اب ڈھونڈ شہر بھر میں کوئی جاگتا ہؤا

جاسمن — جولائی 13، 2025 1:04 صبح
واہ بہت خوب،‌ بہت ہی اچھوتے خیالات ہیں، آپ نے شاعری کی روح کو پکڑا ہے،‌ یا شاعری نے آپ کو پکڑ لیا ہے۔ تکنیکی درستی وغیرہ تو بقدر کسب و محنت ہے، مسلسل مشق سے آ ہی جائے گی، اصل چیز تو آپ میں موجود ہے، شاعرانہ مزاج۔ لفظ 'آنکھتا' اس بات کی غمازی کر رہا ہے،‌کہ آپ کے جذبات شدید ہیں، اور وہ اپنے اظہار میں الفاظ اور ان کی ساخت کو رکاوٹ بننے نہیں دینا چاہتے، بلکہ جذبہ کی حدت لفظوں کی ٹھوس بناوٹ کو پگھلا کے آگے بڑھ رہی ہے۔ آپ قواعد و ضوابط پر الگ سے کوشش کرتی رہیں، اور اپنے احساسات کاغذ پہ اتارتی بھی رہیں۔ اللہ کرے زور قلم اور زیادہ!
بے حد شکریہ۔
سیما علی — جولائی 13، 2025 1:44 صبح
ملنا بھی چاہیے تھا۔ زنانہ کالج میں اتنی مردانہ بلکہ جوانمردانہ غزل پڑھ دی آپ نے!
سچ کہا راحیل صاحب نے
نہایت جوان مردانہ غزل پڑھی آپ نے جاسمن بٹیا
سیما علی — جولائی 13، 2025 1:46 صبح
اُس بے خودی کے پیچھے کوئی راز تھا ضرور
کل بات بات پہ تھا وہ کچھ چونکتا ہؤا
واہ واہ
کمال است ❤️
جاسمن — جولائی 13، 2025 1:48 صبح
واہ واہ
کمال است ❤️
شکریہ است۔ :)
الف عین — جولائی 13، 2025 8:51 شام
مجھے تو یہ غزل قطعی یاد نہیں۔ویسے بھائی مرحوم وارث اور ابن رضا نے بتا ہی دیا تھا کہ اوزان اور قوافی غلط ہیں۔ شاید اسی لئے میں نے یہاں کلک رنجہ نہیں فرمایا تھا! اب بھی وقت ہے، جب تک محفل کی سانسیں چل رہی ہیں، اس کی خود ہی مناسب ترمیم کر لو جاسمن
جاسمن — جولائی 13، 2025 11:25 شام
مجھے تو یہ غزل قطعی یاد نہیں۔ویسے بھائی مرحوم وارث اور ابن رضا نے بتا ہی دیا تھا کہ اوزان اور قوافی غلط ہیں۔ شاید اسی لئے میں نے یہاں کلک رنجہ نہیں فرمایا تھا! اب بھی وقت ہے، جب تک محفل کی سانسیں چل رہی ہیں، اس کی خود ہی مناسب ترمیم کر لو جاسمن
جی استادِ محترم!
کوشش کرتی ہوں۔۔۔:)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%A8-%DA%88%DA%BE%D9%88%D9%86%DA%88-%D8%B4%DB%81%D8%B1-%D8%A8%DA%BE%D8%B1-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DA%A9%D9%88%D8%A6%DB%8C-%D8%AC%D8%A7%DA%AF%D8%AA%D8%A7-%DB%81%D8%A4%D8%A7.88174/page-5