نیز پاکستان کے مختلف علاقوں میں کھانے کے حوالے سے، اگر ہو سکے تو، کچھ تجربات اور مشاہدات شیئر کریں۔
یہ تو طویل جواب کا متقاضی ہے۔ اللہ کا کرم ہے کہ گھومنے پھرنے کی بدولت بہت سی جگہوں کے بہترین اور مشہور کھانے وغیرہ ٹرائے کرنے کا موقع ملتا رہتا ہے۔
ابھی جو ذہن میں آ رہے ہیں، ان میں سے کچھ
لالہ موسیٰ کی مشہور میاں جی کی دال
حیدرآباد کی بمبئے بیکرز کے کیک
کراچی کی زاہد نہاری (اس سے آپ کا ایک شعر بھی یاد آتا ہے)، kaybees کی آئسکریم ، سٹوڈنٹ بریانی وغیرہ
نتھیاگلی کے تاج محل ریسٹورنٹ کا چکن پٹاخہ
ساہیوال کی بلبل کڑاہی 😂
گجرات کے شاہی گول گپے
اوکاڑہ کے دہلی بیکرز کے سموسے
گوجرانوالا سے شہباز تکہ شاپ
راولپنڈی کی مجید نہاری (کہ صبح چار بجے تک ختم ہو چکی ہوتی ہے..ذاتی تجربہ)، گراٹو جلیبی، تہذیب بیکرز کا پیزا و دیگر اشیاء
قلندرآباد مانسہرہ کے چپل کباب
لاہور کی وارث نہاری، وقاص بریانی، محمدی نہاری، بشیر دارالماہی وغیرہ
ملتان سے حافظ و ریواڑی کا سوہن حلوہ، نمکین مٹن کڑاہی وغیرہ
(فہرست تو تابخاکِ کاشغر وغیرہ ہے)۔