ماہی احمد — جون 30، 2016 12:29 شام
ﮨﺮ ﺑﺎﺭ ﺳﺎﻻﺭ ﮐﻮ ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ داخل ﮨﻮﺗﮯ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﺮ
ﻭﮦ ﺑﮯ ﺣﺪ ﺧﻮﺷﯽ ﺳﮯ ﮨﺎﺗﮫ ﭘﺎﺅﮞ مارتا . . . . ﺳﺎﻻ . . . . ﺳﺎﻻ
چلاتے ﮨﻮﺋﮯ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺟﺎﻧﮯ ﮐﯽ ﮐﻮﺷﺶ ﮐﺮﺗﺎ ﺗﮭﺎ
. . . ﯾﮧ ﭘﮩﻼ ﻟﻔﻆ تها جو ﺍﺱ ﻧﮯ ﺑﻮﻟﻨﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﯿﺎ ﺗﮭﺎ . . .
." ﺑﯿﭩﺎ ﺑﺎﺑﺎ "ﭘﮩﻠﯽ ﺑﺎﺭ ﺳﺎﻻﺭ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﻭﮦ ﻟﻔﻂ ﺳﻦ ﮐﺮ
ﮨﻨﺴﯽ ﺳﮯ ﺑﮯ حال ﮨﻮﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﺎ وجود ﺍﻣﺎﻣﮧ ﻧﮯ ﺍﺱ ﻟﻔﻆ ﮐﻮ ﺑﺪﻟﻨﮯ ﮐﯽ ﮐﻮﺷﺶ ﮐﯽ ﺗﮭﯽ
. . .ﺑﺎ . . . . ﺑﺎ . . . ." ﺳﺎ . . . . ﻻ " . . . .
حمین ﻧﮯ ﻣﺎﮞ ﮐﯽ ﻣﺤﻨﺖ ﭘﺮ ﭘﺎﻧﯽ پهیرتے هوئے
وہی ﻟﻔﻆ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﯿﺎ ﺟﻮ ﻭﮦ ﺳﺎﻻﺭ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﻣﺎﮞ ﮐﻮ ﭘﮑﺎﺭﺗﮯ ﺳﻨﺘﺎ ﺗﮭﺎ
. . . ." ﺗﻢ ﺍﺳﮯ ﺑﺎﺑﺎ ﻣﺖ ﺳﮑﮭﺎﺅ ﺻﺮﻑ "ر" ﻟﮕﻮﺍ ﺩﻭ
ﻣﯿﺮﮮ ﻧﺎﻡ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ...
.. ﯾﮧ ﺑﮭﯽ ﻏﻨﯿﻤﺖ ﮨﻮ ﮔﺎ ﻣﯿﺮﺍ ﻟﯿﮯ
....
ﺁﺏِ ﺣﯿﺎﺕ
عمیرہ احمد
لاریب مرزا — جون 30، 2016 12:34 شام
یہ "پیرِ کامل" کا دوسرا حصہ ہے؟؟

محمد خرم یاسین — جون 30، 2016 12:36 شام
متن پڑھتے ہوئے تو میں پریشان ہی گیا تھا کہ محمد حسین آزاد صاحب کی "آبِ حیات"میں یہ ترمیم کس نے کر دی۔ آخر پر مصنفہ کانام پڑھ کر سکھ کا سانس لیاکہ یہ عمیرہ صاحبہ کا کارنامہ ہے۔
ماہی احمد — جون 30، 2016 12:45 شام
یہ "پیرِ کامل" کا دوسرا حصہ ہے؟؟
ہاں جی

آپ پڑھتی ہیں ناولز؟
فرقان احمد — جون 30، 2016 12:51 شام
ماہی احمد عمدہ شراکت ہے، سلامت رہیں!
محمد خرم یاسین — جون 30، 2016 12:53 شام
لاریب مرزا عمدہ شراکت ہے، سلامت رہیں!
میرے خیال میں یہ ام فاطمہ صاحبہ کی شراکت ہے

فرقان احمد — جون 30، 2016 12:58 شام
میرے خیال میں یہ ام فاطمہ صاحبہ کی شراکت ہے
واقعی، آپ درست فرما رہے ہیں۔ دراصل کچھ مکسنگ ہو گئی۔ یا روزہ لگ گیا،
ماہی احمد معذرت قبول فرمائیے۔ تدوین کر دی گئی ہے مراسلے میں۔
محمد خرم یاسین توجہ دلانے پر آپ کا شکریہ!
لاریب مرزا — جون 30، 2016 1:06 شام
چند ہی ناول ایسے ہیں جو ہم نے پڑھے ہیں۔ پیرِ کامل بھی ان میں سے ایک ہے۔

ماہی احمد — جون 30، 2016 1:16 شام
چند ہی ناول ایسے ہیں جو ہم نے پڑھے ہیں۔ پیرِ کامل بھی ان میں سے ایک ہے۔
دھوم تو بہت ہے آب حیات کی، مگر میں نے ابھی پڑھا نہیں، مکمل ہو جائے پھر ایک ہی بار پڑھوں گی.

لاریب مرزا — جون 30، 2016 1:18 شام
اچھا!! یعنی ابھی سلسلہ وار چل رہا ہے۔ پیرِکامل تو زبردست تھا، یہ بھی اچھا ہو گا۔
تجمل حسین — جون 30، 2016 1:41 شام
دھوم تو بہت ہے آب حیات کی، مگر میں نے ابھی پڑھا نہیں، مکمل ہو جائے پھر ایک ہی بار پڑھوں گی.
یہی حال ادھر ہے۔ میں نے چند اقساط پڑھی ہیں اب باقی مکمل ہونے کے بعد ہی پڑھوں گا ان شاءاللہ۔ اور ابھی پیرکامل بھی نہیں پڑھا۔
خواتین میں دو ہی تو رائٹرز اتنا اچھا لکھتی ہیں۔ ایک نمرہ احمد اور ایک عمیرہ احمد صاحبہ۔
اب انتظار ہے
ماہی احمد کے لکھنے کی۔

ماہی احمد — جون 30، 2016 3:36 شام
یہی حال ادھر ہے۔ میں نے چند اقساط پڑھی ہیں اب باقی مکمل ہونے کے بعد ہی پڑھوں گا ان شاءاللہ۔ اور ابھی پیرکامل بھی نہیں پڑھا۔
خواتین میں دو ہی تو رائٹرز اتنا اچھا لکھتی ہیں۔ ایک نمرہ احمد اور ایک عمیرہ احمد صاحبہ۔
اب انتظار ہے
ماہی احمد کے لکھنے کی۔
پیر کامل ضرور پڑھیں بہت اچھا ہے. آپ نے مصحف پڑھا ہے؟ وہ بھی بہت اچھا ہے، اگر نہیں پڑھا تو ضرور پڑھئیے گا بہت اچھا ہے.
ماہی احمد کو خود بھی بہت انتظار ہے...

ماہی احمد — جون 30، 2016 3:38 شام
خواتین میں دو ہی تو رائٹرز اتنا اچھا لکھتی ہیں۔ ایک نمرہ احمد اور ایک عمیرہ احمد صاحبہ۔
ویسے یہ زیادتی ہے... بانوقدسیہ بھی بہت اچھا لکھتی ہیں.
ماہی احمد — جون 30، 2016 3:40 شام
اچھا!! یعنی ابھی سلسلہ وار چل رہا ہے۔ پیرِکامل تو زبردست تھا، یہ بھی اچھا ہو گا۔
جہاں تک مجھے لگتا ہے، پیر کامل جیسا اچھا نہیں ہے... مطلب اچھا ہے لیکن پیر کامل کی بات ہی اور تھی... یا شاید وہ پہلا ناول تھا جو میں نے پڑھا اس لئیے مجھے ایسا لگتا ہے...

زیک — جون 30، 2016 4:04 شام
ویسے یہ زیادتی ہے... بانوقدسیہ بھی بہت اچھا لکھتی ہیں.
نمرہ کو نہیں پڑھا۔ بیگم نے عمیرہ کا پیر کامل پڑھا تھا تو ہمیں بالکل اچھا نہیں لگا۔ بانو قدسیہ تو کافی اچھی لکھاری ہیں۔
محمد امین — جون 30، 2016 4:06 شام
متن پڑھتے ہوئے تو میں پریشان ہی گیا تھا کہ محمد حسین آزاد صاحب کی "آبِ حیات"میں یہ ترمیم کس نے کر دی۔ آخر پر مصنفہ کانام پڑھ کر سکھ کا سانس لیاکہ یہ عمیرہ صاحبہ کا کارنامہ ہے۔
سیم ہیئر۔۔۔۔۔۔۔۔
محمد امین — جون 30، 2016 4:09 شام
دھوم تو بہت ہے آب حیات کی، مگر میں نے ابھی پڑھا نہیں، مکمل ہو جائے پھر ایک ہی بار پڑھوں گی.
کسی ڈائجسٹ میں چھپ رہا ہے؟
ماہی احمد — جون 30، 2016 4:12 شام
نمرہ کو نہیں پڑھا۔ بیگم نے عمیرہ کا پیر کامل پڑھا تھا تو ہمیں بالکل اچھا نہیں لگا۔ بانو قدسیہ تو کافی اچھی لکھاری ہیں۔
پڑھا بیگم نے اچھا آپ کو نہیں لگا؟ سمجھ نہیں آئی.
سب کی اپنی اپنی پسند ہوتی ہے

بعض لوگوں کو عمیرہ احمد کے ناول سرے سے ہی پسند نہیں.
ماہی احمد — جون 30، 2016 4:14 شام
نمرہ کو نہیں پڑھا۔ بیگم نے عمیرہ کا پیر کامل پڑھا تھا تو ہمیں بالکل اچھا نہیں لگا۔ بانو قدسیہ تو کافی اچھی لکھاری ہیں۔
نمرہ احمد کو بھی پڑھیں مگر ان کے بارے میں بعض لوگوں کی رائے ہے کہ ناول کو بہت اونچائی تک لے جا کر دھکا دے دیتی ہیں، یعنی gradually اختتام نہیں کرتیں جو کہ عجیب لگتا ہے کچھ ناولز میں.
زیک — جون 30، 2016 4:15 شام
پڑھا بیگم نے اچھا آپ کو نہیں لگا؟ سمجھ نہیں آئی.
بیگم نے پورا پڑھا اور میں نے اقتباسات جو بیگم نے بتائے۔ اچھا دونوں کو نہیں لگا۔
سب کی اپنی اپنی پسند ہوتی ہے
متفق