Hello

ارم — نومبر 26، 2008 4:56 صبح
Hello,
i am Erum , please some one tell me , how can i write urdu and gain information.
ابن سعید — نومبر 26، 2008 5:00 صبح
ارم بیٹا سلام مسنون!
محفل میں آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ آپ اودو ٹائپ کرنے کے لئے اس پیغام کے نیچے موجود سبز خانے میں کچھ بھی ٹائپ کرنے کی کوشش کریں۔ ان شاء اللہ سب کچھ از خود سمجھ میں آ جائے گا۔ اور ہاں اتنا اشارہ دے دیتا ہوں کہ یہاں فونیٹک کی بورڈ‌لے آؤٹ مستعمل ہے۔ مزید مسئلہ ہے تو بتائیں، ہم آپ کو اس کا باقاعدہ ٹیوٹوریل فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔
اگر نیچے کا خانہ سبز کے بجائے سفید ہے تو آپ کے براؤزر میں جاوا اسکرپٹ غیر فعال ہو سکتا ہے۔ اسے فعال کر لیں۔
طالوت — نومبر 26، 2008 5:01 صبح
خوش آمدید !
بڑا آسان ہے ارم ، اے پریس کرنے سے (ا) بی پریس کرنے سے (ب) ۔۔۔۔ اگر آپ اردو اچھی طرح جانتی ہیں تو میسیج باکس میں تمام کییز دبائیں الفاظ ظاہر ہوتے جائیں گے ۔۔ تاہم کوئی آسان اور درست طریقہ کوئی ماہر ہی بتا سکیں گے ۔۔
وسلام
ارم — نومبر 26، 2008 5:11 صبح
مین کو شس کر تی ہون
ابن سعید — نومبر 26، 2008 5:24 صبح
بہت خوب بیٹا۔
Shift + N سے نون غنہ لکھیئے۔ اور اگر اردو لکھتے ہوئے درمیان میں انگلش لکھنے کی ضرورت محسوس ہو تو Ctrl + Space دبا کر اردو اور انگلش میں سوئچنگ کر سکتی ہیں۔ ایسا کرنے پر بیک گراؤنڈ کا رنگ بھی تبدیل ہوگا جس سے آپ کو یہ اندازہ ہو جائے گا کہ آپ انگلش موڈ مین ہیں یا اردو۔
ابن سعید — نومبر 26، 2008 5:24 صبح
اپنے بارے مین محفلین کو کچھ اور بتائیے۔
ارم — نومبر 26، 2008 5:29 صبح
ارم نام ھے کراچی سے ھوں بی اے کر رھی ھوں
عمار ابن ضیا — نومبر 26، 2008 5:37 صبح
welcome_mat.jpg

اردو محفل پر خوش آمدید ارم۔ امید ہے کہ آپ کا وقت یہاں بہت اچھا اور یادگار گزرے گا۔ کسی قسم کی مشکل میں بلاجھجک پوچھ سکتی ہیں۔
عمار ابن ضیا — نومبر 26، 2008 5:38 صبح
رہی اور "ہوں" میں شوشے والا "ہ" لکھنے کے لیے O کی key دبائیں۔
ارم — نومبر 26، 2008 5:39 صبح
شکریھ عمار
ارم — نومبر 26، 2008 5:48 صبح
شکریہ ، ایسے ہی لکھنا تہھا نا
محمد وارث — نومبر 26، 2008 6:07 صبح
اردو محفل پر خوش آمدید ارم!
عمار ابن ضیا — نومبر 26، 2008 6:10 صبح
شکریہ ، ایسے ہی لکھنا تہھا نا

جی ہاں۔۔۔ بالکل۔۔۔ میں پہلے کہنے ہی والا تھا لیکن سوچا کہ ابھی آپ کو خود ہی پتا چل جائے گا۔ :) اتنا مشکل نہیں ہے اردو لکھنا۔۔۔ ایک آدھ دن میں ہی آپ پرفیکٹ ہوجائیں گی۔ ان شاء اللہ
ملائکہ — نومبر 26، 2008 6:27 صبح
خوش آمدید ارم امید ہے آپکا وقت یہاں اچھا گزرے گا:):)
فہیم — نومبر 26، 2008 6:40 صبح
خوش آمدید ارم
امید ہے کہ آپ کا وقت یہاں اچھا گزرے گا۔
ایک ارم میرے اسکول کے زمانے میں میری کلاس فیلو بھی تھی۔
کہیں آپ وہی تو نہیں:)
ارم — نومبر 26، 2008 7:17 صبح
یہ نام کہیں سنا سنا لگتا ہے فہیم
ہاں یاد ایا امین فہیم
طالوت — نومبر 26، 2008 7:29 صبح
قہقہ !
وسلام
زین — نومبر 26، 2008 7:39 صبح
محفل میں‌خوش آمدید
امید ہے اچھا وقت گزرے گا
صبح ناشتے میں‌کیا کھایا ہے جو قہقے لگارہے ہو؟
شمشاد — نومبر 26، 2008 8:15 صبح
ارم اردو محفل میں خوش آمدید۔
آپ تو چند مراسلات کے بعد ہی اچھی اردو لکھنے لگ گئی ہیں۔
فہیم — نومبر 26، 2008 8:16 صبح
یہ نام کہیں سنا سنا لگتا ہے فہیم
ہاں یاد ایا امین فہیم

فہیم تک تو ٹھیک ہے
لیکن امین:confused:
سوچ رہاں ہوں کہیں‌ آپ کا سامنا عزیز امین سے نہ ہوجائے:rolleyes:
صفحات: 1 2 3

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/hello.16891/