چلیں وزن کرنا تو میں بتا دوں لیکن اگر کسی اور نے آپ کو بتا دیا کہ جس سے وزن کرنا سیکھ رہی ہو اس کا تو خود وزن خراب ہے تو؟؟

چلیں وزن کرنا تو میں بتا دوں لیکن اگر کسی اور نے آپ کو بتا دیا کہ جس سے وزن کرنا سیکھ رہی ہو اس کا تو خود وزن خراب ہے تو؟؟

مجھے اس بات سے شدید اختلاف ہے۔
سیکریٹس پہلے مجھ پہ تو واضح ہوں

جی تو کیا اختلاف ہے اس بات سے؟
اردو ادب سے جو ایک بار جُڑ گیا، جُڑ گیا۔ دوبارہ جُڑنے کی کیا بات ہوئی بھلا۔
آپ کو مبارک ہو، آپ اصلاح والی حیثیت میں آرہی ہیں لیکن میں آپ کو بتانا بھول گیا کہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اصلاح، بتانے اور سننے والے دونوں کے لیے اصلاح ہو لیکن سننے والا اپنی ہٹ دھرمی کی وجہ سے اس اصلاح کو قبول نہ کرے۔ ایسے حالات سے گھبرا کر کسی کی اصلاح کرنے (ٹانگ اڑانے) سے پیچھے نہیں ہٹنا

بالکل ٹھیک کہا تھا انہوں نے لیکن میں ایک اور طریقے پر بھی عمل کرتا ہوں۔ پہلے ایک ہی سُرمیں پڑھی جا سکنے والا مصرع یا شعر لکھ لیتا ہوں جو ایک ہی لے میں بغیر اٹکے پڑھا جا سکے پھر اپنے ایک پرانے استاد کے بتائے گئے طریقے (جس میں سے کافی کچھ بھول گیا ہوں) کو استعمال کر لیتا ہوں۔ الفاظ کو یک، دو، سہ حرفی بنانے کے طریقے کو۔
آئیڈیا۔۔۔
بہترین خیال ہے لیکن ایسا کرے گا کون؟

آپ اور کون بھلا؟
محترمی، جناب سلمان حمید صاحب۔ کسرِ نفسی بھی ماشاءاللہ خوب ہے، اور شاعری بھی۔ یقیناً یہاں ایسے اساتذہ ہیں جن کی اپنی کندن بنانے کی صنعتیں ہیں۔ آپ میں تو پھر رمق ہے۔ زندہ و پائندہ رہیں۔ ایک مصرعے کو استاد محترم محمد خلیل الرحمٰن صاحب نے غور طلب قرار دیا ہے۔