جیسا کہ چینی سنچوان اور سربیین کھانے آپ کومصالہاتی قرابت داری کی وجہ سے بھائے ، تو جاپانی ریستوران میں کھانا ایسا ہی ہے جیسے کسی کافر کو جبرا کلمہ پڑھوانا۔
اللہ کا شکر ہے کہ کم سونے کی وجہ سے وقت میں کافی برکت میسر ہے۔ اس کا فائدہ سیر و تفریح کے دوران بھی ہو جاتا ہے کہ کافی دفعہ بہت کم وقت میں اچھا خاصا ٹور پیکج لگانے میں کامیاب رہے۔
یہ تو طویل جواب کا متقاضی ہے۔ اللہ کا کرم ہے کہ گھومنے پھرنے کی بدولت بہت سی جگہوں کے بہترین اور مشہور کھانے وغیرہ ٹرائے کرنے کا موقع ملتا رہتا ہے۔
ابھی جو ذہن میں آ رہے ہیں، ان میں سے کچھ
لالہ موسیٰ کی مشہور میاں جی کی دال
حیدرآباد کی بمبئے بیکرز کے کیک
کراچی کی زاہد نہاری (اس سے آپ کا ایک شعر بھی یاد آتا ہے)، kaybees کی آئسکریم ، سٹوڈنٹ بریانی وغیرہ
نتھیاگلی کے تاج محل ریسٹورنٹ کا چکن پٹاخہ
ساہیوال کی بلبل کڑاہی 😂
گجرات کے شاہی گول گپے
اوکاڑہ کے دہلی بیکرز کے سموسے
گوجرانوالا سے شہباز تکہ شاپ
راولپنڈی کی مجید نہاری (کہ صبح چار بجے تک ختم ہو چکی ہوتی ہے..ذاتی تجربہ)، گراٹو جلیبی، تہذیب بیکرز کا پیزا و دیگر اشیاء
قلندرآباد مانسہرہ کے چپل کباب
لاہور کی وارث نہاری، وقاص بریانی، محمدی نہاری، بشیر دارالماہی وغیرہ
ملتان سے حافظ و ریواڑی کا سوہن حلوہ، نمکین مٹن کڑاہی وغیرہ
(فہرست تو تابخاکِ کاشغر وغیرہ ہے)۔
نوٹ کر لیا۔ دوبارہ کبھی ساؤتھ کو چکرائے تو زیارت ضرور کریں گے۔
اقبال سویٹس کی زیارت شاید کر چکے ہیں، اگر یہ میکڈونلڈ سے کچھ بعد آنے والے چوک معہ ٹریفک سگنل کے پاس کہیں ہے تو۔
نوٹ کر لیا۔ دوبارہ کبھی ساؤتھ کو چکرائے تو زیارت ضرور کریں گے۔
اقبال سویٹس کی زیارت شاید کر چکے ہیں، اگر یہ میکڈونلڈ سے کچھ بعد آنے والے چوک معہ ٹریفک سگنل کے پاس کہیں ہے تو۔
آپ نے کیا رمضان میں سیاحتا؟
یا مرن بھرت رکھ کے سیر کا قصد کیا!!
مریم افتخار — مئی 23، 2025 8:17 صبح
یہ آپ کے انٹرویو والی لڑی ہے مگر پھر بھی بتاتی چلوں کہ میں اپنے گھر سے ٹیلر کی طرف جانے کے لیے نکلتی ہوں تو اپنے ہی گیٹ سے بائیں مڑ جاتی ہوں اور پیچھے سے آواز آتی ہے کہ دائیں مڑنا تھا!
مزید یہ بھی بتاتی چلوں کہ میں نے گھر والوں کو کہہ رکھا ہے کہ مجھے دنیا میں سب سے زیادہ راستے برمنگھم کے آتے ہیں کیونکہ وہاں میں نے خود جانا ہوتا تھا اور گم جانے پر بیک اپ نہ ہونے کی فکر بھی ہوتی تھی۔اور گھر والے کہتے ہیں کہ تہانوں اوتھے ای چھڈ آئیے وغیرہ؟کیونکہ مجھے اپنے ہوم ٹاون کے راستے بھی نہیں آتے جہاں عمریں گزار دیں ۔