تحریر کے بارے میں اپنے خیالات شیئر کرنے کے لیے شکریہ
یہاں میرے خیال میں مرد اور عورت کی عمومی بات ہو رہی ہے ۔جس طرح ایک سیب جس علاقے میں اُگے گا اور پرورش پائے گا اس کے حساب سے اس کا ذائقہ ، وزن ، حجم شاید مختلف ہو لیکن بطور سیب اس کی خصوصیات وہی ہوں گی جو سیب کی ہوتی ہیں نہ کہ ناشپاتی یا آم کی ۔ اسی طرح بطور ِ مرد اور بطور ِ عورت اللہ نے جو بنیادی خصلتیں ان میں رکھی ہیں وہ کم زیادہ تو ہو سکتی ہیں لیکن بدل نہیں سکتی ۔ عورت اگر نازک اندام ہے تو تا قیامت نازک ہی رہے گی چاہے وہ ریسلر ہی کیوں نہ بن جائے ۔