انٹرویوگل یاسمیں سے انٹرویو

گُلِ یاسمیں — اکتوبر 4، 2023 3:58 شام
یہاں تو لگ جیسے کچھ کچھ میری روح کا حصہ بھی شامل ہوچلا ہے :cool:
ہاں بقول زیک نجانے اتنی زخمی زخمی کیوں رہتی ہیں۔
اب تو ہم خود بھی سوچتے ہیں کہ ایسا کیوں ہے آخر۔ ابھی 25 یا 26 اگست کو شہد کی مکھیوں نے گھیر لیا۔ گھیرا ہمیں مگر گھبرا گھر والے گئے ۔ سب کی دعائیں رنگ لائیں اور ہم دو ہفتے ہسپتال والوں کو کھپانے کے بعد گھر واپس آئے۔ الحمد للہ۔
ہاں اگر تازہ ترین چوٹ کا ذکر کریں تو وہ کل کی تاریخ میں تھی۔ قسم سے پتہ ہی نہ چلا اور دائیں ہاتھ کی درمیانی انگلی دو اینٹوں کے بیچ دب کر بری طرح کچلی گئی۔یہ مت سوچئیے گا فہیم بھیا کہ اینٹوں سے ہمارا کیا کام۔ ہم اصل میں اینٹیں ڈھو رہے تھے گارڈن میں کچھ بنانے کے لیے۔ :cool:
زیک — اکتوبر 4، 2023 4:35 شام
دائیں ہاتھ کی درمیانی انگلی دو اینٹوں کے بیچ دب کر بری طرح کچلی گئی۔
اس بار کتنی دیر ہسپتال رہیں؟
درمیانی انگلی کا اینٹوں کے درمیان آنا کچھ مشکل کام ہے جو آپ ہی انجام دے سکتی ہیں۔
سیما علی — اکتوبر 4، 2023 5:07 شام
ایک اور بھائی کی وفات ہو گئی 27 اگست 2021۔۔۔
لگتا کہ جیسے وقت وہیں پہ رکا رہ گیا۔۔۔
اللہ پاک مغفرت فرمائیں جانے والوں کی۔ آمین
آمین
گُلِ یاسمیں — اکتوبر 4، 2023 5:23 شام
اس بار کتنی دیر ہسپتال رہیں؟
درمیانی انگلی کا اینٹوں کے درمیان آنا کچھ مشکل کام ہے جو آپ ہی انجام دے سکتی ہیں۔
نہیں رہے نا ہسپتال۔ الحمد للہ۔
کیوں مشکل ہے بھلا اس میں۔ کوشش کر کے آپ بھی انجام دے سکتے اگر آپ کی درمیانی انگلی بھی باقی انگلیوں سے لمبی ہے۔
خود سے تجربہ کئے بنا ہماری ذہانت پہ شک مت کیجئیے۔ :cry2: :rollingonthefloor::ROFLMAO:
گُلِ یاسمیں — اکتوبر 4، 2023 10:12 شام
ساڑھے تین ماہ میں دس ہزار مراسلے کرنے والی شاید یہ پہلی رکن ہیں
بس ان سردیوں میں پھر سے کوئی چوٹ لگا کر آرام کے بہانے پرانی اسپیڈ پہ آتے ہیں مگر کوئی ساتھ بھی تو دے نا۔ بس اب اس کا بھی ہم نے حل سوچ لیا ہے کپ اپنے ڈھائی سال پہلے والے مراسلات پڑھنا۔ اور اب اور تب میں فرق ڈھونڈنا۔ بڑا ہی دلچسپ کام ہے۔ اوروں کے لیے شاید بورنگ ہو مگر پسند اپنی اپنی نا۔
گُلِ یاسمیں — مئی 28، 2024 8:01 شام
بس ان سردیوں میں پھر سے کوئی چوٹ لگا کر آرام کے بہانے پرانی اسپیڈ پہ آتے ہیں مگر کوئی ساتھ بھی تو دے نا۔ بس اب اس کا بھی ہم نے حل سوچ لیا ہے کپ اپنے ڈھائی سال پہلے والے مراسلات پڑھنا۔ اور اب اور تب میں فرق ڈھونڈنا۔ بڑا ہی دلچسپ کام ہے۔ اوروں کے لیے شاید بورنگ ہو مگر پسند اپنی اپنی نا۔
اللہ جانے کیسی گھڑی یہ بات لکھی تھی۔ پوری بھی ہو گئی۔
چوٹیں بھی لگی ہیں اور فرصت بھی ہے تبھی تو محفل جمی ہے۔
گُلِ یاسمیں — مئی 28، 2024 8:04 شام
ساڑھے تین ماہ میں دس ہزار مراسلے کرنے والی شاید یہ پہلی رکن ہیں
ہم اپنا ریکارڈ خود ہی توڑنے والے ہیں اس بار۔
30000 سے 40000 ساڑھے تین ماہ میں تو نہیں البتہ اس سے ایک آدھ کم دن میں پورا کرنے کی کوشش کریں گے ۔
کچھوا پھر سے خرگوش کی چال چلے گا۔
گُلِ یاسمیں — مئی 28، 2024 10:11 شام
اس بار کتنی دیر ہسپتال رہیں؟
درمیانی انگلی کا اینٹوں کے درمیان آنا کچھ مشکل کام ہے جو آپ ہی انجام دے سکتی ہیں۔
واقعی یہ کام ہم ہی انجام دے سکتے تھے۔
آج پھر یہ مراسلہ نظر سے گزرا، بہہہہہہت ہنسایا :rollingonthefloor:

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%AF%D9%84-%DB%8C%D8%A7%D8%B3%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%B3%DB%92-%D8%A7%D9%86%D9%B9%D8%B1%D9%88%DB%8C%D9%88.117080/page-62