اگر مجھے اردو محفل کا ایک دن تو کیا ایک گھنٹے کا انتظام بھی مل جائے تو میں اس کے ماتھے پہ یہ تحریر لگا دوں۔
لوگو! دیکھو۔۔۔سُنو۔۔۔پڑھو۔۔۔یہ فاتح کا رواں تبصرہ ہے میری غزل پہ۔
اگر مجھے اردو محفل کا ایک دن تو کیا ایک گھنٹے کا انتظام بھی مل جائے تو میں اس کے ماتھے پہ یہ تحریر لگا دوں۔
یہ تو شاید اس کوچے میں آپ کا پہلا اور واحد گھر ہے اگر میں غلطی پر نہیں اور اس گھر کی تعمیر ابھی دو چار روز قبل ہی تکمیل کو پہنچی ہے اور ہم ابھی مہمان ہو گئے۔

اور میں جھوٹی تعریف نہیں کرتا۔ آپ واقعی اچھا شعر کہہ سکتی ہیں۔
بس اسی لئے کوشش نہیں کرتی کہ اپنے عزیز بھائی کو پیچھے چھوڑنا اچھا نہیں لگتا ناں!
ضرور ضرور!
وہ یہ کہ آپ اب ایک غزل لکھیں، تازہ ۔ اور اسے ارسال کریں محفل میں۔
شکریہ بہنا
یعنی
واہ بہت خوب، بہت ہی اچھوتے خیالات ہیں، آپ نے شاعری کی روح کو پکڑا ہے، یا شاعری نے آپ کو پکڑ لیا ہے۔ تکنیکی درستی وغیرہ تو بقدر کسب و محنت ہے، مسلسل مشق سے آ ہی جائے گی، اصل چیز تو آپ میں موجود ہے، شاعرانہ مزاج۔ لفظ 'آنکھتا' اس بات کی غمازی کر رہا ہے،کہ آپ کے جذبات شدید ہیں، اور وہ اپنے اظہار میں الفاظ اور ان کی ساخت کو رکاوٹ بننے نہیں دینا چاہتے، بلکہ جذبہ کی حدت لفظوں کی ٹھوس بناوٹ کو پگھلا کے آگے بڑھ رہی ہے۔ آپ قواعد و ضوابط پر الگ سے کوشش کرتی رہیں، اور اپنے احساسات کاغذ پہ اتارتی بھی رہیں۔ اللہ کرے زور قلم اور زیادہ!