صاحب! یکم اپریل تو گزر گیا تو آپ بھی سچ جان لیجیے۔ جس لغت سے ہم نے مطالب جانے، اس کا نام ہے، لغت طلسمیات و سحور۔ ملنے کا پتہ ہے، عنقا نگر، لاشعور چوک، کوہ قاف
صاحب! یکم اپریل تو گزر گیا تو آپ بھی سچ جان لیجیے۔ جس لغت سے ہم نے مطالب جانے، اس کا نام ہے، لغت طلسمیات و سحور۔ ملنے کا پتہ ہے، عنقا نگر، لاشعور چوک، کوہ قاف
فاتح بھائی ! یہی سوزشِ دل والی لڑی ہمیں یاد تھی لیکن کئی بار کوشش کے باوجود تلاش نہ کرپائے تھے، آج ظہیر بھائی کی یہ غزل پڑھی تو معاً اس لڑی کا خیال آیا اور ہم نے فوراً آپ کے نام دہائی دے ڈالی۔ شکر ہے کہ آپ نے خود ہی اس کا لنک دے دیا۔
درست جواب ہے صاحب! اگرچہ ہم صبح سویرے یہ غزل دیکھتے ہی کھٹک گئے تھے لیکن ظہیر بھائی کے کلام پر ہنسنے کاخیال اب بھی ہمیں لرزا دینے کے لیے کافی ہے۔
حضرت آپ کے ذاتی پیغام کو پڑھنے سے پہلے ہم آپ کی اس شہرہء آفاق غزل پر اپنا تبصرہ ارسال کرچکے تھے اور فاتح بھائی کو مدد کے لیے پکار چکے تھے۔
ہا ہا ہاہا !! شعروں کے انتخاب نے رسوا کیا مجھے
بہت محبت ہے آپ کی خلیل بھائی ! اللہ آپ کو سلامت رکھے ۔ یہ پودا آپ کی وزل ہی سے پھوٹا ہے ۔ لیکن آپ اُس تازہ نظم والے تاوان سے ابھی چھوٹے نہیں ہیں ۔
برادر ریحان قریشی صاحب کی کسی "غلط فہمی" کے باعث بلکہ اس کی برکت کے وسیلے سے پتہ چلا کہ اس شاہکار نے جنم لیاہے اور اہالیان محفل کی ہم بھی سر خراشی مبتلا ہوئے سبب بتانے کی ضرورت ہی نہیں البتہ متعدد کیفیات بیک وقت طاری رہنے کا مزہ تادیر آتا رہا ۔ اگرچہ اس لطف خاص پر کما حقہ توجہ نہیں دے سکے کہ ہمشیرہ عزیزہ کراچی سے تشریف لائی ہوئی ہیں اور ان کی معیت میں ہم حرمین کے سفر میں تھے کل شب اپنے شہر ریاض واپسی ہوئی جسے اپنا لکھتے وقت ایک کیفیت کی لہریں دل سے آنکھوں تک آگئیں۔۔۔بہر حال۔
بہت ہی عمدہ!!
گویا یہ ایبسٹریکٹ غزل ہو گئی
کسی صنفِ ادب یا غزل کا نام دینا ضروری نہیں۔ البتہ فن تو ہے۔
قسم لے لیجئے عاطف بھائی یہ مہمل گوئی کسی بھی قسم کی اغلبیت کے زیرِ اثر نہیں تھی ۔ ہمیں تو امرود دیکھے ہوئے بھی ایک زمانہ ہوگیا ۔
خواہرم ، اسے سمجھنے کی قطعی کوشش نہ کیجئے ۔ ہوسکے تو فاتح بھائی کے نام میرا جوابی مراسلہ دیکھ لیجئے ۔ اور پھر ہنسنا مت بھولئے گا ۔ ویسے آپ ایک دن لیٹ ہوگئی ہیں۔
ظہیر بھائی! میں نے فاتح کے جواب میں آپ کی باتیں پڑھی ہیں اب تک ۔ غمِ روزگار میں مبتلا ہونے کا وقت ہے ۔ سو باقی پھر۔۔۔بشرطِ زندگی۔
Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AA%D8%A7%D8%B2%DB%81-%D8%BA%D8%B2%D9%84.95569/page-3