یہ تھریڈ آج ہی نظروں میں آیا۔ پہلے تو لگا کہ شاید
زیک میں امن و ایمان کی روح حلول کرگئی ہے۔
پھر یہ کہ یہ انٹرویو شروع ہوئے دو سال ہوچلے ہیں اور زیک کی بات کے مطابق یہ شیطان کی آنت کو بس پکڑنے والا ہی ہے۔
لیکن یہ کہ پہلے 3 ماہ میں 10 ہزار لیکن پھر دو سال میں صرف 15 ہزار مزید!جبکہ اس رفتار کے مطابق تو اب تک شمشاد بھائی کے ریکارڈ کو خطرہ لاحق ہوجانا چاہیے تھا۔
زندگی نے کچھ ایسے رنگ دکھائے کہ صورت حال ایسی بنی
وہ دیکھو موت کی سختی مجھے لینے چلی آئی
جانا ہی پڑء گا اب کوئی صورت نہ نظر آئی
مگر پھر ہوا یہ کہ بھیا اچانک سے اللہ میاں کے پاس چلے گئے۔۔ اور سخت وقت کاٹنا پڑا کہ خود کو پرسکون ظاہر کرنا سب سے مشکل کام ہوتا ہے۔ محفل کھولتے مگر بے بسی سے ، خالی دماغ سے بس دیکھتے رہتے۔ اسی میں دو سال گزرے۔ بہت بار اور بہت سا وقت ہسپتال والوں کو بھی تنگ کیا
شکر گزار ہیں ان سب کے، جنھوں نے ہمیں بار بار بلایا یہاں۔۔۔ سیما آپا نے ایک پل کو ہمارا ساتھ نہ چھوڑا اور ہمیں واپس وہی بھوتنی بنا کر دم لیا جو ایک وقت میں محفل پہ بھی ہوتی ہے او ر کام کاج بھی کر رہی ہوتی ہے۔ بس اسپیڈ تو بڑھنی تھی نا پھر سے۔ اللہ پاک نے اپنی رحمتوں سے دل کو سکون عطا فرمایا کہ سانسیں حو رکی رکی سی تھیں ، بحال ہو گئیں۔
ہو گئی تسلی ءا مزید تفصیل بتائیں