جزاک اللہ خیر اعجاز صاحب ۔علامہ کہاں میں کہاں ۔خیر آپ کہتے تو مان لیتے ہیں۔
بس گزارش یہی ہے کہ تعریف بھلے اتنی نہ کریں بس کبھی کبھی جو میں آپ سے بات کروں ڈر ڈر کے ،اس کا جواب مرحمت فرما دیا کریں۔
جزاک اللہ خیر اعجاز صاحب ۔علامہ کہاں میں کہاں ۔خیر آپ کہتے تو مان لیتے ہیں۔
ماشاءاللّه ، آپ کا خالی مراسلہ بھی کافی ہے اس نظم کی یاد دلانے کے لیے ۔۔۔
جزاک الله خیرا بھائی
جزاک الله خیرا-خورشید بھائی حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ -واقعی ایک نئی صنف سخن ایجاد کرنے کی ضرورت ہے جس میں دیگر مظلومین صحابہ رضی الله عنھم کا ذکر بھی مفصل کیا جائے جیسے حضرت امام حسین رضی الله تعالیٰ عنہ اور دیگر اہل بیت حضرات رضی الله تعالیٰ عنھم اجمعین کا کیا جاتا ہے -
خالہ جزاک الله خیر -الله جل شانہ آپ کو تندرستی و عافیت سے نوازے -، ہمیشہ شاد و آباد ،خوش و خرم رکھے -آمین
جیتے رہیے شادو آباد رہیے ۔۔اللہ پاک اپنی حفظ وامان میں رکھے آمین
عبید بھائی آپ ایسی علمی شخصیت سے داد پا کر مسرّت ہوئی- جزاک الله خیر -الله جل شانہ آپ کو دارین کی عافیت سے نوازے -آمین
اس کا مزار بنانے کی کیا ضرورت پیش آئی ؟
اصل محبت ہو تو بغض بھی محبّت کی وجہ سے ہوتا ہے اور اصل بغض ہو تو محبت بھی بغض کی وجہ سے -اہل بیت سے محبّت کسے نہیں ہے،کم از کم کوئی گروہ ایسا میری نظر میں نہیں جو ان سے محبت نہ کرتا ہو ، نہ سمجھ میں آنے والی بات یہ ہے کہ اس قدر اصرار اور اعلان اور دعوے ان کی محبّت کے مخصوص دنوں میں وہاں پر کیوں کیے جاتے ہیں کہ جہاں لوگوں کو پہلے ہی سے ان سے محبت ہے -وہی نکتہ کہ اصل محبت ہے یا بغض -لیکن ہوسکتا ہے کوئی مکر جائے اور کہہ دے کہ ہمیں حب علیؓ بغض معاویہؓ کی وجہ سے نہیں بلکہ اس لیے ہے کہ اہل بیت ہیں ہی محبّت کے قابل-چلو مان لیتے ہیں - لیکن پھر یہی آپ کاوالاسوال اٹھے گا کہ پھر ایک مجوسی ابو لولو مردود سے محبّت کیوں ہے جو فاروقؓ کے تن میں زہریلا خنجر گھونپنے والا ہے -کیا کہیں بجز اس کے کہ دیتے ہیں دھوکا یہ بازیگر کھلا -
*کونڈوں_کی_حقیقت* 🚨
یہ خاصا پیچیدہ موضوع چھیڑ دیا محترم، میری صرف ایک ابزرویشن ہے، کونڈوں کو عموما خفیہ رسم کے طور پر ذکر کیا جاتا ہے، لیکن اپنے بچپن میں مجھے یاد ہے کہ محلے میں اہلِ تشیع گھروں میں کھلے عام اس کی دعوت ہوتی تھی اور ہم اہلِ سنت محلہ داروں کو بھی مدعو کیا جاتا تھا اور ہم چلے بھی جاتے تھے۔ کچھ روشنی اس پر بھی عنایت ہو۔
ایک تو وقت کے گزرنے کا عنصر کہ جیسے بہت سے گناہ پہلے چھپ کے کیے جاتے تھے اب ڈنکے کی چوٹ پر ہوتے ہیں ممکن ہے ایسا ہی اس رسم کے ساتھ ہو پھر علاقے علاقے میں فرق کا عنصر بھی ہے کہ ان علاقوں میں جہاں کھانے سے پہلے پوچھنے کا رواج نہ ہو اور ہر چیز کھا جاتے ہوں خواہ گدھے کا بروسٹ ہی کیوں نہ ہو وہاں عجب نہیں کہ یہ رسم ڈھٹائی سے ادا کی جاتی ہو اور جہاں تحقیق و مزاحمت کا رواج ہو وہاں آج بھی ممکن ہے کہ یہ رسم چھپ کے ادا کی جاتی ہو -واللہ اعلم بالصواب
Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AA%D9%8E%D9%88%D9%8E%D9%84%D9%91%D8%A7-%D9%86%D8%B8%D9%85.115341/page-3