راز درپردۂ دستار و قبا جانتی ہے

ظہیراحمدظہیر — فروری 20، 2018 4:40 صبح
راز در پردۂ دستار و قبا جانتی ہے
کون کس بھیس میں ہے خلقِ خدا جانتی ہے
کون سے دیپ نمائش کے لئے چھوڑنے ہیں
کن چراغوں کو بجھانا ہے ہوا جانتی ہے
اک مری چشمِ تماشہ ہے کہ ہوتی نہیں سیر
فکرِ منزل ہے کہ رُکنے کو برا جانتی ہے
نشۂ عشق مجھے اور ذرا کر مدہوش
بے خودی میری ابھی میرا پتہ جانتی ہے
یہ کبھی مجھ کو اکیلا نہیں ہونے دیتی
میری تنہائی مجھے تم سے سوا جانتی ہے
آپ ایجاد کریں جور و ستم روز نئے
بھول جانے کا ہنر میری وفا جانتی ہے
دشت منظور ہے لیکن مجھے منظور نہیں
ایسی بستی جو شرافت کو خطا جانتی ہے
کون سے بُت ہیں جنہیں دست ِ پیمبر توڑے
اُمّتِ حرص تو پیسے کو خدا جانتی ہے
نسبتیں لاکھ بدل ڈالے زمانہ لیکن
ایک دنیا تو مجھے اب بھی ترا جانتی ہے
اور کیا دیتی محبت کے سوا ارضِ وطن
ماں تو بیٹوں کے لئے صرف دعا جانتی ہے
میرے الفاظ ہیں دراصل قلم کے آنسو
روشنائی لہو بننے کی ادا جانتی ہے
ظہیر احمد ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۲۰۱۴
( آخری شعر میں لہو کے اس طرح استعمال پر اہلِ علم سے معذرت!)
محمد وارث — فروری 20، 2018 4:56 صبح
لاجواب! کیا کہنے محترم۔
محمد تابش صدیقی — فروری 20، 2018 5:26 صبح
کون سے دیپ نمائش کے لئے چھوڑنے ہیں
کن چراغوں کو بجھانا ہے ہوا جانتی ہے

اک مری چشمِ تماشہ ہے کہ ہوتی نہیں سیر
فکرِ منزل ہے کہ رُکنے کو برا جانتی ہے

آپ ایجاد کریں جور و ستم روز نئے
بھول جانے کا ہنر میری وفا جانتی ہے

کون سے بُت ہیں جنہیں دست ِ پیمبر توڑے
اُمّتِ حرص تو پیسے کو خدا جانتی ہے

نسبتیں لاکھ بدل ڈالے زمانہ لیکن
ایک دنیا تو مجھے اب بھی ترا جانتی ہے

اور کیا دیتی محبت کے سوا ارضِ وطن
ماں تو بیٹوں کے لئے صرف دعا جانتی ہے

میرے الفاظ ہیں دراصل قلم کے آنسو
روشنائی لہو بننے کی ادا جانتی ہے

لاجواب ظہیر بھائی۔
کچھ اشعار غالباً آپ نے مشاعرہ میں پیش کیے تھے۔ :)
محمد عدنان اکبری نقیبی — فروری 20، 2018 6:07 صبح
راز در پردۂ دستار و قبا جانتی ہے
کون کس بھیس میں ہے خلقِ خدا جانتی ہے
برحق ،عمدہ
اک مری چشمِ تماشہ ہے کہ ہوتی نہیں سیر
فکرِ منزل ہے کہ رُکنے کو برا جانتی ہے
بہت خوب ،
نشۂ عشق مجھے اور ذرا کر مدہوش
بے خودی میری ابھی میرا پتہ جانتی ہے
زبردست ،
نسبتیں لاکھ بدل ڈالے زمانہ لیکن
ایک دنیا تو مجھے اب بھی ترا جانتی ہے
واہ واہ کیا بات ہے ،بہت بہت اعلی ،
ماشاءاللہ ،
مزا آ گیا ظہیر بھائی ،
اللہ کریم آپ کے درجات میں خیر و برکت دے۔آمین
ظہیراحمدظہیر — فروری 20، 2018 6:07 صبح
لاجواب ظہیر بھائی۔
کچھ اشعار غالباً آپ نے مشاعرہ میں پیش کیے تھے۔ :)
جی بالکل تابش بھائی ۔ اچھی یاد داشت ہے آپ کی !
ڈبل ڈبل داد وصولنے کے لئے معذرت ۔ :):):)
محمد تابش صدیقی — فروری 20، 2018 6:09 صبح
ڈبل ڈبل داد وصولنے کے لئے معذرت ۔ :):):)
یہ معذرت کم پڑ جائے گی، ورنہ جب جب آپ کا کلام نظر سے گزرتا ہے، تب تب داد کا مستحق ٹھہرتا ہے۔ :)
اے خان — فروری 20، 2018 6:09 صبح
داد دینے کے لیے الفاظ نہیں مل رہے. بہت ہی خوبصورت غزل ہے.
ظہیراحمدظہیر — فروری 20، 2018 6:12 صبح
برحق ،عمدہ
بہت خوب ،
زبردست ،
واہ واہ کیا بات ہے ،بہت بہت اعلی ،
ماشاءاللہ ،
مزا آ گیا ظہیر بھائی ،
اللہ کریم آپ کے درجات میں خیر و برکت دے۔آمین
بہت بہت شکریہ بھائی ! اللہ آپ کو خوش رکھے !
نقیبی صاحب یہ آپ کا نام لکھتے لکھتے قلم کا سانس پھول جاتا ہے ۔ اگر آپ اجازت دیں تو آپ کے نام کا ایک ایکرونِم بنادوں ؟ :):):)
ظہیراحمدظہیر — فروری 20، 2018 6:15 صبح
یہ معذرت کم پڑ جائے گی، ورنہ جب جب آپ کا کلام نظر سے گزرتا ہے، تب تب داد کا مستحق ٹھہرتا ہے۔ :)
بہت محبتیں ہیں آپ کی تابش بھائی ! بہت مقروض ہوں ۔ اللہ کریم و رحیم آپ کو دونوں جہان کی نعمتیں عطا فرمائے اور ہمیشہ اپنے سایہء رحمت میں رکھے ۔ آمین ۔
محمد عدنان اکبری نقیبی — فروری 20، 2018 6:17 صبح
بہت بہت شکریہ بھائی ! اللہ آپ کو خوش رکھے !
نقیبی صاحب یہ آپ کا نام لکھتے لکھتے قلم کا سانس پھول جاتا ہے ۔ اگر آپ اجازت دیں تو آپ کے نام کا ایک ایکرونِم بنادوں ؟ :):):)
حضور یہ تو میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہوگا ۔ہم سے اجازت طلب کرکے کیوں گناہ گار کر رہے ہیں ،ہم خود آپ کی حضوری میں دست با دست درخواست گزار ہیں۔
ظہیراحمدظہیر — فروری 20، 2018 6:18 صبح
داد دینے کے لیے الفاظ نہیں مل رہے. بہت ہی خوبصورت غزل ہے.
عبداللہ بھائی مل تو جاتے مگر آپ نے ٹھیک سے کوشش نہیں کی ۔ اِدھر اُدھر سے لے کر کاپی پیسٹ ہی کردیں ۔ میں انتظار کررہا ہوں ۔
ظہیراحمدظہیر — فروری 20، 2018 6:22 صبح
حضور یہ تو میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہوگا ۔ہم سے اجازت طلب کرکے کیوں گناہ گار کر رہے ہیں ،ہم خود آپ کی حضوری میں دست با دست درخواست گزار ہیں۔
تو آج سے آپ کا نِک نیم ’’معان‘‘ ہوگیا ۔
م ع ا ن : معان
معان ویسے مشرق وسطیٰ کے ایک شہر کا نام ہے ۔ اچھا شہر ہے ۔
معان بھائی زندہ باد! :):):)
اے خان — فروری 20، 2018 6:23 صبح
عبداللہ بھائی مل تو جاتے مگر آپ نے ٹھیک سے کوشش نہیں کی ۔ اِدھر اُدھر سے لے کر کاپی پیسٹ ہی کردیں ۔ میں انتظار کررہا ہوں ۔
بہت خوب
زبردست
عمدہ
کیا کہنے
لاجواب
واہ
کمال است وغیرہ وغیرہ
بہت ہی پھیکے سے ہیں یہ داد
ظہیراحمدظہیر — فروری 20، 2018 6:24 صبح
برحق ،عمدہ
بہت خوب ،
زبردست ،
واہ واہ کیا بات ہے ،بہت بہت اعلی ،
ماشاءاللہ ،
مزا آ گیا ظہیر بھائی ،
اللہ کریم آپ کے درجات میں خیر و برکت دے۔آمین
بہت بہت شکریہ معان بھائی! اللہ آپ کو خوش رکھے!
ظہیراحمدظہیر — فروری 20، 2018 6:27 صبح
بہت خوب
زبردست
عمدہ
کیا کہنے
لاجواب
واہ
کمال است وغیرہ وغیرہ
بہت ہی پھیکے سے ہیں یہ داد

ہا ہا ہا ہا !! یہ ہوئی نہ بات ! :):):)
جیتے رہو عبداللہ ! اس داد میں آپ کی محبت اور خلوص کی خوشبو شامل ہے ۔ پھیکی نہیں ہے ! اللہ تمہیں کمال ِ بے زوال عطا فرمائے !
محمد تابش صدیقی — فروری 20، 2018 6:28 صبح
بہت خوب
زبردست
عمدہ
کیا کہنے
لاجواب
واہ
کمال است وغیرہ وغیرہ
بہت ہی پھیکے سے ہیں یہ داد
بہت خوب میٹھا
زبردست شیرہ
عمدہ گڑ
کیا کہنے شکر کے
لاجواب چقندر
واہ شکر قندی
کمال است گنا
لیں میٹھے ہو گئے۔ :)
محمد عدنان اکبری نقیبی — فروری 20، 2018 6:28 صبح
تو آج سے آپ کا نِک نیم ’’معان‘‘ ہوگیا ۔
م ع ا ن : معان
معان ویسے مشرق وسطیٰ کے ایک شہر کا نام ہے ۔ اچھا شہر ہے ۔
معان بھائی زندہ باد! :):):)
جزاک اللہ خیرا اجر کثیرا ۔
اے خان — فروری 20، 2018 6:31 صبح
بہت خوب میٹھا
زبردست شیرہ
عمدہ گڑ
کیا کہنے شکر کے
لاجواب چقندر
واہ شکر قندی
کمال است گنا
لیں میٹھے ہو گئے۔ :)
آپ کا جواب جلیبی کی طرح شیریں ہے.
ظہیراحمدظہیر — فروری 20، 2018 6:32 صبح
بہت خوب میٹھا
زبردست شیرہ
عمدہ گڑ
کیا کہنے شکر کے
لاجواب چقندر
واہ شکر قندی
کمال است گنا
لیں میٹھے ہو گئے۔ :)

کیا ہمیں یہاں دخل در ماکولات کی اجازت ہے ؟! :)
اے خان — فروری 20، 2018 6:33 صبح
آپ کا جواب جلیبی کی طرح شیریں ہے.
یا فروٹ چاٹ ہے.
صفحات: 1 2 3 4

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B1%D8%A7%D8%B2-%D8%AF%D8%B1%D9%BE%D8%B1%D8%AF%DB%82-%D8%AF%D8%B3%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%D9%88-%D9%82%D8%A8%D8%A7-%D8%AC%D8%A7%D9%86%D8%AA%DB%8C-%DB%81%DB%92.100238/