"ٹکٹ منگاؤ میں پِنڈی جاؤاں" یہ ڈآئلاگ کس پاکستانی ڈرامے میں ہے؟
"ٹکٹ منگاؤ میں پِنڈی جاؤاں" یہ ڈآئلاگ کس پاکستانی ڈرامے میں ہے؟
اس انٹرویو کا شدت سے انتظار تھا۔
آؤٹ آف دی باکس سوچنے والے لوگ اچھے لگتے ہیں۔ اسی طرح کسی بھی شعبے کے ماہر یا جنونی قسم کے شوقین لوگ بہت پسند ہیں۔
یقیناََ چہرے پہ۔
بدلے میں ہم تو خوش ہی ہوتے ہیں، کچھ تنہائی پسند عادت کی وجہ سے۔ اس سے اچھی بات کیا ہو گی کہ کوئی اگنور ہی کر دے۔ویسے کسی دور میں ہم بھی جوابی ردِ عمل کے طور پہ اگنور یا ناپسندیدگی کا تاثر دیا کرتے تھے، لیکن کچھ عرصے سے ذہنی کایاپلٹ کے نتیجے میں ہم ہر طرح کا رویہ برداشت کر لیتے ہیں۔
مشکل ہے۔
یہی وجہ تو نہیں تصویر نہ لگانے کی؟
چنگا پھڑیا جے۔
میرے خیال میں نہیں۔
کافی دفعہ اونچی آواز میں ہنسنے کی حرکت سرزد ہو چکی ہے۔
عموماً خاموش ہی۔
تکلیف تو یقیناً پہنچتی ہے۔ کافی حد تک۔
چکن بریانی اور نہاری
میٹھے کا تو بہت شوقین ہوں۔
بارش کا موسم۔ اس کے بعد سردیوں کا۔
ٹیولپ۔ شاید اسی کو گلِ لالہ بھی کہتے ہیں۔
رات کا وقت۔
کینیڈا یا نیوزی لینڈ۔
میرا چہرہ دیکھ کر آپ میرے متعلق کچھ بتائیں
ٹکٹ کٹاؤ، لین بناؤ تو سنا تھا۔ اس والے ڈائیلاگ کی زیارت یا سماعت سے ہنوز محروم ہی ہیں۔
اینی ٹائم جناب۔
وہ فلمی سا ڈائیلاگ ہوتا ہےکہ۔۔۔۔ بس پتا ہی نہیں چلا کہ کب پیار ہو گیا۔
سیاحت کا پہلا سفر تو وادیء کاغان کا کیا تھا۔ اور پہلے ہی دن شوگران جانے کے لئے کیوائی سے ٹریک کر کے شوگران جانے کی کوشش میں ابتداً تو طبیعت ہی صاف ہو گئی۔ بڑی مشکل سے ایک مقامی بچے کو گائیڈ بنا کر شوگران پہنچے۔
پہاڑوں کی کشش کبھی ختم نہیں ہو سکتی۔ سو سفر کی خواہش بھی کبھی کم نہیں ہوئی۔
خواہش تو بہت ہے کہ کسی پہاڑی علاقے جیسے مری یا ایبٹ آباد میں مستقل ڈیرہ جمایا جائے۔ تاہم یقیناً یہ رومانوی خیال ہی رہے شاید۔
مینگورہ کے فضاگھٹ پارک کی بابت بہت سنا تھا۔ جا کے دیکھا تو ایک بہت چھوٹا سا پارک دکھائی دیا۔ شدید مایوسی ہوئی۔
گھر کی مرغی دال برابر
ارے واہ، زبردست کب تک امید رکھیں جی؟ یہ چکر بھی "کرتے ہیں کچھ" والا تو نہیں ہے؟
ارے فکر نہ کیجئے بھائی۔ ہم جب بھی اٹک جانے کا قصد کرتے ہیں تو اٹک ہی جاتے ہیں۔
گنج ہائے گراں مایہ کیا کئے، وغیرہ بھی۔
مکالمے میں بتائیں گے ضرور۔
اگر فیس نہ لیتے ہوں تو ہمیں بھی بتانا، چہرہ تو یاد ہوگا