بازارِ شام پر نہ ہوئی حشر تک سحَر ۔ فاتح الدین بشیر

نور وجدان — جنوری 25، 2016 5:03 شام
کیا کیا نِعَم نہ تُو نے اے بارِ خدا دیے
شوقِ بدیع کار میں ہم نے گنوا دیے
ہم نے تو مَنّتوں کے بھی دھاگے بڑھا دیے
جا، عشق کے مزار پہ اب تُو جلا دیے
قرطاسِ ابیض آج بھی شائع نہ ہو تو کیا
"ہم نے کتابِ زیست کے پرزے اُڑا دیے"
بازارِ شام پر نہ ہوئی حشر تک سحَر
شمس النّہار نوکِ سناں پر سجا دیے
تا، کشتگاں کی خاک اُڑا پائے، پائے ناز
شوقِ طلب کے کشتوں کے پشتے لگا دیے
ہر سُو فقط ہوَس کی دکانیں تھیں کھُل رہی
یاروں نے کاروبارِ محبت بڑھا دیے
فاتح الدین بشیرؔ

ہر ایک شعر موتی پرویا لگ رہا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تا، کشتگاں کی خاک اُڑا پائے، پائے ناز
شوقِ طلب کے کشتوں کے پشتے لگا دیے۔۔۔۔۔۔۔
اس شعر کی سمجھ بالکل نہیں آئی ۔۔۔۔کشتگان ؟ پائے ناز۔۔۔۔۔پاؤں نازک۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شوق طلب ۔۔کشتی ؟ کشتوں ؟ پشتے ؟ پلزر وغیرہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔افففففففف اتنی مشکل شاعری ۔۔۔۔۔۔۔
باقی سمجھ آگئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔قرطاس ابیض ۔۔۔۔۔۔۔۔۔وہ والا شعر لاجواب ہے۔۔۔۔۔۔ اور یہ والا بھی۔۔۔۔شمس النہار نوک سناں پر سجا دیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آہہہہہہہہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیا درد ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کربلا ہی کربلا ۔۔۔۔۔
فاتح — جنوری 25، 2016 5:59 شام
کیا کہنے بھائی واہ
پذیرائی پر ممنون ہوں برادرم۔
فاتح — جنوری 25، 2016 6:18 شام
ہر ایک شعر موتی پرویا لگ رہا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تا، کشتگاں کی خاک اُڑا پائے، پائے ناز
شوقِ طلب کے کشتوں کے پشتے لگا دیے۔۔۔۔۔۔۔
اس شعر کی سمجھ بالکل نہیں آئی ۔۔۔۔کشتگان ؟ پائے ناز۔۔۔۔۔پاؤں نازک۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شوق طلب ۔۔کشتی ؟ کشتوں ؟ پشتے ؟ پلزر وغیرہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔افففففففف اتنی مشکل شاعری ۔۔۔۔۔۔۔
باقی سمجھ آگئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔قرطاس ابیض ۔۔۔۔۔۔۔۔۔وہ والا شعر لاجواب ہے۔۔۔۔۔۔ اور یہ والا بھی۔۔۔۔شمس النہار نوک سناں پر سجا دیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آہہہہہہہہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیا درد ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کربلا ہی کربلا ۔۔۔۔۔
بہت شکریہ سعدیہ، جیتی رہو۔
اس لڑی کی جانب تو میں مدتوں سے آیا ہی نہیں ورنہ یہاں تو عائشہ مجھ سے میرے ہی کلام کی شرح لکھوا رہی تھی۔ اور عائشہ نے اس شعر کی تشریح لکھنے کو بھی کہا تھا
اور اب یہ والا شعر فاتح بھائی
تا، کشتگاں کی خاک اُڑا پائے، پائے ناز
شوقِ طلب کے کشتوں کے پشتے لگا دیے

تا بمعنی تا کہ
کشتگاں : کشتہ کی جمع، کشتہ کے معنی ہیں مرا ہوا، مٹا ہوا، یا عاشق
خاک اڑانا: ویران و بے نام و نشان کرنا یا برباد کرنا
پائے ناز: محبوب کا نازک پاؤں
پشتے: بند جو دریا کے کنارے باندھے جاتے ہیں
کشتوں کے پشتے لگانا: لاشوں کے ڈھیر لگانا، مرے ہوؤں کے انبار لگا دینا، اوپر تلے لاشوں کے ڈھیر
شوقِ طلب کی لاشوں کے ڈھیر لگا دیے ہیں تا کہ محبوب اپنے نازک پاؤں سے ٹھوکر لگا کر پہلے سے مرے ہوئے عاشقوں کو برباد و بے نام و نشاں کر سکے
عائشہ عزیز — جنوری 25، 2016 6:23 شام
اس لڑی کی جانب تو میں مدتوں سے آیا ہی نہیں ورنہ یہاں تو عائشہ مجھ سے میرے ہی کلام کی شرح لکھوا رہی تھی۔ اور عائشہ نے اس شعر کی تشریح لکھنے کو بھی کہا تھا
تا بمعنی تا کہ
کشتگاں : کشتہ کی جمع، کشتہ کے معنی ہیں مرا ہوا، مٹا ہوا، یا عاشق
خاک اڑانا: ویران و بے نام و نشان کرنا یا برباد کرنا
پائے ناز: محبوب کا نازک پاؤں
پشتے: بند جو دریا کے کنارے باندھے جاتے ہیں
کشتوں کے پشتے لگانا: لاشوں کے ڈھیر لگانا، مرے ہوؤں کے انبار لگا دینا، اوپر تلے لاشوں کے ڈھیر
شوقِ طلب کی لاشوں کے ڈھیر لگا دیے ہیں تا کہ محبوب اپنے نازک پاؤں سے ٹھوکر لگا کر پہلے سے مرے ہوئے عاشقوں کو برباد و بے نام و نشاں کر سکے
کس قدر خطرناک شعر ہے فاتح بھائی یہ محبوب صاحب کو دو چانٹے لگنے چاہییں :terror:
ویسے اس پر انتہائی غمناک اور دردناک کی ریٹنگ بنتی ہے
فاتح — جنوری 25، 2016 6:26 شام
کس قدر خطرناک شعر ہے فاتح بھائی یہ محبوب صاحب کو دو چانٹے لگنے چاہییں :terror:
ویسے اس پر انتہائی غمناک اور دردناک کی ریٹنگ بنتی ہے
ہاہاہاہا شعر تو واقعی خطرناک ہے اور اتنا سب کچھ کرنے کے بعد محبوب کو صرف دو چانٹے لگنے چاہییں؟ میں تو کہتا ہوں توپ کے دہانے پر باندھ کر گولا چلا دینا چاہیے۔ :laughing:
عائشہ عزیز — جنوری 25، 2016 6:28 شام
ہاہاہاہا شعر تو واقعی خطرناک ہے اور اتنا سب کچھ کرنے کے بعد محبوب کو صرف دو چانٹے لگنے چاہییں؟ میں تو کہتا ہوں توپ کے دہانے پر باندھ کر گولا چلا دینا چاہیے۔ :laughing:
وہ تو ہر ایک سے دو دو چانٹے لگوانے تھے ناں
اب دیکھیں میں نے تو خیال کر لیا کہ ایک اتنے اچھے شاعر کے شعر کا محبوب ہے ورنہ میری طرف سے بم سے اڑا دیں :rollingonthefloor:
سارہ خان — جنوری 25، 2016 6:28 شام
آدھی سے زیادہ غزل سر سے گذر گئی۔۔۔
ایک کی خطرناک تشریح پڑھنے کے بعد باقی کو سمجھنے کا شوق بھی نہیں رہا ۔۔۔:p
فاتح — جنوری 25، 2016 6:30 شام
وہ تو ہر ایک سے دو دو چانٹے لگوانے تھے ناں
اب دیکھیں میں نے تو خیال کر لیا کہ ایک اتنے اچھے شاعر کے شعر کا محبوب ہے ورنہ میری طرف سے بم سے اڑا دیں :rollingonthefloor:
اتنے اچھے شاعر کے شعر کے محبوب کو ہر ایک سے دو دو چانٹے لگوا کر ذلیل کرنے سے تو بہتر ہے توپ کے منہ پر باندھ کر اڑا دیا جائے۔ :rollingonthefloor:
فاتح — جنوری 25، 2016 6:31 شام
آدھی سے زیادہ غزل سر سے گذر گئی۔۔۔
ایک کی خطرناک تشریح پڑھنے کے بعد باقی کو سمجھنے کا شوق بھی نہیں رہا ۔۔۔:p
کافی سارے خطرناک اشعار کی تشریح عائشہ نے کروا رکھی ہے اسی لڑی میں۔ انہیں پڑھ لو افاقہ ہو گا۔ :rollingonthefloor:
سارہ خان — جنوری 25، 2016 6:31 شام
:ROFLMAO::ROFLMAO:
عائشہ عزیز — جنوری 25، 2016 6:31 شام
اتنے اچھے شاعر کے شعر کے محبوب کو ہر ایک سے دو دو چانٹے لگوا کر ذلیل کرنے سے تو بہتر ہے توپ کے منہ پر باندھ کر اڑا دیا جائے۔ :rollingonthefloor:
اچھااااا
نہیں پھر یہ چانٹے والا کام ہی ٹھیک ہے :rollingonthefloor:
عائشہ عزیز — جنوری 25، 2016 6:35 شام
کافی سارے خطرناک اشعار کی تشریح عائشہ نے کروا رکھی ہے اسی لڑی میں۔ انہیں پڑھ لو افاقہ ہو گا۔ :rollingonthefloor:
ہاں یہ اس زمانے کا ذکر ہے جب میں بہت مشکل اردو بولا کرتی تھی :cool:
اور یہ مت سمجھئے گا کہ میں تشریح اس لیے کراتی کہ مجھے مطلب نہیں سمجھ آتا تھا۔ وہ تو میں فاتح بھائی کا امتحان لیتی تھی کہ آیا ان کو اپنے لکھے ہوئے شعروں کے مطلب بھی پتا ہیں یا نہیں :rollingonthefloor:
فاتح — جنوری 25، 2016 6:36 شام
اچھااااا
نہیں پھر یہ چانٹے والا کام ہی ٹھیک ہے :rollingonthefloor:
پتلا بنوا کر چوک میں کھڑا کر دیا جائے تا کہ ہر آتا جاتا کھڑکاتا جائے۔ :rollingonthefloor:
فاتح — جنوری 25، 2016 6:36 شام
ہاں یہ اس زمانے کا ذکر ہے جب میں بہت مشکل اردو بولا کرتی تھی :cool:
اور یہ مت سمجھئے گا کہ میں تشریح اس لیے کراتی کہ مجھے مطلب نہیں سمجھ آتا تھا۔ وہ تو میں فاتح بھائی کا امتحان لیتی تھی کہ آیا ان کو اپنے لکھے ہوئے شعروں کے مطلب بھی پتا ہیں یا نہیں :rollingonthefloor:
اور میں اکثر امتحان میں امتیازی نمبروں سے پاس ہو جاتا تھا :rollingonthefloor:
عائشہ عزیز — جنوری 25، 2016 6:37 شام
پتلا بنوا کر چوک میں کھڑا کر دیا جائے تا کہ ہر آتا جاتا کھڑکاتا جائے۔ :rollingonthefloor:
ٹھیک ہے لیکن پتلے میں اس کی جان بھی قید ہونی چاہیے اور آتے جاتے لوگ اسے سوئیاں لگائیں گے۔۔۔افففف:rollingonthefloor:
سارہ خان — جنوری 25، 2016 6:37 شام
کافی سارے خطرناک اشعار کی تشریح عائشہ نے کروا رکھی ہے اسی لڑی میں۔ انہیں پڑھ لو افاقہ ہو گا۔ :rollingonthefloor:
پورا افاقہ اسی ایک شعر میں ہی تھا۔۔ اور نہیں چاہیئے بس :-P
عائشہ عزیز — جنوری 25، 2016 6:38 شام
اور میں اکثر امتحان میں امتیازی نمبروں سے پاس ہو جاتا تھا :rollingonthefloor:
جی جی وہ تو کبھی کچھ زیادہ مشکل ہو جاتا تو میں ہیلپ کر دیا کرتی تھی اس لیے۔۔۔۔ ویسے آپ اچھے اسٹوڈنٹ رہے ہیں نو ڈاؤٹ :rollingonthefloor:
فاتح — جنوری 25، 2016 6:38 شام
ٹھیک ہے لیکن پتلے میں اس کی جان بھی قید ہونی چاہیے اور آتے جاتے لوگ اسے سوئیاں لگائیں گے۔۔۔افففف:rollingonthefloor:
ارے ارے جنات والی لڑی دوسری ہے۔جو سعدیہ نے شروع کر رکھی ہے۔:rollingonthefloor:
فاتح — جنوری 25، 2016 6:39 شام
پورا افاقہ اسی ایک شعر میں ہی تھا۔۔ اور نہیں چاہیئے بس :-P
یہ تو گولی اندر دم باہر والا علاج تھا:rollingonthefloor:
فاتح — جنوری 25، 2016 6:39 شام
جی جی وہ تو کبھی کچھ زیادہ مشکل ہو جاتا تو میں ہیلپ کر دیا کرتی تھی اس لیے۔۔۔۔ ویسے آپ اچھے اسٹوڈنٹ رہے ہیں نو ڈاؤٹ :rollingonthefloor:
مادام، یہ آپ کی ذرہ نوازی ہے۔:rollingonthefloor:

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%A7%D8%B2%D8%A7%D8%B1%D9%90-%D8%B4%D8%A7%D9%85-%D9%BE%D8%B1-%D9%86%DB%81-%DB%81%D9%88%D8%A6%DB%8C-%D8%AD%D8%B4%D8%B1-%D8%AA%DA%A9-%D8%B3%D8%AD%D9%8E%D8%B1-%DB%94-%D9%81%D8%A7%D8%AA%D8%AD-%D8%A7%D9%84%D8%AF%DB%8C%D9%86-%D8%A8%D8%B4%DB%8C%D8%B1.56455/page-6