New Member

شمشاد — دسمبر 23، 2005 2:54 شام
I'm a new member of this forum. Can't write in urdu for the time being. Please take me around and show me whats going on here. Many thanks.
نبیل — دسمبر 23، 2005 3:05 شام
شمشاد، السلام علیکم اور خوش آمدید۔ آپ کے اردو نہ لکھنے کی وجہ سمجھ نہیں آئی۔ کیا اس فورم کا ویب پیڈ مسئلہ دے رہا ہے؟ یا اردو ٹائپنگ کی پریکٹس نہیں ہے آپ کو؟ اگر ایسی بات ہے تو میں آپ کو یہاں استعمال ہونے والے صوتی (phonetic) کی بورڈ کی کی میپنگز کے متعلق بتا دوں گا۔ یہ نئے ٹائپ کرنے والوں کے لیے سیکھنے میں کافی آسان ہے۔
الف نظامی — دسمبر 23، 2005 5:45 شام
شمشاد اردو محفل پہ خوش آمدید۔
شمشاد — دسمبر 23، 2005 8:04 شام
السلام علیکم
نبیل بھائی پہلی کوشش تو ایسی ہی ھو گی ناں
اور راجہ صاحب آپ کا بھی بہت بہت شکریہ
افتخار راجہ — دسمبر 23، 2005 10:43 شام
شمشاد آپ کو محفل میں خوش آمدید
امید ہے کہ آپ کی شمولیت محفل کی رونقوں میں ایک خوب اضافہ ہوگا، حظ اٹھائے دوستوں کی اردو دانی کا۔
شمشاد — دسمبر 23، 2005 11:47 شام
افتخار راجہ نے کہا:
شمشاد آپ کو محفل میں خوش آمدید
امید ہے کہ آپ کی شمولیت محفل کی رونقوں میں ایک خوب اضافہ ہوگا، حظ اٹھائے دوستوں کی اردو دانی کا۔

افتخار صاحب میری بھی یہی کوشش ہو گی کہ میری وجہ سے دوسرے بھی مایوس نہ ہوں۔
افتخار راجہ — دسمبر 24، 2005 12:43 صبح
شمشاد مایوس کسی کو کیا ہونا ہے بس آتے جاتے رہئے اور مددکیجئے دوسروں کی اچھا وقت گزارنے میں، اللہ آپ کو بھی آسانی عطافرمائے گا
شیخو — دسمبر 24، 2005 11:02 صبح
آداب جناب شمشاد صاحب
ہماری طرف سے آپ کو ڈھیر ساری خوش آمدید۔ہمیں امید ہے کہ آپ کا آنا ہم سب کے لئے مبارک ہو گا :twisted:
شمشاد — دسمبر 24، 2005 1:26 شام
شیخو نے کہا:
آداب جناب شمشاد صاحب
ہماری طرف سے آپ کو ڈھیر ساری خوش آمدید۔ہمیں امید ہے کہ آپ کا آنا ہم سب کے لئے مبارک ہو گا :twisted:

تسلیم جناب شیخو صاحب
خوش آمدید کہنے کا شکریہ ۔ امید ہے اچھی گزرے گی ۔
شمشاد — دسمبر 24، 2005 1:32 شام
افتخار راجہ نے کہا:
شمشاد مایوس کسی کو کیا ہونا ہے بس آتے جاتے رہئے اور مددکیجئے دوسروں کی اچھا وقت گزارنے میں، اللہ آپ کو بھی آسانی عطافرمائے گا

انشا اللہ کوشش کروں گا کہ دوسروں کے کام آوں۔
جہانزیب — دسمبر 24، 2005 8:34 شام
شمشاد محفل میں خوش آمدید
شمشاد — دسمبر 24، 2005 10:35 شام
شکریہ جناب جہانزیب صاحب
افتخار راجہ — دسمبر 24، 2005 11:45 شام
اچھا جی آمد کی تقریب جاری ہے؟
شمشاد — دسمبر 25، 2005 6:51 صبح
افتخار راجہ نے کہا:
اچھا جی آمد کی تقریب جاری ہے؟

جی بالکل جاری ہے اور رہنی بھی چاہیے ممبران کی حوصلہ افزائی کے لیئے ۔
افتخار راجہ — دسمبر 25، 2005 11:51 شام
جی بلکل جاری رہنی چاہئے، تو پھر مجھے کیوں ویلکم کرنا چھوڑ دیا ہے سب نے۔ ورنہ تو اب تک اچھی خاصی [link=http://urduonline.blogspot.com/2005/11/blog-post.html:0f54dbdf5a]ویلکم[/link:0f54dbdf5a] اکٹھی ہوجاتی۔
افتخار راجہ — جنوری 22، 2006 7:56 شام
اسلامُ علیکم، تعارف کے سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے ان سولات کے جوبات دیں، اگر کوئی سوال آپ کے مزاج کے خلاف ہوتو اسکا گول مول جواب دیا جاتا۔
مقصد: ان سوالات کا مقصدآپ کا وقت ضائع کرنا ہے، اگر آپ سے پڑھنے والے کے چہرہ پر ایک مسکراہٹ آجائے تو اسے آپکا مشکور ہونا چاہئے۔ تحریری طور پر۔ :mogambo:
سوالات:
11-آپ کیوں زندہ ہیں؟
12-اور کب تک؟
13-آپ کا خیال میں بھاگتے چور کی لنگوٹی کیا کام آ سکتی ہے؟
14-طوطا چشم اور یک چشمِ گُل میں کیا فرق ہے؟
13-لاہور اگرپنجاب میں نہ ہوتا تو کہاں ہوتا؟
14 -فال نکالنے کو طوطے کا ہونا کیوں ضروری ہے؟
15- آپ نے کبھی آبیل میجھے مار پر عمل کیا ہے؟ کیا نتیجہ نکلا؟
16- آخری کتاب کب کونسی پڑھی تھی اور کیوں؟
17۔ “لا علمی ہزار نعمت ہے“ 3 وجوہات بیان کرو؟
18۔ اگر آپ کو ملک کا صدر بنا دیا جائے تو پہلا کام کیا کریں گے؟
19۔ نا پسندیدہ کتاب کا نام بتائیں اور وجہ بھی بیان کریں؟
20۔ آپ کی 1 کروڑ ڈالر کی لاٹری نکل آئی ہے؟ مجھے کتنے پیسے دیں گے اور کیوں؟
جوابات پڑھنے والے پر دو مزید سوالات کرنا لازم ہے۔ لگ پتا جائے گا
زین — نومبر 26، 2008 10:21 شام
I'm a new member of this forum. Can't write in urdu for the time being. Please take me around and show me whats going on here. Many thanks.

شمشاد بابا ! محفل میں خوش آمدید
:laugh::laugh::laugh::laugh::laugh::laugh::laugh:
ابھی تک اردو ٹائپنگ سیکھی نہیں‌:mad:
جہانزیب — نومبر 26، 2008 10:23 شام
:lol::lol:
زین — نومبر 26، 2008 10:26 شام
آپ کو کیوں ہنسی آرہی ہے جہانزیب بھائی؟؟؟؟؟؟؟؟؟
فہیم — نومبر 26، 2008 10:28 شام
ارے یہ دھاگہ کیوں‌ برباد کیا جارہا ہے۔
بھئی یہ میری فرمائش پر لایا گیا تھا۔
اور ابھی اس کی مزید پوسٹس کی تلاش جاری ہے۔
کہیں ایسا نہ ہو کہ ان پوسٹس کی وجہ سے پرانی پوسٹس مل نہ سکیں
صفحات: 1 2 3

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/new-member.751/