تم نہ رویا کرو!

مہدی نقوی حجاز — اکتوبر 27، 2013 4:00 شام
آداب حضور!
مہدی نقوی حجاز — اکتوبر 27، 2013 4:01 شام
واہ واہ واہ ۔۔۔ کیا بات ہے!
جناب بہت شکریہ!
مہدی نقوی حجاز — اکتوبر 27، 2013 4:01 شام
ائےہے کیا نظم کہی ہے مہدی بھائی آپ نے
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ ۔
بہت شکریہ جناب۔ آداب!
مہدی نقوی حجاز — اکتوبر 27، 2013 4:04 شام
اچھی نظم کہی ہے صاحب ۔۔
ایک جگہ لفظ ’’زیادہ‘‘ کی بندش درست نہیں۔ اور یہ ایک مصرع مجھ پر نہیں کھلا
بہر حال عمدہ ہے۔
حضور آپ نے وقت دیا میری ادنیٰ کاوش کو یہی جزا بہت ہے۔ زیادہ کی بندش بر وزنِ فعلن میں نے کافی اشعار میں دیکھی ہے۔ باقی آپ کہتے ہیں تو نظر ثانی کر لیتا ہوں!
مصرعے کی وضاحت عاطف بھائی نے درست فرمائی۔ لکھے کو لکھیں لکھ گیا ہوں!
تعریف کا بہت بہت شکریہ! :)
مہدی نقوی حجاز — اکتوبر 27، 2013 4:04 شام
زیادہ کی بندش میے خیال میں درست ہے( مطلب جائز حد میں ہے) ۔ تاہم بہتر وہی ہے جس کی جانب پیش نظر مراسلے میں آسی صاحب نے اشارہ فرمایا ہے ۔اس وجہ سےبھی کہ اسے آسانی سے باندھا یا ترتیب دیا جاسکتا ہے۔
دواسرا مصرع جو کتابت کی وجہ سے معنوی نوعیت کی تعقید پیدا کر رہا ہے وہ شاید لکھیں ہیں کو لکھےہیں (بمعنی لکھے گئے ہیں -مجہولہ ترکیب) کرنے سے ذرا کم ہو جاتی ہے ۔ لیکن بہتر ہو گا کہ بقیہ اشعار کی طرح ۔کسی احسن ترتیب سے کہہ لیا جائے۔
لیکن داد اپنی جگہ۔مہدی بھائی کو۔
بہت شکریہ حضور۔ حوصلہ افزائی اور تعریف کی خاطر۔ نوازش آداب۔
مہدی نقوی حجاز — اکتوبر 27، 2013 4:05 شام
بہت عمدہ لکھا :)
قسمت والی دوست ہے :)
بہت شکریہ محترمہ! آپ کہتی ہیں تو ہوگی! :)
مزمل شیخ بسمل — اکتوبر 27، 2013 4:08 شام
ہم بس یہی کہیں گے کہ:
بہت عمدہ۔ ۔ ۔
ماہی احمد — اکتوبر 27، 2013 4:10 شام
ارے بھئی جس کے لئیے اتنی اچھی نظم لکھی خاص طور پر وہ کیا خوش قسمت نہ ہو گی؟
مہدی نقوی حجاز — اکتوبر 27، 2013 4:11 شام
ہم بس یہی کہیں گے کہ:
بہت عمدہ۔ ۔ ۔
اور کچھ کہنے پر ہم نے ٹیکس تو بہرحال کوئی نہیں لگایا! :)
بہت شکریہ جناب!
مہدی نقوی حجاز — اکتوبر 27، 2013 4:12 شام
ارے بھئی جس کے لئیے اتنی اچھی نظم لکھی خاص طور پر وہ کیا خوش قسمت نہ ہو گی؟
اگر یوں سلسلہ رہا تو ہمارے ہاتھ میں لوگوں کو خوش قسمت کرنے کی کنجی آگئی پھر تو! :)
مزمل شیخ بسمل — اکتوبر 27، 2013 4:12 شام
زیادہ کی بندش کے بارے میں میری رائے بھی وہی ہے جو محمد یعقوب آسی صاحب کی ہے۔
مہدی نقوی حجاز — اکتوبر 27، 2013 4:14 شام
زیادہ کی بندش کے بارے میں میری رائے بھی وہی ہے جو محمد یعقوب آسی صاحب کی ہے۔
میں دوبارہ باندھ لیتا ہوں حضور! :)
مزمل شیخ بسمل — اکتوبر 27، 2013 4:15 شام
اور کچھ کہنے پر ہم نے ٹیکس تو بہرحال کوئی نہیں لگایا! :)
بہت شکریہ جناب!

بھئی زیادہ تعریف پر شاعر حضرات پھولے نہیں سماتے۔ اور کبھی کبھی تو اتنے "پھول" جاتے ہیں کہ کیا بتائیں۔ اب چھوڑو میاں۔ :ROFLMAO:
مہدی نقوی حجاز — اکتوبر 27، 2013 4:17 شام
بھئی زیادہ تعریف پر شاعر حضرات پھولے نہیں سماتے۔ اور کبھی کبھی تو اتنے "پھول" جاتے ہیں کہ کیا بتائیں۔ اب چھوڑو میاں۔ :ROFLMAO:
آج گئے تھے ہم وہاں آرٹس کانسل کی میٹنگ میں۔ صدارت کے لیے طلعت حسین صاحب تھے۔ اور بڑی شخصیات بھی تھیں۔ اور آپ کی اس بات کا عملی نمونہ ہم آج دیکھ ہی آئے! :)
ماہی احمد — اکتوبر 27، 2013 4:18 شام
اگر یوں سلسلہ رہا تو ہمارے ہاتھ میں لوگوں کو خوش قسمت کرنے کی کنجی آگئی پھر تو! :)
دل سے سب کے لئے نہیں لکھا جا سکتا۔
مہدی نقوی حجاز — اکتوبر 27، 2013 4:18 شام
دل سے سب کے لئے نہیں لکھا جا سکتا۔
دل سے جو "شعر" نکلتا ہے اثر رکھتا ہے :)
ماہی احمد — اکتوبر 27، 2013 4:21 شام
"بات" بھی ٹھیک تھی یار، "شعر" جچا نہیں کچھ
عمر سیف — اکتوبر 27، 2013 4:22 شام
جی بالکل کوئی کاپی رائٹ نہیں۔ بصد شوق!
شکراً
مزمل شیخ بسمل — اکتوبر 27، 2013 4:23 شام
آج گئے تھے ہم وہاں آرٹس کانسل کی میٹنگ میں۔ صدارت کے لیے طلعت حسین صاحب تھے۔ اور بڑی شخصیات بھی تھیں۔ اور آپ کی اس بات کا عملی نمونہ ہم آج دیکھ ہی آئے! :)

بس سمجھ لیجئے اب۔ :)
یہی وجہ تھی کہ ہم نہیں چاہتے کہ آپ بھی پھولے نہ سمائیں۔ :D
خیر ایک بار پھر ۔۔۔ بہت عمدہ نظم تھی یقیناً :)
مہدی نقوی حجاز — اکتوبر 27، 2013 4:23 شام
"بات" بھی ٹھیک تھی یار، "شعر" جچا نہیں کچھ
ہم نے یوں ہی مناسبت جوڑنے کی کوشش کی! :) ویسے تو "آہ" ہے!

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AA%D9%85-%D9%86%DB%81-%D8%B1%D9%88%DB%8C%D8%A7-%DA%A9%D8%B1%D9%88.68813/page-2