coffeecup::coffeecup::coffeecup:
صابرہ امین — جولائی 29، 2021 8:20 صبح
شیطان کے بچے کی آنت تو چھوٹی ہی ہو گی نا۔ :lol:
یہ تو شیطان کے بچے ہی کو معلوم ہو گا ۔ ہم تو انسان ہیں ۔ شیطان کی anatomy کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ۔:D
نور وجدان — جولائی 29، 2021 8:21 صبح
تو کیا یہ سمجھا جائے کہ آپ کے خیال میں کسی اور نے کوئی کام کا سوال نہ پوچھا ہو گا جسے آپ پڑھنے کا شرف بخش دیں؟
سوال تو پوچھا ہوگا، اہم ترین پوچھا ہوگا مگر میں کام چور ہوں پڑھنے کے حوالے سے. یہ میری خامی کی جانب اشارہ ہے.
عبدالصمدچیمہ — جولائی 29، 2021 8:23 صبح
ذاتی تجربے کی بنا پر کہہ سکتا ہوں کہ 50 سے پہلے ختم ہو جاتی ہے۔
50 سے تو بہت پہلے ختم ہوجاتی ہے شاید۔۔۔۔
صابرہ امین — جولائی 29، 2021 8:26 صبح
سوال تو پوچھا ہوگا، اہم ترین پوچھا ہوگا مگر میں کام چور ہوں پڑھنے کے حوالے سے. یہ میری خامی کی جانب اشارہ ہے.
پیاری نور، آپ کی مصروفیت آڑے آتی ہو گی، ورنہ آپ کیا کیا کرتی ہیں کسی دوسرے کے لیے شائد ممکن نہ ہو۔ ماشااللہ
سیما علی — جولائی 29، 2021 8:34 صبح
حقیقت یہ ہے کہ اللہ پاک کی محبت اور ہر نعمت کو محسوس نہ کر پاتے تو شاید نیک راہ نہ پاتے جو فلاح کی طرف لے جانے کا سبب بنی۔
یہ پروردگار کی نعمتوں ہیں اے گراں قدر نعمت ہے ۔مالک آپ پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے ۔۔۔۔۔آمین
باباجی — جولائی 29، 2021 8:40 صبح
بہت عرصے کوئی ایسا پر رونق دھاگہ نظر آیا ۔ صرف پہلا صفحہ ہی مکمل پڑھا ۔ تقاضہ عمر کے تحت باقی صفحات پڑھنے کی ہمت نہیں ہوئی لیکن اچھا لگا ۔ سالوں بعد کچھ ایسا پڑھنے کو ملا اور محترمہ نے سوال کا اتنا ہی جواب دیا جتنا پوچھا گیا ۔ ہماری طرف سے بھی خوش آمدید
نور وجدان — جولائی 29، 2021 8:41 صبح
پیاری نور، آپ کی مصروفیت آڑے آتی ہو گی، ورنہ آپ کیا کیا کرتی ہیں کسی دوسرے کے لیے شائد ممکن نہ ہو۔ ماشااللہ
آپ کی محبت ہے ♥
محبت کو پانا خوش بختی ہے
باقی، یہ حقیقت ہے مرا مطالعہ بہت کم ہے.
میں forty rules of love اک سال سے زائد عرصے میں ختم کی
اب جب سیماجی سے کال پر گفتگو ہوتی رہی، تب شوق سے مارکیٹ سے تاڑڑ صاحب کے سفر نامے اور اشفاق احمد کی کتب لیں: وہ جوں کی توں پڑی ہیں
یہ اک حقیقت ہے، مری خامی ہے
گُلِ یاسمیں — جولائی 29، 2021 8:42 صبح
بہت عرصے کوئی ایسا پر رونق دھاگہ نظر آیا ۔ صرف پہلا صفحہ ہی مکمل پڑھا ۔ تقاضہ عمر کے تحت باقی صفحات پڑھنے کی ہمت نہیں ہوئی لیکن اچھا لگا ۔ سالوں بعد کچھ ایسا پڑھنے کو ملا اور محترمہ نے سوال کا اتنا ہی جواب دیا جتنا پوچھا گیا ۔ ہماری طرف سے بھی خوش آمدید
سلامت رہئیے۔
دھیرے دھیرے پڑھ لیجئیے گا باقی صفحات۔ کچھ اصلاح دینا چاہیں تو کشادہ دلی سے قبول کریں گے کہ بہتر سے بہتر بننے کی تشنگی تو ہمیشہ انسان کے ساتھ ہے۔
گُلِ یاسمیں — جولائی 29، 2021 8:45 صبح
یہ تو شیطان کے بچے ہی کو معلوم ہو گا ۔ ہم تو انسان ہیں ۔ شیطان کی anatomy کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ۔:D
مشاہدہ بھی تو کوئی چیز ہے آپا۔۔۔ ہماری بھی اس سے بنتی نہیں مگر اندازہ پھر بھی لگا ہی لیتے ہیں :ROFLMAO:
محمد عبدالرؤوف — جولائی 29، 2021 8:50 صبح
اف توبہ۔۔۔ آپ بھی ۔
ہم نے اپنی بات واضح کر دی تھی ۔
یا تو کوئی بتائے نا درست کر کے ہمارا جملہ۔
اب آپ کو ہی بتانا ہو گا تا کہ اگلی بار ہم غلطی نہ کریں۔
ایسی باتوں یا وضاحتوں سے بچنے کے لیے تعداد کے ساتھ لکھا کریں :)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%AF%D9%84-%DB%8C%D8%A7%D8%B3%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%B3%DB%92-%D8%A7%D9%86%D9%B9%D8%B1%D9%88%DB%8C%D9%88.117080/page-7