اردو محفل کی آٹھویں سالگرہ

منیب احمد فاتح — جولائی 1، 2013 2:37 شام
مثنوی
جائیے جشن گر منانے کو​
آئیے میرےہی ٹھکانے کو​
میز کرسی لگائے دیتا ہوں​
ٹاٹ قالیں بچھائے دیتا ہوں​
ماہا* اور عینی* ہے کہاں نَمرہ*
تم سبھوں نے سجانا ہے کمرہ​
کام چورو! کرو نہ یوں بَھیں بھَیں​
گر مدد چاہیئے مدیحہ* ہیں​
تھیں جنہیں بزمِ بادہ خواراں میں​
آج سلطانیاتِ مے لانی​
بسکہ افسوس سے یہ کہتا ہوں​
آ نہ پائیں وہ آج گیلانی*
اور فرخ* اِدھر نہیں آئے​
والی وارث* نظر نہیں آئے​
خیر اے محفلینِ بزمِ طرب​
کام کی بات سنئے گا اب سب​
کہ خورونوش کی جو لیجو سدھ​
اپنا سامان لائیے گا خود​
کیک لے آئیے خلیل* الدیں​
احمد* ہیں بھوک سے بڑے غمگیں​
اور الف عین جی* کہاں ہیں آپ​
کوک لائیے کہ مہرباں ہیں آپ​
آپ یوں کیجئے میاں حسان*
گھر سے لے آئیے کوئی پکوان​
شوکت* آپ اِس طرح کریں کہ سنیں​
کوئی بابا* لگاتا ہو آواز​
تو اُسے پھیرئیے گا مت واپس​
میری مجلس کا یہ نہیں انداز​
آج ہیں ایک پست و عالی مقام​
آج مدعو ہیں سب خواص و عوام​
(کیا کوئی شاہ* و حضرتِ یعقوب*
کیا کوئی مریم* و مہِ معتوب​
کیا کوئی مہدی* کیا علم بردار*
کیا کوئی فاتح و شہِ گفتار*)​
چلئے پھر ضبط کب تلک کیجے​
لے خدا نام کھائیے پیجے​
سرسری* طور کوئی مت کھاؤ​
ختم کچھ ہو تو اور منگواؤ​
کاہے شرماتے ہو مزمل* آج؟​
ہشت سالہ ہوئی ہے محفل آج​
کھاؤ ایسے کہ جیسے باپ کا مال​
پیو جیسے کہ شیرِ مادرِ زال​
ہاں رکھو اتنا ہی لحاظ تمام​
رہ نہ جائے کوئی حریصِ طعام​
یعنی ہر ڈِش نہ آج چکھ چھوڑو​
کچھ مرے واسطے بھی رکھ چھوڑو​
خیر گر بجھ گئی ہو بھوک پیاس​
تو سنو حرفِ آخرِ اجلاس​
نام ہر ایک کے محبت سے​
زیبِ قرطاسِ برقی محنت سے​
کر دئیے جتنے سمرتی میں تھے​
رہ گئے جو وہ عاجزی میں تھے​
یاں پہ کرتے ہیں اختتامِ جلوس​
ضعفِ دل تاڑنے لگا منحوس​
میری جانب سے لو مبارک باد​
رکھنا شادی میں اور غمی میں یاد​
فاتحِ ناتوان و عاجز کو​
آج دعوت کا میزباں تھا جو​
روزِ روشن بہ وقتِ شام رسید
بر لبِ صبح خیز جام رسید
ماہا عطا عینی شاہ نمرہ مدیحہ گیلانی سارہ بشارت گیلانی فرخ منظور محمد وارث محمد خلیل الرحمٰن محمد احمد الف عین حسان خان شوکت پرویز باباجی سید شہزاد ناصر محمد یعقوب آسی مریم اسلم مہدی نقوی حجاز @محمد علم اللہ اصلاحی فاتح @محمد اسامہ سرسری مزمل شیخ بسمل
زبیر مرزا — جولائی 1، 2013 2:44 شام
واہ جناب بہت خُوب
شوکت پرویز — جولائی 1، 2013 2:55 شام
بہت اچھے منیب بھائی ! (y)
نیلم — جولائی 1، 2013 2:55 شام
لاجواب بھائی :)
شمشاد — جولائی 1، 2013 3:01 شام
سالگرہ کے موقع پر بہت اچھا تحفہ ہے۔
بھلکڑ — جولائی 1، 2013 3:17 شام
کمال کر دیا بھیا۔۔۔! اتنا خوبصورت تحفہ محفلین کے لئے واہ۔۔۔۔۔!:applause:
باباجی — جولائی 1، 2013 3:29 شام
بہت ہی خوب جناب
ابن سعید — جولائی 1، 2013 3:48 شام
خوب است!
عنوان دیکھ کر ہمیں لگا کہ یہ سالگرہ کے زمرے میں ہوگا لیکن یہاں بھی ٹھیک ہے۔ :) :) :)
محمد یعقوب آسی — جولائی 1، 2013 3:51 شام
اچھا شغل ہے۔ ویسے آپ نے خلیل صاحب کو تو نہیں چھیڑا؟ ;)
فارقلیط رحمانی — جولائی 1، 2013 3:59 شام
بہت خوب ! جن محفلین کا ذکر کیا انہیں تو آپ نے امر کر دیا۔
ابھی جشن سالگرہ تو کم سے کم مہینے تک چلے گا۔
دیگر محفلین کو بھی نواز دیجیے۔
اس نظم کو کچھ اور بڑھا دیجیے۔
منیب احمد فاتح — جولائی 1، 2013 4:00 شام
اچھا شغل ہے۔ ویسے آپ نے خلیل صاحب کو تو نہیں چھیڑا؟ ;)
جن کو چھیڑا ہے ان کے نام نیچے ٹیگ کر کے نمایاں کیے ہیں۔ :)
منیب احمد فاتح — جولائی 1، 2013 4:04 شام
بہت خوب ! جن محفلین کا ذکر کیا انہیں تو آپ نے امر کر دیا۔
ابھی جشن سالگرہ تو کم سے کم مہینے تک چلے گا۔
دیگر محفلین کو بھی نواز دیجیے۔
اس نظم کو کچھ اور بڑھا دیجیے۔

اوہو!
یقین کریں نظم لکھتے وقت اصل دھیان اس طرف تھا کہ جتنے محفل کے اصحاب کے نام یاد ہیں سب نبھا دوں۔ آپ کا نام تو اچھی طرح یاد تھا پتہ نہیں کیوں رہ گیا۔ o_O
حسان خان — جولائی 1، 2013 4:05 شام
بہت خوب جناب :)
منیب احمد فاتح — جولائی 1، 2013 6:18 شام
شکریہ زبیر مرزا، شوکت پرویز، نیلم، شمشاد، بھلکڑ، باباجی، ابنِ سعید اور حسان خان۔ :)
منیب احمد فاتح — جولائی 1، 2013 6:23 شام
بہت خوب ! جن محفلین کا ذکر کیا انہیں تو آپ نے امرکر دیا۔
ابھی جشن سالگرہ تو کم سے کم مہینے تک چلے گا۔
دیگر محفلین کو بھی نواز دیجیے۔
اس نظم کو کچھ اور بڑھا دیجیے۔
جشن پورا ماہ چلے گا تو ایسا کرتا ہوں کہ اس کے اختتام پر ایک مزید مثنوی لکھ دوں گا (بطورِ بیانِ اختتامیہ اس تقریب و جشن کے) اور جتنے بھی آپ سمیت احباب محض یاد نہ آنے کے باعث مذکور نہ ہو سکے انہیں بھی امر کر دوں گا۔ :angel:
نایاب — جولائی 1، 2013 6:35 شام
واہہہہہہہہہ
بہت خوب محترم منیب صاحب
خوب کہی ہے مثنوی آپ نے ۔۔۔۔
منیب احمد فاتح — جولائی 1، 2013 6:41 شام
واہہہہہہہہہ
بہت خوب محترم منیب صاحب
خوب کہی ہے مثنوی آپ نے ۔۔۔ ۔
شکراً یَا شیخ! ھَل أنتَ مِن باکستان أو وُلدتَ فی الریاض؟ أتفھم اللغۃَ العربیۃ؟
نایاب — جولائی 1، 2013 7:02 شام
شکراً یَا شیخ! ھَل أنتَ مِن باکستان أو وُلدتَ فی الریاض؟ أتفھم اللغۃَ العربیۃ؟

عفوا یا اخ الکریم ۔
أنا باكستاني... أنا أعمل في المملكة العربية السعودية منذ عام 1990...
أعرف جيدا جداً يتحدث اللغة العربية. ولكن قليلاً في القراءة.۔۔
أي خدمة؟یا أخي ؟ انا مستعد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محمد اسامہ سَرسَری — جولائی 1، 2013 7:04 شام
واہ واہ جی مزہ آگیا۔ بہت خوب۔ بہت شکریہ یاد رکھنے کا۔:)
عمر سیف — جولائی 1، 2013 7:32 شام
گُڈ
صفحات: 1 2 3

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88-%D9%85%D8%AD%D9%81%D9%84-%DA%A9%DB%8C-%D8%A2%D9%B9%DA%BE%D9%88%DB%8C%DA%BA-%D8%B3%D8%A7%D9%84%DA%AF%D8%B1%DB%81.65342/