عندلیب — اپریل 23، 2008 9:43 شام
خوش آمدید عندلیب اردو محفل پر!
شکریہ بھائی۔ اپ کو شائد میں نے اردو مجلس پر بھی دیکھا ہے۔ وہ آپ ہی ہیں کیا

damsel — اپریل 23، 2008 10:15 شام
عندلیب کچھ اور بتائین نا اپنے بارے میں۔ بڑا نامکمل سا تعارف ہے

عندلیب — اپریل 23، 2008 10:30 شام
عندلیب کچھ اور بتائین نا اپنے بارے میں۔ بڑا نامکمل سا تعارف ہے
ضرور سسٹر ، کیوں نہیں

مگر پہلے مجھے یہاں کے ماحول اور یہان کی مشہور ہستیوں سے مانوس تو ہونے دیں
بلال — اپریل 24، 2008 2:21 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید۔۔۔ امید ہے یہاں آپ کا اچھا وقت گزرے گا۔۔۔
شمشاد — اپریل 24، 2008 5:22 صبح
اردو محفل کے صرف تین اراکین ایسے ہیں جن کا تعلق ہندوستان سے ہے، جن میں عندلیب آپ خود بھی شامل ہیں۔
ابن سعید دلی میں مقیم ہیں۔ اعجاز بھائی کا تعلق ہے تو حیدر آباد سے لیکن واسطہ حیدر آباد سے دلی تک رکھتے ہیں بشمول علیگڑھ۔
ابن سعید — اپریل 24، 2008 5:33 صبح
شمشاد بھائی جب محفل کی بات ہو تو قومیت کی حثیت ثانوی ہو کر رہ جاتی ہے۔

عندلیب اپیا آپ محفل کے اراکین کے بارے میں جاننا چاہیں تو تازہ ترین تانا بانا
اردو محفل (آپ کی نظر میں) ملاحظہ فرما لیں۔ بلال بھائی نے بہت اچھی اور دلچسپ شروعات کی ہے۔
والسلام
الف عین — اپریل 24، 2008 5:50 صبح
بھائی میں نے کہیں لکھا تھا کہ یہ کہنا بہت مشکل ہے کہ ہم ہیں کہاں کے۔ اب تو یہ حالت ہے کہ جو پعوچھتا ہے، اسے یہی جواب دینے کو جی چاہتا ہے کہ
تم جہاں کے ہو واں کے ہم بھی ہیں
والد بتاتے تھے کہ تعلق اجمیر کے پاس نصیر آباد سے ہے، لیکن ’نقوشَ خاموش‘ میں ’حیاتِ شعری‘ کے تحت( جسے پوسٹ کر چکا ہوں لائبریری میں( لکھا ہے کہ ڈانڈے دہلی سے ملتے ہیں۔ بچپن مدھیہ پردیش میں گزرا۔۔ حالیہ وطن علی گڑھ ہے سرکاری طور پر۔۔۔ پچھلے سال تک ناگپور میں تھا اگرچہ اہلیہ یہاں حیدر آباد میں ہی تھیں کہ اس سے پہلے ہم یہاں سیٹل کر گئے تھے۔ اب میں بھی یہاں ہوں۔ سیٹل ضرور کر چکے ہیں، لیکن خود کو حیدر آبادی نہیں سمجھتے۔۔
محمد وارث — اپریل 24، 2008 6:09 صبح
اردو محفل پر خوش آمدید عندلیب صاحبہ
حیدرآبادی — اپریل 24، 2008 10:51 صبح
اردو محفل کے صرف تین اراکین ایسے ہیں جن کا تعلق ہندوستان سے ہے، جن میں عندلیب آپ خود بھی شامل ہیں۔
ابن سعید دلی میں مقیم ہیں۔ اعجاز بھائی کا تعلق ہے تو حیدر آباد سے لیکن واسطہ حیدر آباد سے دلی تک رکھتے ہیں بشمول علیگڑھ۔
کیا اتنا جلدی یہاں خاکسار کو بھلا دیا گیا؟؟
سولہ موضوعات اور 44 پوسٹس کے بعد کسی مصروفیت کے سبب تعطل آ جانے کا مطلب یہ تو نہیں ہوتا کہ ہم یہاں سے رخصت ہو چکے ہیں۔ روزانہ نہیں تو ہفتہ میں ایک بار حاضری ضرور لگاتے ہیں محفل پر ہم مگر کچھ پوسٹ کرنا نہیں ہوتا۔
محسن حجازی — اپریل 24، 2008 10:56 صبح
خوش آمدید عندلیب۔ امید ہے آپ کا وقت یہاں اچھا گزرے گا۔
وہ کیا ہے کہ مجھے مصرعہ یاد آ گیا۔
آ عندلیب مل کر کریں آو و زاریاں
یا کچھ اسی قسم کا۔
خیر یہ تو خوامخواہ آن پڑا بیچ میں، ہم آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
پپو — اپریل 24، 2008 3:52 شام
جی آیاں نوں
میں پپو ہوں اردو محفل آپکو جانے نہیں دے گی شرط یہ ہے کہ آپ بھی آتی رہیں
damsel — اپریل 24، 2008 6:22 شام
ضرور سسٹر ، کیوں نہیں

مگر پہلے مجھے یہاں کے ماحول اور یہان کی مشہور ہستیوں سے مانوس تو ہونے دیں
ضرور کیون نہیں۔ ۔ ۔ ۔ ۔ایک تو مجھ سے مل لیں میں بھی یہاں کی مشہور ہستی تھی

کیونکہ ایک تو آئینہ مجھے جانتا ہے اور اب آپ بھی مجھے جاننیں لگیں گی تو جلد مشہور کے ساتھ معروف بھی ہو جاوں گی

اور بے بیاں کیسی ہیں؟؟؟

شمشاد — اپریل 24، 2008 7:12 شام
مشہور ہستی تھی کیا مطلب؟ اب نہیں ہیں کیا؟
damsel — اپریل 24، 2008 7:36 شام
مشہور ہستی تھی کیا مطلب؟ اب نہیں ہیں کیا؟
مشہور تھی اب مشہور و معروف ہوں

شمشاد — اپریل 24، 2008 8:08 شام
مشہور و معروف کے بعد پتہ ہے ناں کیا ہوتا ہے؟
ظفری — اپریل 25، 2008 7:49 صبح
عندلیب صاحبہ ۔۔۔ اردو محفل پر بہت بہت خوش آمدید ۔ امید ہے محفل کیساتھ سارے دوست بھی پسند آئیں گے ۔
damsel — اپریل 25، 2008 1:10 شام
مشہور و معروف کے بعد پتہ ہے ناں کیا ہوتا ہے؟
نہیں شمشاد بھائی کیا ہوتا ہے؟



پپو — اپریل 27، 2008 3:53 شام
وہی ہوتا ہے جو منظور خدا ہوتا ہے
شمشاد — اپریل 27، 2008 5:18 شام
سلام وعلیکم
اردو مجلس کے ایک ممبر کی دعوت پر یہاں بھی آنا ہوا۔
ہمارا تعلق حیدراباد، انڈیا سے ہے
کچھ عرصہ سے سعودی عرب میں قیام ہے
امید کرتی ہوں کہ اپ تمام کے ساتھ بھی اچھا وقت گزرے گا، شکریہ۔
آپ نے بتایا ہی نہیں کہ اردو مجلس کے وہ کون سے رکن ہیں جن کی دعوت پر آپ یہاں آئیں؟
سارہ خان — اپریل 29، 2008 11:18 صبح
خوش آمدید عندلیب ۔۔۔
