انٹرویویاز بھائی کا انٹرویو

یاز — جون 14، 2025 7:36 شام
ایشیز 2005 کی طرز کی پانچ سیریز بتائیں۔
دو یا تین ٹیسٹ والی کئی دلچسپ سیریز موجود ہیں، تاہم ان کو پانچ ٹیسٹ کی سیریز سے تقابل کرنا کچھ زیادتی ہو گی۔ بہرحال کچھ کوشش کرتے ہیں (جتنی یاد رہ گئیں).
1) ایشیز سیریز 2023
2) انگلینڈ بمقابلہ نیوزی لینڈ جون 2022. جس میں بیئرسٹو اینڈ کمپنی نے باز بال کا نام بلند کیا۔
3) پاکستان بمقابلہ انگلینڈ 2016
4) ایشیز 2019
5) سری لنکا بمقابلہ جنوبی افریقہ 2019
اس کے علاوہ بھارت آسٹریلیا اور بھارت انگلینڈ والی دو یا تین سیریز بھی زبردست تھیں۔
یاز — جون 14، 2025 7:41 شام
ایک سوال: کیا آپ اے آر رحمٰن فین ہو؟ اگر ہاں تو پسندیدہ گیت، البم یا کمپوزیشن وغیرہ
اے آر رحمان یقیناً ایک عمدہ موسیقار ہے۔ تاہم میں کافی عرصے سے ہندی فلموں یا میوزک کو بہت زیادہ فالو نہیں کر رہا تو شاید بہتر ان پٹ نہ دے پاؤں ۔ جتنی یاد ہیں، ان میں فلم "دل سے" کے گانے بہترین تھے۔ اس کے علاوہ ساتھیا، گجنی وغیرہ بھی
سیما علی — جون 14، 2025 9:02 شام
اینٹ کا جواب اینٹ سے دینا ہمیں پسند نہیں
اللہ آپکو ہمیشہ ایسا ہی رکھے ۔۔۔
مریم افتخار — جون 14، 2025 9:02 شام
اللہ آپکو ہمیشہ ایسا ہی رکھے ۔۔۔
لیکن یہ تو پتھر سے دیتے ہیں۔۔۔
سیما علی — جون 14، 2025 9:04 شام
لیکن یہ تو پتھر سے دیتے ہیں۔۔۔
اینٹ سے تو نہیں دیتے
ورنہُ پھینکا جو اُس نے پھول تو گملہ بھی ساتھ تھا
🤓
یاز — جون 14، 2025 9:06 شام
لیکن یہ تو پتھر سے دیتے ہیں۔۔۔
سنگِ مرمر سے!!
یاز — جون 14، 2025 9:12 شام
اللہ آپکو ہمیشہ ایسا ہی رکھے ۔۔۔
آمین اور بہت نوازش سیما جی۔
سیما علی — جون 14، 2025 9:15 شام
سنگِ ستم سے کوئی بھی شیشہ نہیں بچا
محفوظ وہ رہا جو دریچہ نہیں بچا
ظہیراحمدظہیر
مریم افتخار — جون 14، 2025 9:21 شام
انہی پتھروں سے بھِڑ کر اگر آ سکو تو آؤ!!
یاز — جون 14، 2025 9:26 شام
سنگِ ستم سے کوئی بھی شیشہ نہیں بچا
محفوظ وہ رہا جو دریچہ نہیں بچا
ظہیراحمدظہیر
پتھروں سے کب تلک باندھے گی امید وفا
زندگی دیکھے گی کب تک جاگتی آنکھوں سے خواب
عبداللہ محمد — جون 15، 2025 6:32 صبح
میری ون ڈے الیون ممکنہ طور پہ یوں ہو سکتی ہے۔ بہت مشکل ہے ویسے اس میں لیجنڈز کی شارٹ لسٹنگ کرنا۔ چار چار الیونز بآسانی بنائی جا سکتی ہیں۔
  1. سنتھ جے سوریا
  2. ایڈم گلکریسٹ
  3. جیک کیلس
  4. سچن ٹنڈولکر
  5. برائن لارا
  6. مائیکل بیون
  7. ارجنا راناٹنگا (کپتان)
  8. وسیم اکرم
  9. چمندا واس
  10. ثقلین مشتاق
  11. گلین میکگرا

اور ٹیسٹ الیون
  1. میتھیو ہیڈن
  2. جسٹن لینگر
  3. رکی پونٹنگ
  4. سچن ٹنڈولکر
  5. سٹیو واہ (کپتان)
  6. شیونرائن چندرپال
  7. ایڈم گلکریسٹ
  8. شین وارن
  9. وقار یونس
  10. مرلی دھرن
  11. گلین میکگرا
سوچ کے ہنسی اور رونا آ رہا ہے کہ اس الیون میں برائن لارا، راہول ڈراوڈ، جیک کیلس، مہیلا جے ورھنے، محمد یوسف، اینڈی فلاور، اروندا ڈی سلوا، ہشان تلکا رتنے، ایلن ڈونلڈ، چمندا واس، انیل کمبلے، وسیم اکرم وغیرہ شامل ہی نہیں ہیں۔

ان ناموں کو تازہ کریں
یاز — جون 15، 2025 12:28 شام
دن بھر یہ ہفتے بھر میں کون سی ایکٹوٹیز ایسی ہوں جن کا انتظار رہتا ہے اور جن کو کر کے لگتا ہے کہ میں اسی کے لیے بنا ہوں، باقی کام اضافی ہیں!!
تمام دن میں دو مختلف قسم کی ایکٹویٹیز ہوتی ہیں اور دونوں کا ہی اپنا لطف اور انتظار کہہ سکتے ہیں۔
ایک تو شام اور رات کو فیملی ٹائم۔ کوشش ہوتی ہے کہ چاہے مختصر سا ہی سہی، لیکن گھر سے باہر ایک آدھ چکر لگایا جائے۔
دوسرا رات گیارہ بجے کے بعد جب سب محوِ خواب ہو چکتے ہیں اور مکمل خموشی طاری ہوتی ہے۔ ایسے میں اپنی تادیر جاگنے کی عادت (یا بیماری کہہ لیں) کی وجہ سے دستیاب وقت میں مختلف ایکٹیوٹیز جیسے کوئی فلم، سیزن، کتاب یا انٹرنیٹ سرفنگ وغیرہ کرنا۔
اے خان — جون 15، 2025 12:35 شام
تمام دن میں دو مختلف قسم کی ایکٹویٹیز ہوتی ہیں اور دونوں کا ہی اپنا لطف اور انتظار کہہ سکتے ہیں۔
ایک تو شام اور رات کو فیملی ٹائم۔ کوشش ہوتی ہے کہ چاہے مختصر سا ہی سہی، لیکن گھر سے باہر ایک آدھ چکر لگایا جائے۔
دوسرا رات گیارہ بجے کے بعد جب سب محوِ خواب ہو چکتے ہیں اور مکمل خموشی طاری ہوتی ہے۔ ایسے میں اپنی تادیر جاگنے کی عادت (یا بیماری کہہ لیں) کی وجہ سے دستیاب وقت میں مختلف ایکٹیوٹیز جیسے کوئی فلم، سیزن، کتاب یا انٹرنیٹ سرفنگ وغیرہ کرنا۔
عشق کے دکھ جھیل کے اب پھرتے ہو اکیلے
😂
اے خان — جون 15، 2025 12:35 شام
یاز بھائی
اے خان — جون 15، 2025 12:37 شام
بار دگر خوش آمدید!
آپ کو دیکھ کے بھی ہم سب خوش ہو رہے ہیں ۔ کہاں گئے تھے!
ایسے موقع پر ووٹ کی بات بھی سامنے رکھتے ہیں
مریم افتخار — جون 15، 2025 12:47 شام
ایسے موقع پر ووٹ کی بات بھی سامنے رکھتے ہیں
مشیر خاص اسی لیے ہیں۔ 😂
اکمل زیدی صاحب ووٹ کو عزت بھی دیں پلیز!
یاز — جون 15، 2025 1:11 شام
ان ناموں کو تازہ کریں
تازہ کردہ ون ڈے الیون
1) روہیت شرما
2) کرس گیل / جے سوریا
3) کمارا سنگاکارا
4) ویرات کوہلی / ٹنڈولکر
5) اے بی ڈویلیئرز / لارا
6) مائیکل بیون / رانا ٹنگا
7) یوراج سنگھ/ شکیب الحسن / بین سٹوکس
8) وسیم اکرم
9) ثقلین مشتاق
10) گلین میکگرا/ چمندا واس
11) جسپریت بمراہ
یاز — جون 15، 2025 1:22 شام
ان ناموں کو تازہ کریں
تازہ کردہ ٹیسٹ الیون
1) میتھیو ہیڈن
2) جسٹن لینگر / سہواگ / ایلسٹر کک
3) کماراسنگاکارا
4) سٹیون سمتھ
5) جو روٹ / برائن لارا / سٹیو واہ / ولیمسن
6) بین سٹوکس / چندرپال
7) ایڈم گلکریسٹ
8) مرلی دھرن / شین وارن
9) میکگرا
10) جیمز اینڈرسن
11) جسپریت بمراہ
یاز — جون 15، 2025 1:22 شام
کیا ہوا جناب؟
یاز — جون 15، 2025 1:29 شام
عشق کے دکھ جھیل کے اب پھرتے ہو اکیلے
😂
قرار و خواب زحافظ طمع مدار اے دوست
قرار چیست صبوری کدام و خواب کجا
(اے دوست! حافظ سے سکون اور نیند کی توقع نہ رکھ
سکون کیا ہوتا ہے، صبر کیا ہے، نیند کہاں ہے)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DB%8C%D8%A7%D8%B2-%D8%A8%DA%BE%D8%A7%D8%A6%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%86%D9%B9%D8%B1%D9%88%DB%8C%D9%88.101653/page-56