گُلاں دا تعارف

زینب — جنوری 18، 2009 4:13 صبح
ہاہاہاہا خوش آمدید گلاں ۔۔۔۔۔اپنے نام کا مطلب تو بتایئں
دوست — جنوری 18، 2009 4:16 صبح
گل سے گُلاں ہے شاید۔
جی آیاں نو جی۔
جہانزیب — جنوری 18، 2009 4:20 صبح
میرے خیال میں‌ تو گٌُلاں‌ کا مطلب چوکھے سارے پھُل ہونا چاہیے ۔۔ ویسی پنجابی میں‌ روٹی کو بھی گُلی کہتے ہیں کہیں‌ اسے ہی تو گُلاں‌ نہیں‌ بنایا؟:lol:
گُلاں — جنوری 18، 2009 7:44 صبح
میرے خیال میں‌ تو گٌُلاں‌ کا مطلب چوکھے سارے پھُل ہونا چاہیے ۔۔ ویسی پنجابی میں‌ روٹی کو بھی گُلی کہتے ہیں کہیں‌ اسے ہی تو گُلاں‌ نہیں‌ بنایا؟:lol:

شکریہ سر! ویسے گلاں مجھے گھر والے بچپن سے کہتے ہیں۔میری والدہ مجھے اس طرح "سد"مارتی ہیں۔
"نی گُلاں!!!!!" میں اتنی تیزی سے سیڑھیاں اترتی ہوں ان کی زور دار اواز سے کہ اکثر گرتے گرتے بچتی ہوں۔اور ہاں میرا نام بھی تو کچھ اسی طرح کا ہے ناں۔ "صفیہ گل" تو اس گل کا بھی کچھ اثر ہے گلاں پر
شمشاد — جنوری 18، 2009 7:58 صبح
گُلاں اپنا تعارف تو دیں۔
زینب — جنوری 18، 2009 12:06 شام
میرے خیال میں‌ تو گٌُلاں‌ کا مطلب چوکھے سارے پھُل ہونا چاہیے ۔۔ ویسی پنجابی میں‌ روٹی کو بھی گُلی کہتے ہیں کہیں‌ اسے ہی تو گُلاں‌ نہیں‌ بنایا؟:lol:

یہ کس پنجابی میں‌روٹی کو "گلی" کہتے ہیں میں تو اب سن رہی ہوں
زینب — جنوری 18، 2009 12:07 شام
گُلاں اپنا تعارف تو دیں۔

کبھی آپ بھی کچھ دیا کریں ہر وقت دوسروں‌کو ہی کہتے رہتے ہیں ۔۔۔۔۔:noxxx:
عسکری — جنوری 18، 2009 12:14 شام
خوش آمدید اچھا نام ھے آپ کا۔
شمشاد — جنوری 18، 2009 7:10 شام
میرا تعارف ابھی بھی موجود ہے۔ جس کو چاہیے تعارف والے زمرے سے لے لے۔
گُلاں — جنوری 20، 2009 3:32 صبح
میرا تعارف
میرا تعارف یہ ہے۔
میں عورت ہوں‌مجھے اپنی زباں کا پاس رکھنا ہے
مجھے محسوس کرنا
مجھے سارے خزانے بانٹنے ہیں
اپنے دامن کے
میرے دامن میں‌موتی ہیں
میری جھولی میں‌ہیرے ہیں
مگر بے ساختہ کہنا پڑے گا اہل فورم سے
میں‌عورت ہوں مجھے اپنی حیا کی لاج رکھنی ہے۔
یہی میرا تعارف ہے
کسی کی بہن ہوں
ماں ہوں
کسی بابل کی بیٹی ہوں
یہیں رہتی ہوں‌دھرتی پہ
تعارف کیا
فقط مشرق، مری رگ رگ میں بستا ہے
میں‌عورت ہوں
مجھے محسوس کرنا ہے
شمشاد — جنوری 20، 2009 10:41 صبح
بہت خوب، کیوں ناں آپ کے تعارف کا دھاگہ میں کھول دوں اور یہ وہاں منتقل کر دوں؟
شمشاد — جنوری 20، 2009 10:45 صبح
گُلاں اس محفل کی نئی رکن ہیں۔ اگرچہ ابھی چند ہی مراسلے بھیج پائی ہیں لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس محفل کی بہت پرانی رکن ہیں۔
گُلاں اردو محف، میں خوش آمدید۔
شمشاد — جنوری 20، 2009 10:48 صبح
گُلاں یہ آپ اوتار میں کس کی تصویر ہے؟
زینب — جنوری 20، 2009 11:52 صبح
میرا تعارف یہ ہے۔
میں عورت ہوں‌مجھے اپنی زباں کا پاس رکھنا ہے
مجھے محسوس کرنا
مجھے سارے خزانے بانٹنے ہیں
اپنے دامن کے
میرے دامن میں‌موتی ہیں
میری جھولی میں‌ہیرے ہیں
مگر بے ساختہ کہنا پڑے گا اہل فورم سے
میں‌عورت ہوں مجھے اپنی حیا کی لاج رکھنی ہے۔
یہی میرا تعارف ہے
کسی کی بہن ہوں
ماں ہوں
کسی بابل کی بیٹی ہوں
یہیں رہتی ہوں‌دھرتی پہ
تعارف کیا
فقط مشرق، مری رگ رگ میں بستا ہے
میں‌عورت ہوں
مجھے محسوس کرنا ہے

خوش آمدید پینر جی ایہ تسی کج کج کمپلیکیٹڈ جیا تعارف نیئں کرایا ۔۔۔۔۔۔۔چلو جو بھی ہے مجھے آپ کے انے کی زاتی خوشی ہے ۔مجھے اپ کا نام لیتے ہوئے خواہ مخوا کی خوشی سے ہنسی آجاتی ہے اس لیے:a6:
مغزل — جنوری 20، 2009 12:14 شام
میرا تعارف یہ ہے۔
میں عورت ہوں‌مجھے اپنی زباں کا پاس رکھنا ہے
مجھے محسوس کرنا
مجھے سارے خزانے بانٹنے ہیں
اپنے دامن کے
میرے دامن میں‌موتی ہیں
میری جھولی میں‌ہیرے ہیں
مگر بے ساختہ کہنا پڑے گا اہل فورم سے
میں‌عورت ہوں مجھے اپنی حیا کی لاج رکھنی ہے۔
یہی میرا تعارف ہے
کسی کی بہن ہوں
ماں ہوں
کسی بابل کی بیٹی ہوں
یہیں رہتی ہوں‌دھرتی پہ
تعارف کیا
فقط مشرق، مری رگ رگ میں بستا ہے
میں‌عورت ہوں
مجھے محسوس کرنا ہے

سبحان اللہ سبحان اللہ ۔ خوش آمدید
بھئی جیتی رہیے ۔ خوش رہیے ۔ آپ پریشاں ہونگی کہ ایہہ کون بند ہ اے
ارے بھئی یہ جو سرجھاڑ منھ پھاڑ زینو ہے ناں ۔ یہ ہماری بٹیا بھی ہے او ربہنا بھی
ایک پنجابی ہائیکو پڑھنے کے بعد میں سوچ رہا تھا کہ آپ سے تعار ف حاصل رہے ۔
بس ہماری منیا نے ہماری بات پوری کی ہے ۔ منظوم جواب اور کہتا ہے اور مسطور
جواب کچھ اور ۔ لہذا ۔ اب لگے ہاتھوں نثر کے پارے بھی بنا دیجے ۔
والسلام
زینب — جنوری 20، 2009 12:18 شام
مغل بھائی لگے ہاتھوں‌مجھے لپیٹنا نہیں بھولتے کبھی ۔۔۔۔۔کہتے رہیں جو کہنا ہے۔۔ میں نے تو اتنی ڈانٹیں کھا کے شمشاد بھائی کا پیچھا کرنا نہیں چھوڑا اپ کی بھی بھول ہے کہ میں اپ کا پیچھا چھوڑ دوں گی۔جہان جہاں بڑے بھائی وہاں وہاں چھوٹی بہن پیچھے پیچھے۔مہا ڈھیٹ
شمشاد — جنوری 20، 2009 12:20 شام
ارے تم تو اتنی اچھی ہو، تم سے کون پیچھا چھڑائے گا، یہ الگ بات ہے کہ مغل صاحب مغلوں کو ساتھ ساتھ ہی رکھتے ہیں۔
زینب — جنوری 20، 2009 12:25 شام
ارے تم تو اتنی اچھی ہو، تم سے کون پیچھا چھڑائے گا، یہ الگ بات ہے کہ مغل صاحب مغلوں کو ساتھ ساتھ ہی رکھتے ہیں۔

بھائی جی یہ سچی مچی کہا‌یا مجھ سے کوئی کام نکلوانا ہے مسکا لگا رہے ہین سچی مچی بتایئں :hypnotized:
شمشاد — جنوری 20، 2009 12:49 شام
میں جھوٹ نہیں بولا کرتا۔
فرخ منظور — جنوری 20، 2009 1:40 شام
میں آج تک گلاں کو گلاب پڑھتا رہا ۔ بہت معذرت صفیہ گل صاحبہ اور اردو محفل میں خوش آمدید۔ آپ کے دستخظ سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ کو بلھے شاہ کافی پسند ہیں۔ آپ پنجابی سیکشن میں جائیے گا وہاں پر آپ کو کافی کلام بلھے شاہ کا ملے گا۔ میں بھی ان کا ایک پرانا مداح ہوں۔
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%AF%D9%8F%D9%84%D8%A7%DA%BA-%D8%AF%D8%A7-%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81.18448/